🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
. باب المناسك
حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 469 (کل: 301 مقامات، 34 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 469، 433، 476
صحیح بخاری: 105، 139، 1107، 1110، 1111، 1543، 1544، 1549، 1558، 1623، 1625، 1648، 1670، 1672، 1685، 1686، 1687، 1750، 1764، 1797، 2995، 4114، 4496، 5915، 6385، 7229
صحیح مسلم: 1343، 1625، 1628، 1690، 2811، 2812، 2814، 2815، 2908، 3088، 3089، 3099، 3105، 3131، 3278، 6910
سنن ابوداود: 1211، 1256، 1506، 1743، 1812، 1815، 1911، 1925، 1973، 2770، 3334
سنن ترمذی: 826، 879، 918، 950، 2959، 2960، 2966
سنن نسائی: 590، 602، 946، 1340، 1341، 2664، 2748، 2749، 2750، 2751، 2752، 2993، 3023، 3057، 3060، 3081، 3083، 3084
سنن ابن ماجہ: 1009، 1148، 1149، 1150، 1166، 2918، 3004، 3010، 3030، 3931
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 178، 309، 327
بلوغ المرام: 288، 641، 759
مسند اسحاق بن راہویہ: 309
سنن دارمی: 1480، 1846، 1887، 1911، 1929، 1940
معجم صغیر للطبرانی : 318، 426، 435، 449
مسند عبداللہ بن عمر: 75
مشکوۃ المصابیح: 842، 963، 2541
مسند احمد: 768، 1791، 1793، 1796، 1806، 1808، 1809، 1810، 1815، 1820، 1821، 1828، 1831، 1832، 1860، 1986، 2404، 2427، 2754، 4192، 4378، 4457، 4821، 4895، 4997، 5019، 5024، 5071، 5086، 5154، 5475، 5508، 6021، 12408، 24040، 24690، 25480، 25918، 25935، 26061
مسند الحمیدی: 467، 675
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 732، 899
صحیح ابن خزیمہ: 2621، 2716، 2834، 2843، 2881
اللؤلؤ والمرجان: 736
مصنف ابن ابی شیبہ: 5310، 13955، 13958، 13960، 13967، 13971، 14442، 14535، 15160، 15765، 16408، 31641
سنن دارقطنی: 2449
الفتح الربانی: 2103، 2380، 4181، 4220، 4221، 4222، 4224، 4240، 4465، 4475، 4513
صحیح ابن حبان: 1502، 3799، 3804، 3855، 3872
مسند امام شافعی: 818، 828، 829
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 485
الجامع الكامل: 2429، 2431، 4889، 4890، 5169، 5272، 5364، 11122، 11123، 13782، 14644
السنن الكبرى للبيهقي: 6265، 9026، 9027، 9029، 9030، 9344، 9533، 9602
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5360، 5541، 5550
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5059، 6436
المعجم الکبیر للطبرانی: 5037، 10212، 10213، 10757، 10955، 11027، 11278، 11359، 11473، 11474، 11476، 11860، 12412، 12464، 12467، 12468، 12590، 12644، 12905، 13067، 13118، 13254، 13418، 13471، 13507، 15763، 15764، 15769، 15771، 15773، 15775، 15777، 15782، 15783، 15790، 15791، 15792، 15793، 15794، 15795، 15796، 15797، 15798، 15801، 15803، 15805، 15806، 15807، 15808، 15827، 15830، 15831، 15837، 20739
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1270، 1274، 1311، 1602، 3542
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4671، 5027، 5804، 5815، 6716، 6723، 6724، 6728، 6730، 6735
المعجم الاوسط: 2005، 2550، 2744، 3989، 4347، 5038، 5039، 5040
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2486، 2491، 2492، 5621، 6048
91 تا 100
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 309
389- وبه: عن أبيه عن أسماء بنت عميس أنها ولدت محمد بن أبى بكر بالبيداء، فذكر ذلك أبو بكر لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ”مرها فلتغتسل ثم لتهل.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بیداء کے مقام پر ان کا بیٹا محمد بن ابی بکر پیدا ہوا تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ نہا لے پھر لبیک شروع کر دے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «389- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 322/1، ح 717، ك 20 ب 1 ح 1) التمهيد 313/19، الاستذكار: 666، و أخرجه النسائي (127/5 ح 2664) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك به ورواه مسلم (1209/109) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن أبيه عن عائشة به .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 327
190- مالك عن موسى بن عقبة عن كريب مولى ابن عباس عن أسامة بن زيد أنه سمعه يقول: دفع رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرفة، حتى إذا كان بالشعب نزل فبال ثم توضأ ولم يسبغ الوضوء، فقلت له: الصلاة، فقال: ”الصلاة أمامك.“ فركب. فلما جاء المزدلفة نزل فتوضأ وأسبغ الوضوء، ثم أقيمت الصلاة فصلى المغرب، ثم أناخ كل إنسان بعيره فى منزله، ثم أقيمت العشاء فصلاها، ولم يصل بينهما شيئا.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے واپس لوٹے حتیٰ کہ جب (مزدلفہ سے پہلے) ایک گھاٹی پر اترے تو پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور پورا وضو نہ کیا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: نماز پڑھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز آگے ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور جب مزدلفہ میں پہنچے تو اتر کر وضو کیا اور پورا وضو کیا، پھر نماز کی اقامت کہی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر ہر انسان نے اپنے اونٹ کو اپنے مقام پر بٹھا دیا۔ پھر عشاء کی اقامت کہی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی اور ان دونوں نمازوں کے درمیان کوئی نماز نہیں پڑھی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: «190- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 400/1، 401 ح 925، ك 20 ب 65 ح 197) التمهيد 156/13، الاستذكار:865، و أخرجه البخاري (139) ومسلم (1280) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 288
وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قرأ في ركعتي الفجر: (قل يا أيها الكافرون) و: (قل هو الله أحد) . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں پہلی میں «قل يا أيها الكافرون» اور دوسری میں «قل هو الله أحد» پڑھی۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 288]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَرَأَ» نے پڑھی – «فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ» فجر کی دو رکعتوں میں – «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» کہہ دو اے کافرو (سورۃ الکافرون) – «وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» اور کہہ دو وہ اللہ ایک ہے (سورۃ الاخلاص)۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی دو (سنت) رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھیں۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:726.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 641
وعن أنس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلى الظهر والعصر والمغرب والعشاء،‏‏‏‏ ثم رقد رقدة بالمحصب،‏‏‏‏ ثم ركب إلى البيت،‏‏‏‏ فطاف به. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بالترتیب اپنے اپنے وقت میں) ظہر اور عصر ‘ مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں اور پھر مقام محصب پر تھوڑا سو گئے پھر سوار ہو کر بیت اللہ کی جانب تشریف لے گئے اور طواف کیا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 641]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «صَلَّى الظُّهْرَ» ظہر پڑھی – «وَالْعَصْرَ» اور عصر – «وَالْمَغْرِبَ» اور مغرب – «وَالْعِشَاءَ» اور عشاء – «ثُمَّ رَقَدَ رَقْدَةً» پھر تھوڑی دیر سوئے – «بِالْمُحَصَّبِ» محصب میں – «ثُمَّ رَكِبَ» پھر سوار ہوئے – «إِلَى الْبَيْتِ» بیت اللہ کی طرف – «فَطَافَ بِهِ» پس اس کا طواف کیا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں، پھر محصب میں تھوڑی دیر سوئے، پھر سوار ہو کر بیت اللہ کی طرف گئے اور اس کا طواف (وداع) کیا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 641]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحج، باب من صلي العصريوم النفر بالأبطح، حديث:1763.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 759
وعن أبي بكرة رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في خطبته يوم النحر بمنى: «‏‏‏‏إن دماءكم وأموالكم وأعراضكم عليكم حرام كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے روز منٰی میں اپنے خطبہ کے دوران فرمایا کہ ” بیشک تمہارے خون اور اموال اور تمہاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارا آج کا یہ دن حرمت والا ہے جو تمہارے اس شہر میں اور تمہارے اس مہینے میں واقع ہوا ہے۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 759]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي بَكْرَةَ» ابو بکرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» فرمایا – «فِي خُطْبَتِهِ» اