الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
825. باب من فضائل سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ
باب: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1603 (کل: 57 مقامات، 16 کتب)
صحیح مسلم: 7020
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2521
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4027
فضائل صحابہ: 1486
11 تا 20
ترقیم عوامۃ: 32983 ترقیم الشثری: -- 34492
حدثنا عبيد الله ، عن إسرائيل ، عن ابي إسحاق عن رجل حدثه عن حذيفة قال: لما مات سعد بن معاذ [قال ] : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اهتز العرش لروح سعد بن معاذ.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (قال).
(٢) مجهول، أخرجه ابن سعد ٣/ ٤٣٤.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی روح کی وجہ سے عرش بھی حرکت میں آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34492]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو الوليد الباجي: منع مالك في العتبية التحديث بها لأنها لا تبلغ أحاديثها في الصحة درجة التنزل والضحك .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39574، ترقيم محمد عوامة: 32983»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39574، ترقيم محمد عوامة: 32983»
ترقیم عوامۃ: 37958 ترقیم الشثری: -- 39573
حدثنا يزيد بن هارون قال اخبرنا محمد بن عمرو عن ابيه عن جده عن عائشة قالت: قدمنا في حج او عمرة فتلقينا بذي الحليفة، وكان غلمان الانصار يتلقون اهاليهم، فلقوا اسيد بن حضير فنعوا له امراته فتقنع، فجعل يبكي، فقلت: غفر الله لك، انت صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم ولك من السابقة والقدم ما لك وانت تبكي على امراة؟ قالت: فكشف راسه، فقال: صدقت لعمري، ليحقن الا ابكي على احد بعد سعد بن معاذ، وقد قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم ما قال، قلت: وما قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: لقد اهتز العرش لوفاة سعد بن معاذ، قالت: وهو يسير بيني وبين رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٣) في [ق، هـ]: (من).
(٤) في [ي]: (فنقنع).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [ق]: (أنا)، وفي [ع]: (ألا).
(٧) في [ي]: (لحيد).
(٨) سقط من: [أ].
(٩) في [ب]: (قلت).
(١٠) في [جـ، ي]: زيادة (له)، وفي [ع]: زيادة (قال).
(١١) في [ع]: (قالت).
(١٢) في [أ]: (بموت).
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) حسن؛ محمد بن عمرو وأبوه صدوقان، أخرجه أحمد (٩٠٩٥)، وابن حبان (٧٠٣٠)، والحاكم ٣/ ٢٠٧، وابن سعد ٣/ ٤٣٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٢٦)، وإسحاق (١٧٢٣)، والطبراني ١/ (٥٥٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٤١٧٢)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٨٧٨).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم حج یا عمرہ کے سلسلہ میں آئے اور ذوالحلیفہ سے ہمارا استقبال کیا گیا۔ انصار کے بچے اپنے گھر والوں کا استقبال کیا کرتے تھے۔ لوگ حضرت اسید ابن حضیر سے ملے اور انہیں ان کی اہلیہ کی وفات کی خبر دی۔ انہوں نے سر پر کپڑا کرلیا اور رونا شروع کردیا۔ میں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہاری بخشش کریں۔ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھی ہو اور تمہیں سبقت اور قدامت میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور تم ایک عورت پر رو رہے ہو؟ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ انہوں نے اپنا سر کھول دیا اور کہا: میری عمر کی قسم! آپ نے سچ کہا ہے۔ حضرت سعدبن معاذ کے بعد کسی پر بھی رونے کا حق باقی نہیں ہے۔ ا ن کے بارے میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو فرما دیا تھا فرما دیا تھا۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں کیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا۔ (یہ کہا تھا) بلاشبہ! سعد بن معاذ کی وفات پر عرش بھی جھوم گیا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کیتر ہیں۔ اُسید، میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان چل رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39573]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو الوليد الباجي: منع مالك في العتبية التحديث بها لأنها لا تبلغ أحاديثها في الصحة درجة التنزل والضحك . قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو وأبوه صدوقان .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7030، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1468، 1469، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1802، 4956، 5301، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10484، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19401، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34488، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4172، والطبراني فى «الكبير» برقم: 553، 553 / 2، 5332، ترقيم محمد عوامة: 37958»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7030، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1468، 1469، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1802، 4956، 5301، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10484، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19401، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34488، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4172، والطبراني فى «الكبير» برقم: 553، 553 / 2، 5332، ترقيم محمد عوامة: 37958»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 37959 ترقیم الشثری: -- 39574
حدثنا هوذة بن خليفة عن عوف عن ابي نضرة عن ابي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: [لقد ] اهتز العرش لموت سعد بن معاذ.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ هوذة بن خليفة صدوق، أخرجه أحمد (١١٨٤)، والنسائي في الكبرى (٨٢٢٥)، والحاكم ٣/ ٢٠٦، وابن سعد ٣/ ٤٣٤، وعبد بن حميد (٨٧١)، وأبو يعلى (١٢٦٠)، والطبراني (٥٣٣٤)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ٢٧٤، والبزار (٢٧٠١) / كشف).
حضرت ابو سعید، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک سعد بن معاذ کی موت پر عرش جھوم اٹھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39574]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو الوليد الباجي: منع مالك في العتبية التحديث بها لأنها لا تبلغ أحاديثها في الصحة درجة التنزل والضحك . قال سعد الشثري: حسن؛ هوذة بن خليفة صدوق .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4951، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8168، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11354، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1260، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 871، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34489، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4169، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5334، ترقيم محمد عوامة: 37959»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4951، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8168، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11354، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1260، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 871، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34489، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4169، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5334، ترقيم محمد عوامة: 37959»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 37960 ترقیم الشثری: -- 39575
حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه عن حذيفة قال: لما مات سعد بن معاذ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اهتز العرش لروح سعد بن معاذ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ي]: (وقال).
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه، أخرجه ابن سعد ٣/ ٤٣٥.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت سعد بن معاذ کی موت واقع ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت سعد بن معاذ کی روح سے عرش جھوم اٹھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39575]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو الوليد الباجي: منع مالك في العتبية التحديث بها لأنها لا تبلغ أحاديثها في الصحة درجة التنزل والضحك . قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام راويه .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34491، ترقيم محمد عوامة: 37960»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34491، ترقيم محمد عوامة: 37960»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 11632
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَدِمْنَا مِنْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَتُلُقِّينَا بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَكَانَ غِلْمَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ تَلَقَّوْا أَهْلِيهِمْ فَلَقُوا أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَنَعَوْا لَهُ امْرَأَتَهُ فَتَقَنَّعَ وَجَعَلَ يَبْكِي قَالَتْ فَقُلْتُ لَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ أَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَكَ مِنَ السَّابِقَةِ وَالْقِدَمِ مَا لَكَ تَبْكِي عَلَى امْرَأَةٍ فَكَشَفَ عَنْ رَأْسِهِ وَقَالَ صَدَقْتِ لَعَمْرِي حَقِّي أَنْ لَا أَبْكِي عَلَى أَحَدٍ بَعْدَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ قَالَتْ قُلْتُ لَهُ مَا قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لَقَدِ اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِوَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ“ قَالَتْ وَهُوَ يَسِيرُ بَيْنِي وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب ہم حج یا عمرہ سے واپس آئے تو اہل مدینہ نے ذوالحلیفہ میں آکر ہمارا استقبال کیا، انصار کے لڑکے بھی اپنے گھر والوں کو ملنے آئے، جب ان کی سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو ان کو ان کی اہلیہ کی وفات کی خبر دی، انہوں نے اپنے چہرے پر کپڑا ڈال لیا اور رونے لگ گئے۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:میں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے آپ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں اور آپ کو بہت سی فضیلتیں حاصل ہیں۔ آپ بیوی کی وفات پر اس قدر کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹا کر کہا: آپ نے درست کہا ہے، واقعی حق تو یہ ہے کہ میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے بعد کسی پر نہ روؤں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں بہت کچھ فرمایا ہے۔ سیدہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ کا عرش سعد بن معاذ کی وفات پر جھوم گیا۔ سیدہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: یہ بات بیان کرتے وقت سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان چل رہے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11632]
تخریج الحدیث: «مرفوعه صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لجھالة عمرو بن علقمة، اخرجه ابن ابي شيبة: 12/142، و الحاكم: 3/ 207، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19095 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19305»
الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره
حدیث نمبر: 11726
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وآله وسلم ( (اِهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ۔) )
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر اللہ تعالیٰ کا عرش جھوم گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11726]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، اخرجه البزار: 2701، والحاكم: 3/ 206، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11202 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11184»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 11728
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وآله وسلم ( (أَلَا يَرْفَعُ دَمْعُكِ وَيَذْهَبُ حُزْنُكِ؟ فَإِنَّ ابْنَكِ أَوَّلُ مَنْ ضَحِكَ اللّٰهُ لَهُ، وَاِهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ۔) )
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کی ماں رونے چیخنے لگی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے آنسو رکتے نہیں،کیا تمہارے غم کا بوجھ ہلکا نہیں ہوتا، تمہارے بیٹے کی شان تو یہ ہے کہ یہ وہ پہلا آدمی ہے، جس کے لیے اللہ تعالیٰ ہنسے ہیں اور جس کے لیے اس کا عرش جھوم اٹھا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11728]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، اسحاق بن راشد، قال ابن خزيمة عقب ھذا الحديث: لست اعرف اسحاق بن راشد ھذا۔ واھتزاز العرش لموت سعد بن معاذ ثبت من حديث غير واحد من الصحابة، اخرجه ابن ابي شيبة: 12/143، والطبراني في الكبير: 5344، والحاكم: 3/ 206، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27581 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28133»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11729
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللّٰهِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ وَجَنَازَةُ سَعْدٍ مَوْضُوعَةٌ: ( (اِهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ۔) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ رکھا ہوا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس کی خاطر رحمن عزوجل کا عرش جھوم اٹھا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11729]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2467، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13454 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13488»
وضاحت: فوائد: … سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی روح کے پرواز کرنے پر عرش معلی کا جھومنا، یہ اللہ تعالیٰ کی خوشی کی وجہ سے تھا، جیسا کہ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے۔
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِھْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ مِنْ فَرْحِ الرَّبِّ عَزَّ وَ جَلَّ۔)) … جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر ربّ تعالیٰ خوش ہوئے تو عرش جھوم گیا۔ (رواہ تمام في الفوائد ۳/۲، الصحیحۃ:۱۲۸۸)
اللہ تعالیٰ نے اپنے عرش کو اس بات کا شعور بخشا، جس کی وجہ سے اس نے بھی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی روح کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی منفرد اور عظیم سعادت اور منقبت ہے، ایسی عظیم ہستی سے اللہ تعالیٰ کا سلوک کیسا ہو گا! سبحا ن اللہ!
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِھْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ مِنْ فَرْحِ الرَّبِّ عَزَّ وَ جَلَّ۔)) … جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر ربّ تعالیٰ خوش ہوئے تو عرش جھوم گیا۔ (رواہ تمام في الفوائد ۳/۲، الصحیحۃ:۱۲۸۸)
اللہ تعالیٰ نے اپنے عرش کو اس بات کا شعور بخشا، جس کی وجہ سے اس نے بھی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی روح کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی منفرد اور عظیم سعادت اور منقبت ہے، ایسی عظیم ہستی سے اللہ تعالیٰ کا سلوک کیسا ہو گا! سبحا ن اللہ!
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2467
حدیث نمبر: 4212
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَعَلْقَمَةُ بْنُ وَقَّاصٍ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ، حِينَ قَالَ لَهَا أَهْلُ الإِِفْكِ مَا قَالُوا، فَبَرَّأَهَا اللَّهُ، وَكُلٌّ حَدَّثَنِي بِطَائِفَةٍ مِنَ الْحَدِيثِ، وَبَعْضُهُمْ أَوْعَى لِحَدِيثِهَا مِنْ بَعْضٍ وَأَسَدُّ اقْتِصَاصًا، وَقَدْ وَعَيْتُ مِنْ كُلِّ وَاحِدٍ الْحَدِيثَ الَّذِي حَدَّثَنِي بِهِ، وَبَعْضُهُمْ يُصَدِّقُ بَعْضًا، ذَكَرُوا أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ، فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ. قَالَتْ: فَأَقْرَعَ بَيْنَنَا فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا، فَخَرَجَ سَهْمِي، فَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَلِكَ بَعْدَ أَنْ أُنْزِلَ الْحِجَابُ، فَأَنَا أُحْمَلُ فِي هَوْدَجِي، وَأُنْزَلُ فِيهِ مَسِيرَنَا، حَتَّى إِِذَا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَتِهِ تِلْكَ وَقَفَلَ وَدَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ، آذَنَ بِالرَّحِيلِ لَيْلَةً، فَقُمْتُ حِينَ آذَنُوا فِي الرَّحِيلِ فَمَشَيْتُ حَتَّى جَاوَزْتُ الْجَيْشَ، فَلَمَّا قَضَيْتُ شَأْنِي، رَجَعْتُ فَلَمَسْتُ صَدْرِي فَإِِذَا عِقْدٌ مِنْ جَزْعِ ظَفَارٍ قَدْ وَقَعَ، فَرَجَعْتُ فَالْتَمَسْتُ عِقْدِي، فَحَبَسَنِي ابْتِغَاؤُهُ، وَأَقْبَلَ الرَّهْطُ الَّذِينَ يَرْحَلُونَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَمَلُوا هَوْدَجِي وَرَحَلُوهُ عَلَى الْبَعِيرِ الَّذِي كُنْتُ أَرْكَبُ وَهُمْ يَحْسِبُونَ أَنِّي فِيهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَكَانَ النِّسَاءُ إِِذْ ذَاكَ خِفَافًا لَمْ يَغْشَهُنَّ اللَّحْمُ، فَرَحَلُوهُ وَرَفَعُوهُ، فَلَمَّا بَعَثُوا وَسَارَ الْجَيْشُ، وَجَدْتُ عِقْدِي بَعْدَمَا اسْتَمَرَّ الْجَيْشُ، فَجِئْتُ مَنَازِلَهُمْ وَلَيْسَ بِهَا دَاعٍ وَلا مُجِيبٌ، فَأَقَمْتُ مَنْزِلِي الَّذِي كُنْتُ فِيهِ، فَبَيْنَا أَنَا جَالِسَةٌ غَلَبَتْنِي عَيْنِي فَنِمْتُ، وَكَانَ صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيُّ ثُمَّ الذَّكْوَانِيُّ عَرَّسَ فَأَدْلَجَ فَأَصْبَحَ عِنْدَ مَنْزِلِي، فَرَأَى سَوَادَ إِِنْسَانٍ فَعَرَفَنِي حِينَ رَآنِي، وَكَانَ رَآنِي قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ الْحِجَابُ، فَاسْتَيْقَظْتُ بِاسْتِرْجَاعِهِ حِينَ عَرَفَنِي، فَخَمَّرْتُ وَجْهِي بِجِلْبَابِي، وَاللَّهِ مَا كَلَّمَنِي بِكَلِمَةٍ، وَلا سَمِعْتُ مِنْهُ كَلِمَةً غَيْرَ اسْتِرْجَاعِهِ حَتَّى أَنَاخَ رَاحِلَتَهُ، فَوَطِئَ عَلَى يَدِهَا فَرَكِبْتُهُ، ثُمَّ انْطَلَقَ يَقُودُ بِي الرَّاحِلَةَ حَتَّى أَتَيْنَا الْجَيْشَ بَعْدَمَا نَزَلُوا مُوغِرِينَ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ، فَهَلَكَ فِي شَأْنِي مَنْ هَلَكَ، وَكَانَ الَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيِّ بْنِ سَلُولٍ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَاشْتَكَيْتُ حِينَ قَدِمْتُهَا شَهْرًا، وَالنَّاسُ يُفِيضُونَ فِي قَوْلِ أَهْلِ الإِِفْكِ وَلا أَشْعُرُ بِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ وَهُوَ يُرِيبُنِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لأَنِّي لا أَرَى مِنْهُ اللُّطْفَ الَّذِي كُنْتُ أَرَاهُ مِنْهُ حِينَ أَشْتَكِي، إِِنَّمَا يَدْخُلُ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ:" كَيْفَ تِيكُمْ؟" فَيُرِيبُنِي ذَلِكَ، وَلا أَشْعُرُ حَتَّى خَرَجْتُ بَعْدَمَا نَقَهْتُ مِنْ مَرَضِي وَمَعِي أُمُّ مِسْطَحٍ قَبْلَ الْمَنَاصِعِ وَهِيَ مُتَبَرَّزُنَا وَلا نَخْرُجُ إِِلا لَيْلا إِِلَى لَيْلٍ، وَذَلِكَ أَنَّا نَكْرَهُ أَنْ نَتَّخِذَ الْكُنُفَ قَرِيبًا مِنْ بُيُوتِنَا، وَأَمْرُنَا أَمْرُ الْعَرَبِ الأُوَلِ فِي التَّبَرُّزِ، وَكُنَّا نَتَأَذَّى بِالْكُنُفِ قُرْبَ بُيُوتِنَا، فَانْطَلَقْتُ وَمَعِي أُمُّ مِسْطَحٍ وَهِيَ بِنْتُ أَبِي رُهْمِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرٍ خَالَةُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، وَابْنُهَا مِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَةَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُطَّلِبِ، فَأَقْبَلْنَا حِينَ فَرَغْنَا مِنْ شَأْنِنَا لِنَأَتِيَ الْبَيْتَ، فَعَثَرَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ فِي مِرْطِهَا، فَقَالَتْ: تَعِسَ مِسْطَحٌ. فَقُلْتُ لَهَا: بِئْسَ مَا قُلْتِ، أَتَسُبِّينَ رَجُلا قَدْ شَهِدَ بَدْرًا؟ فَقَالَتْ: أَيْ هَنْتَاهُ، أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قَالَ؟ قُلْتُ: وَمَا قَالَ؟ فَأَخْبَرَتْنِي بِقَوْلِ أَهْلِ الإِِفْكِ، فَازْدَدْتُ مَرَضًا إِِلَى مَرَضِي وَرَجَعْتُ إِِلَى بَيْتِي، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تِيكُمْ؟" فَقُلْتُ: أَتَأْذَنُ لِي أَنْ آتِيَ أَبَوَيَّ؟ وَأَنَا حِينَئِذٍ أُرِيدُ أَنْ أَتَيَقَّنَ الْخَبَرَ مِنْ قِبَلِهِمَا، فَأَذِنَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجِئْتُ أَبَوَيَّ، فَقُلْتُ لأُمِّي: يَا أُمَّتَاهُ مَا يَتَحَدَّثُ النَّاسُ؟ قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّةَ هَوِّنِي عَلَيْكِ، فَوَاللَّهِ لَقَلَّ امْرَأَةٌ وَضِيئَةٌ كَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ يُحِبُّهَا وَلَهَا ضَرَائِرُ، إِِلا أَكْثَرْنَ عَلَيْهَا. قَالَتْ: فَقُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أَوَتَحَدَّثَ النَّاسُ بِذَلِكَ؟ قَالَتْ: فَمَكَثْتُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ لا يَرْقَأُ لِي دَمْعٌ، وَلا أَكْتَحِلُ بِنَوْمٍ أُصْبِحُ وَأَبْكِي، وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَأُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، وَهُوَ حِينَئِذٍ يُرِيدُ أَنْ يَسْتَشِيرَهُمَا فِي فِرَاقِ أَهْلِهِ، وَذَلِكَ حِينَ اسْتَلْبَثَ الْوَحْيُ، فَأَمَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَأَشَارَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالَّذِي يَعْلَمُ مِنْ بَرَاءَةِ أَهْلِهِ وَمَا لَهُ فِي نَفْسِهِ لَهُمْ مِنَ الْوِدِّ، فَقَالَ: هُمْ أَهْلُكَ وَلا نَعْلَمُ إِِلا خَيْرًا. وَأَمَّا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: لَمْ يُضَيِّقِ اللَّهُ عَلَيْكَ وَالنِّسَاءُ سِوَاهَا كَثِيرٌ، وَإِِنْ تَسْأَلِ الْجَارِيَةَ تَصْدُقْكَ. قَالَتْ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِيرَةَ، فَقَالَ:" أَيْ بَرِيرَةُ، هَلْ رَأَيْتِ مِنَ عَائِشَةَ شَيْئًا يُرِيبُكِ؟" قَالَتْ بَرِيرَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا رَأَيْتُ عَلَيْهَا أَمْرًا قَطُّ أَغْمِضُهُ عَلَيْهَا أَكْثَرَ مِنْ أَنَّهَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ، تَنَامُ عَنْ عَجِينِ أَهْلِهَا فَيَدْخُلُ الدَّاجِنُ فَيَأْكُلُهُ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ، فَقَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ رَجُلٍ بَلَغَ أَذَاهُ فِي أَهْلِ بَيْتِي؟ فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْ أَهْلِي إِِلا خَيْرًا، وَلَقَدْ ذَكَرُوا رَجُلا مَا عَلِمْتُ مِنْهُ إِِلا خَيْرًا، وَمَا كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَهْلِي إِِلا مَعِي". فَقَامَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الأَنْصَارِيُّ، فَقَالَ: أَنَا أَعْذِرُكَ مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنْ كَانَ مِنَ الأَوْسِ ضَرَبْنَا عُنُقَهُ، وَإِِنْ كَانَ مِنَ الْخَزْرَجِ أَمَرْتَنَا فَفَعَلْنَا أَمْرَكَ. فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَهُوَ سَيِّدُ الْخَزْرَجِ، وَكَانَ رَجُلا صَالِحًا وَلَكِنِ احْتَمَلَتْهُ الْحَمِيَّةُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا تَقْتُلُهُ وَلا تَقْدِرُ عَلَى قَتْلِهِ. فَقَامَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ وَهُوَ ابْنُ عَمِّ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ: كَذَبْتَ لَعَمْرُ اللَّهِ لَنَقْتُلَنَّهُ، فَإِِنَّكَ مُنَافِقٌ تُجَادِلُ عَنِ الْمُنَافِقِينَ. فَثَارَ الْحَيَّانِ الأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ حَتَّى هَمُّوا أَنْ يَقْتَتِلُوا، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخَفِّضُهُمْ حَتَّى سَكَتُوا، وَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَكَيْتُ يَوْمِي لا يَرْقَأُ لِي دَمْعٌ، وَلا أَكْتَحِلُ بِنَوْمٍ، وَأَبَوَايَ يَظُنَّانِ أَنَّ الْبُكَاءَ فَالِقُ كَبِدِي، فَبَيْنَمَا هُمَا جَالِسَانِ عِنْدِي إِِذِ اسْتَأْذَنَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَأَذِنْتُ لَهَا، فَجَلَسَتْ مَعِي، فَبَيْنَمَا نَحْنُ عَلَى حَالِنَا ذَلِكَ إِِذْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ، وَلَمْ يَكُنْ جَلَسَ قَبْلَ يَوْمِي ذَلِكَ مُذْ كَانَ مِنْ أَمْرِي مَا كَانَ، وَلَبِثَ شَهْرًا لا يُوحَى إِِلَيْهِ، قَالَتْ: فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَقَدْ بَلَغَنِي يَا عَائِشَةُ عَنْكِ كَذَا وَكَذَا، فَإِِنْ كُنْتِ بَرِيئَةً فَسَيُبَرِّئُكِ اللَّهُ وَإِِنْ كُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ وَتُوبِي، فَإِِنَّ الْعَبْدَ إِِذَا اعْتَرَفَ بِالذَّنْبِ ثُمَّ تَابَ، تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ". فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَالَتَهُ قَلَصَ دَمْعِي حَتَّى مَا أَحِسُّ مِنْهُ بِقَطْرَةٍ، فَقُلْتُ لأَبِي: أَجِبْ عَنِّي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقُلْتُ لأُمِّي: أَجِيبِي عَنِّي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لا أَدْرِي مَا أَقُولُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقُلْتُ وَأَنَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ لا أَقْرَأُ كَثِيرًا مِنَ الْقُرْآنِ: إِِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّكُمْ سَمِعْتُمْ بِذَاكَ حَتَّى اسْتَقَرَّ فِي أَنْفُسِكُمْ وَصَدَّقْتُمْ بِهِ، فَإِِنْ قُلْتُ لَكُمْ إِِنِّي بَرِيئَةٌ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِِنِّي بَرِيئَةٌ لَمْ تُصَدِّقُونِي، وَإِِنِ اعْتَرَفْتُ لَكُمْ بِأَمْرٍ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنِّي بَرِيئَةٌ لَتُصَدِّقُونِي، وَإِِنِّي وَاللَّهِ لا أَجِدُ مَثَلِي وَمَثَلَكُمْ إِِلا كَمَا قَالَ أَبُو يُوسُفَ: فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ سورة يوسف آية 18، ثُمَّ تَحَوَّلْتُ فَاضْطَجَعْتُ عَلَى فِرَاشِي وَأَنَا وَاللَّهِ حِينَئِذٍ أَعْلَمُ أَنِّي بَرِيئَةٌ، وَإِِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا يُبَرِّئُنِي بِبَرَاءَتِي، وَلَكِنْ لَمْ أَظُنُّ أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا يُنَزِّلُ فِي شَأْنِي وَحْيًا يُتْلَى، وَلَشَأْنِي كَانَ أَحْقَرَ فِي نَفْسِي مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا فِيَّ بِأَمْرٍ يُتْلَى، وَلَكِنْ أَرْجُو أَنْ يَرَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِهِ رُؤْيَا يُبَرِّئُنِي اللَّهُ بِهَا، قَالَتْ: فَوَاللَّهِ مَا رَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجْلِسَهُ، وَلا خَرَجَ مِنَ الْبَيْتِ أَحَدٌ، حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَهُ مَا كَانَ يَأْخُذُهُ مِنَ الْبُرَحَاءِ عِنْدَ الْوَحْيِ مِنْ ثِقَلِ الْقَوْلِ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ أَوَّلُ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا، أَنْ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، أَمَا وَاللَّهِ فَقَدْ بَرَّأَكِ اللَّهُ". فَقَالَتْ لِي أُمِّي: قُومِي إِِلَيْهِ. فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لا أَقُومُ إِِلَيْهِ وَلا أَحْمَدُ إِِلا اللَّهَ الَّذِي هُوَ أَنْزَلَ بَرَاءَتِي، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ سورة النور آية 11 الْعَشْرُ الآيَاتُ، قَالَتْ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ هَذِهِ الآيَاتِ فِي بَرَاءَتِي، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ يُنْفِقُ عَلَى مِسْطَحٍ لِقَرَابَتِهِ مِنْهُ وَفَقْرِهِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لا أَنْفِقُ عَلَيْهِ أَبَدًا بَعْدَ الَّذِي قَالَ لِعَائِشَةَ مَا قَالَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ إِِلَى قَوْلِهِ أَلا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ سورة النور آية 22، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ إِِنِّي لأُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لِي. فَرَجَعَ إِِلَى مِسْطَحٍ بِالنَّفَقَةِ الَّتِي كَانَ يُنْفِقُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لا أَنْزِعُهَا مِنْهُ أَبَدًا. قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ عَنْ أَمْرِي: مَا عَلِمْتِ وَمَا رَأَيْتِ؟ فَقَالَتْ: أَحْمِي سَمْعِي وَبَصَرِي، مَا عَلِمْتُ إِِلا خَيْرًا. قَالَتْ: وَهِيَ الَّتِي كَانَتْ تُسَامِينِي مِنْ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَصَمَهَا اللَّهُ بِالْوَرَعِ، وَطَفِقَتْ أُخْتُهَا حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ تُحَارِبُ لَهَا، فَهَلَكَتْ فِيمَنْ هَلَكَ . قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَهَذَا مَا انْتَهَى إِِلَيَّ مِنْ أَمْرِ هَؤُلاءِ الرَّهْطِ.
امام زہری نے سعید بن مسیّب، عروہ بن زبیر، علقمہ بن وقاص اور عبیداللہ بن عبداللہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت نقل کی ہے جس میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر جھوٹا الزام لگایا گیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس سے بری قرار دیا تھا، (ابن شہاب کہتے ہیں) ان تمام حضرات نے مجھے یہ حدیث سنائی تھی، کسی نے اس حدیث کے زیادہ الفاظ کو محفوظ رکھا اور کسی نے اس کو مختصر طور پر نقل کیا، میں نے اس تمام حدیث کو محفوظ کر لیا جو انہوں نے مجھے بیان کی تھی اور ان میں سے ایک کا بیان دوسرے کی تصدیق کرتا تھا، ان لوگوں نے یہ روایت ذکر کی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ تھی کہ جب آپ کسی سفر کے لیے تشریف لے جاتے تھے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ اندازی کیا کرتے تھے، ان میں سے جس کا نام نکل آتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس خاتون کو اپنے ساتھ لے جایا کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوہ کے لیے سفر کرنے سے پہلے ہمارے درمیان قرعہ اندازی کی تو میرا نام نکل آیا، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہو گئے، یہ حجاب کا حکم نازل ہو جانے کے بعد کی بات ہے، مجھے ہودج میں ٹھہرایا گیا اور سفر کے دوران جب ہم پڑاؤ کرتے تھے تو میں اس میں رہتی تھی، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس غزوہ سے فارغ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے اور ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو (ایک پڑاؤ کے دوران) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت روانگی کا اعلان کر دیا، جب لوگوں نے روانگی کی تیاری کی اس وقت میں اٹھی اور چلتی ہوئی لشکر سے پرے چلی گئی، میں نے اپنی حاجت کو پورا کیا، جب میں واپس آئی اور میں نے اپنے سینے کو ہاتھ لگایا تو پتھروں سے بنا ہوا ہار کہیں گر چکا تھا، میں واپس آئی میں نے اپنے ہار کو تلاش کیا، اس کی تلاش میں میں وہیں رکی رہی، وہ لوگ آئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے (روانگی کے وقت ساز و سامان وغیرہ) اٹھاتے تھے، انہوں نے میرے ہودج کو اٹھایا اور اسے اٹھا کر اس اونٹ پر رکھ دیا جس پر میں سوار ہوا کرتی تھی، وہ یہ سمجھے کہ میں اس کے اندر موجود ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان دنوں خواتین ہلکی پھلکی ہوتی تھیں انہیں گوشت نے ڈھانپا نہیں ہوتا تھا، ان لوگوں نے اسے اٹھایا اور اسے اونٹ پر رکھ دیا، جب وہ لوگ اس سے فارغ ہوئے تو لشکر روانہ ہو گیا، لشکر کے روانہ ہو جانے کے بعد مجھے اپنا ہار مل گیا، میں پڑاؤ کی جگہ پر آئی تو وہاں نہ کوئی بلانے والا تھا اور نہ کوئی جواب دینے والا تھا، میں اسی جگہ پر ٹھہر گئی جہاں میں پہلے موجود تھی، میں وہاں بیٹھی ہوئی تھی اسی دوران میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گئی۔ سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ نے رات کے وقت پڑاؤ کیا تھا، وہ صبح کے وقت چلتے ہوئے میری رہائشی جگہ کے پاس آ گئے، انہوں نے کسی انسان کا ہیولا دیکھا تو (میری طرف آئے) جب انہوں نے مجھے دیکھا تو مجھے پہچان گئے کیونکہ وہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے مجھے دیکھ چکے تھے، ان کے «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں“ پڑھنے پر میں بیدار ہو گئی جو انہوں نے مجھے پہچان کر پڑھا تھا، میں نے اپنی چادر کے ذریعے اپنے چہرے کو ڈھانپ لیا، اللہ کی قسم! نہ تو انہوں نے میرے ساتھ کوئی بات کی اور نہ ہی میں نے ان کی زبانی «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں“ کے علاوہ کوئی کلمہ سنا۔ انہوں نے اپنی سواری کو بٹھایا اور میں اس پر سوار ہو گئی پھر وہ اس سواری کو لے کر چل پڑے یہاں تک کہ ہم لشکر کے پاس آ گئے اس وقت جب انہوں نے دن چڑھ جانے کے بعد پڑاؤ کیا ہوا تھا۔ تو میرے اس واقعے کے حوالے سے کچھ لوگ ہلاکت کا شکار ہوئے اور ان میں سب سے زیادہ حصہ لینے والا شخص عبداللہ بن ابی بن سلول تھا۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) میں مدینہ منورہ آ گئی، مدینہ منورہ آنے کے بعد میں ایک ماہ تک بیمار رہی، لوگ جھوٹا الزام لگانے والوں کے بارے میں جو بات چیت کر رہے تھے مجھے اس میں سے کسی بھی چیز کا علم نہیں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے کچھ الجھن ہوتی تھی، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرا اس طرح سے خیال نہیں رکھ رہے تھے جس طرح پہلے میری بیماری کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرا خیال رکھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لاتے تھے اور دریافت کرتے تھے: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ یہ چیز مجھے شک میں مبتلا کرتی تھی، لیکن مجھے حقیقت کا پتہ نہیں تھا، اپنی بیماری کی وجہ سے نقاہت کا شکار ہونے کے بعد ایک مرتبہ میں گھر سے (قضائے حاجت کے لیے) نکلی، میرے ساتھ ام مسطح تھیں، ہم مناصع (کھلے میدان) کی طرف گئے جو ہمارے قضائے حاجت کرنے کی جگہ تھی، ہم (خواتین) صرف رات کے وقت ہی وہاں جایا کرتی تھیں، اس کی وجہ یہ ہے: ہم لوگ اس چیز کو ناپسند کرتے تھے کہ بیت الخلاء گھر کے قریب موجود ہو، ہمارا معاملہ پہلے زمانے کے عربوں کے معاملے کی طرح تھا کہ ہم ان کی طرح (کھلی جگہوں پر جا کر) قضائے حاجت کیا کرتے تھے اور گھر کے قریب بیت الخلاء موجود ہونے سے ہمیں اذیت محسوس ہوتی تھی، میں جا رہی تھی میرے ساتھ ام مسطح تھیں، وہ ابورہم بن مطلب بن عبدمناف کی صاحبزادی تھیں، ان کی والدہ صخر بن عامر کی صاحبزادی تھیں جو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خالہ تھیں اور ان کا بیٹا مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب تھا، ہم اپنے کام سے فارغ ہونے کے بعد گھر آنے کے لیے واپس آ رہی تھیں، اسی دوران ام مسطح کا پاؤں ان کی چادر میں الجھ گیا تو انہوں نے (گرنے سے بچتے ہوئے) یہ کہا: مسطح برباد ہو جائے، میں نے ان سے کہا: آپ نے بہت بری بات کہی ہے، آپ ایک ایسے شخص کو برا کہہ رہی ہیں جو غزوہ بدر میں شریک ہو چکا ہے، تو انہوں نے کہا: اے بھولی خاتون! کیا آپ نے نہیں سنا کہ اس نے کیا کیا ہے؟ میں نے دریافت کیا: اس نے کیا کیا ہے؟ تو انہوں نے مجھے الزام لگانے والوں کے بیان کے بارے میں بتایا۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) اس سے میری بیماری میں اضافہ ہو گیا، میں اپنے گھر واپس آئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ میں نے عرض کی: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اس بات کی اجازت دیں گے کہ میں اپنے ماں باپ کے پاس چلی جاؤں؟ اس وقت میں یہ چاہتی تھی کہ اپنے والدین سے اس خبر کے بارے میں یقینی معلومات حاصل کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی، میں اپنے والدین کے ہاں آئی، میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا: اے امی جان! لوگ کیا بات چیت کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اے میری بیٹی! تم پرسکون رہو، اللہ کی قسم! جو بھی عورت اپنے شوہر کے نزدیک زیادہ خوب صورت ہو اور وہ مرد اس سے محبت کرتا ہو اور اس کی سوکنیں بھی ہوں، تو وہ اس سے زیادہ زیادتی کر دیا کرتی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے کہا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے“، کیا لوگ اس قسم کی بات چیت کر رہے ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس رات میرا یہ عالم تھا کہ میرے آنسو تھمتے نہیں تھے اور صبح ہو جانے تک مجھے نیند نہیں آئی، میں مسلسل روتی رہی۔ (اسی دوران کسی وقت میں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب اور سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو بلوایا، آپ ان دونوں صاحبان سے اپنی اہلیہ (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے علیحدگی اختیار کرنے کے بارے میں مشورہ کرنا چاہتے تھے، یہ اس وقت کی بات ہے جب اس بارے میں وحی نازل نہیں ہوئی تھی۔ جہاں تک سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کا تعلق تھا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہی گزارش کی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ کے بری الذمہ ہونے سے واقف تھے اور اس چیز کا ذکر کیا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اہلیہ سے محبت تھی، انہوں نے کہا: وہ آپ کی اہلیہ ہیں، ان کے بارے میں ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے، لیکن جہاں تک سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا تعلق تھا تو انہوں نے یہ کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ کو کوئی تنگی نہیں دی ہے، ان کے علاوہ بھی خواتین بے شمار ہیں، لیکن اگر آپ گھر کی خادمہ سے پوچھیں گے تو وہ آپ کے ساتھ سچ بیانی کرے گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور فرمایا: ”اے بریرہ! کیا تم نے عائشہ کے حوالے سے کوئی ایسی چیز دیکھی ہے جو تمہیں شک کا شکار کرے؟“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے ان میں صرف ایک چیز دیکھی ہے جس پر میں اعتراض کر سکتی ہوں یہ کہ وہ کم سن لڑکی ہیں ان کی عمر تھوڑی ہے وہ آٹا گوندھ کے سو جاتی ہیں اور بکری آ کر آٹے کو کھا جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (لوگوں کے درمیان) کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ابی سلول کی شکایت کی اور فرمایا، آپ اس وقت منبر پر موجود تھے، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”اے مسلمانوں کے گروہ! اس شخص کے حوالے سے کون میرے سامنے عذر پیش کرے گا جس کی اذیت میرے گھر والوں تک پہنچ چکی ہے، اللہ کی قسم! مجھے اپنی اہلیہ کے بارے میں صرف بھلائی کا علم ہے اور انہوں نے جس مرد پر الزام لگایا ہے اس کے بارے میں بھی مجھے صرف بھلائی کا علم ہے، وہ میرے گھر میں ہمیشہ میرے ساتھ ہی داخل ہوا ہے“۔ اس پر سیدنا سعد بن معاذ انصاری رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے مقابلے میں، میں آپ کا ساتھ دوں گا، اگر وہ اوس قبیلے سے تعلق رکھتا ہے تو ہم اس کی گردن اڑا دیتے ہیں اور اگر وہ خزرج قبیلے سے تعلق رکھتا ہے تو آپ ہمیں حکم دیں ہم آپ کے حکم کی پابندی کریں گے۔ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، وہ خزرج قبیلے کے سردار تھے، وہ ویسے نیک آدمی تھے لیکن اس وقت قبائلی حمیت ان پر غالب آ گئی، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تم اس شخص کو قتل نہیں کر سکتے اور نہ ہی تم اس شخص کو قتل کر سکو گے۔ اس پر سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے جو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے چچا زاد تھے، انہوں نے کہا: آپ غلط کہہ رہے ہیں، اللہ کی قسم! ہم اس شخص کو ضرور قتل کر دیں گے، آپ منافق ہیں اور منافقوں کی طرف سے جھگڑا کر رہے ہیں، اس پر اوس اور خزرج قبیلے کے لوگوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، یہاں تک کہ وہ آپس میں لڑنے پر آمادہ ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں خاموش کرواتے رہے یہاں تک کہ وہ خاموش ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاموش ہو گئے، میں پورا دن روتی رہی، میرے آنسو تھمتے نہیں تھے اور مجھے نیند نہیں آتی تھی، میرے ماں باپ کو یوں لگتا تھا جیسے رونے کی وجہ سے میرا کلیجہ پھٹ جائے گا۔ ابھی وہ دونوں میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران انصار کی ایک عورت نے میرے پاس اندر آنے کی اجازت مانگی، میں نے اسے اجازت دے دی وہ میرے پاس بیٹھ گئی، ابھی ہم اسی حالت میں بیٹھی ہوئی تھیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، جب سے میرے ساتھ یہ صورت حال درپیش آئی تھی اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دن کے علاوہ کبھی بھی اس سے پہلے اس طرح نہیں بیٹھے تھے، ایک مہینہ گزر چکا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی وحی نازل نہیں ہوئی تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ «تَشَهُّد» پڑھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «أَمَّا بَعْدُ» ! اے عائشہ تمہارے حوالے سے اس اس طرح کی اطلاعات مجھ تک پہنچی ہیں، اگر تم بری ہو تو اللہ تعالیٰ تمہاری برات کو ظاہر کر دے گا اور اگر تم نے گناہ کا ارادہ کیا تھا تو تم اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور توبہ کرو کیونکہ جب انسان گناہ کا اعتراف کر لے اور پھر توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کر لیتا ہے“۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات مکمل کر لی تو میرے آنسو رک گئے یہاں تک کہ مجھے ایک قطرہ بھی محسوس نہیں ہوا، میں نے اپنے والد سے کہا: آپ میری طرف سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیں۔ انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا جواب دوں؟ میں نے اپنی والدہ سے کہا: آپ میری طرف سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیں، انہوں نے بھی یہی کہا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں سمجھ آ رہی کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا کہوں؟ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) تو میں نے کہا: میں ایک لڑکی ہوں جس کی عمر کم ہے، مجھے زیادہ قرآن نہیں آتا لیکن اللہ کی قسم! مجھے اس بات کا پتہ ہے، آپ لوگوں نے اس بارے میں بات سنی اور یہ آپ کے ذہن میں پختہ ہو گئی اور آپ نے (دلی طور پر) اس کو سچ سمجھ لیا، اگر میں آپ سے یہ کہوں کہ میں بری ہوں اور اللہ جانتا ہے میں بری ہوں، تو آپ میری تصدیق نہیں کریں گے اور اگر میں اس حوالے سے آپ کے سامنے اعتراف کر لوں حالانکہ اللہ جانتا ہے میں اس سے بری ہوں تو پھر آپ مجھے سچا سمجھیں گے، اللہ کی قسم! اپنے اور آپ کے معاملے میں مجھے صرف وہی بات سمجھ آ رہی ہے جو سیدنا یوسف علیہ السلام کے والد نے کہی تھی: ﴿فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ﴾ [سورة يوسف: 18] ”تو اب صبر کرنا ہی بہتر ہے اور جو لوگ تم کہہ رہے ہو اس کے حوالے سے اللہ ہی سے مدد لی جا سکتی ہے“۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) پھر میں نے رخ موڑا اور اپنے بستر پر لیٹ گئی، اللہ کی قسم! اس وقت میں یہ بات جانتی تھی کہ میں بری الذمہ ہوں اور اللہ تعالیٰ میرے بری ہونے کا اظہار کر دے گا، لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں ایسی وحی نازل کر دے گا جس کی تلاوت کی جائے، میری اپنی نظر میں میرا معاملہ اس سے کہیں کم تر تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں ایسا کلام فرمائے جس کی تلاوت کی جائے، مجھے یہ امید تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں کوئی ایسا خواب دیکھ لیں گے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ میری برات کا اظہار کر دے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کی قسم! ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اس جگہ سے ہٹے بھی نہیں تھے اور گھر میں موجود افراد میں سے کوئی بھی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تھا کہ اسی دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر وحی نازل کر دی، وحی کے نزول کے وقت اس کے نزول کی شدت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو کیفیت ہوتی تھی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر طاری ہو گئی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے یہ بات کہی: ”اے عائشہ! اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے تمہارے بری الذمہ ہونے (کا حکم نازل کر دیا ہے)“۔ میری والدہ نے مجھ سے کہا: تم اٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نہیں کھڑی ہوں گی اور میں صرف اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کروں گی، جس نے میری برات کا حکم نازل کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ﴾ [سورة النور: 11] ”تم میں سے ایک گروہ نے جو جھوٹا الزام لگایا“۔ اس کے بعد کی دس آیات ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات میرے بری ہونے کے بارے میں نازل کی تھیں۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنی رشتے داری اور ان کی غربت کی وجہ سے ان پر خرچ کیا کرتے تھے، انہوں نے یہ کہا: اس نے عائشہ کے بارے میں جو کہا ہے، اللہ کی قسم! اس کے بعد میں کبھی بھی اس پر کچھ خرچ نہیں کروں گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنكُمْ وَالسَّعَةِ أَن يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى﴾ [سورة النور: 22] ”تم میں سے فضیلت رکھنے والے لوگ اور گنجائش رکھنے والے لوگ یہ قسم نہ اٹھائیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ﴿أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ﴾ [سورة النور: 22] ”کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کر دے؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری مغفرت کر دے، اس کے بعد انہوں نے سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ کو اسی طرح خرچ دینا شروع کر دیا جس طرح وہ پہلے انہیں خرچ دیا کرتے تھے اور انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اس کے بعد میں اسے کبھی ترک نہیں کروں گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے معاملے کے بارے میں سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے بھی دریافت کیا تھا: ”تم اس بارے میں کیا جانتی ہو اور تمہاری اس بارے میں کیا رائے ہے؟“ تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے جواب دیا تھا: میں اپنے کانوں اور اپنی آنکھوں کو محفوظ کرتی ہوں، مجھے صرف بھلائی کا علم ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے یہ وہ خاتون تھیں جو میری برابری کی دعوے دار تھیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی پرہیزگاری کی وجہ سے انہیں (الزام لگانے سے) محفوظ رکھا جبکہ ان کی بہن حمنہ بنت جحش نے ان کے لیے جھگڑا کرتے ہوئے (الزام لگانے والوں میں حصہ لیا) اور وہ ہلاکت کا شکار ہونے والوں میں شامل ہو گئی۔ امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں کے واقعہ کے بارے میں یہ وہ روایت ہے جو مجھ تک پہنچی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4212]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2593، 2637، 2661، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2770، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 624، 4212، 7099، 7100، 7102، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2138، 4735، 5219، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3180، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2254، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1970، 2347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24647» «رقم طبعة با وزير 4199»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 7030
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِوَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ" .
محمد بن عمرو اپنے والد کے حوالے سے اور وہ اپنے دادا کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”سعد بن معاذ کے انتقال پر عرش جھوم اٹھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7030]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7030، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1802، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10484، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19401، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32980» «رقم طبعة با وزير 6991»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (1288)، «الإرواء» (3/ 166 - 167)، «الظلال» (1/ 247 - 248) «مختصر الشمائل» (30/ 16). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره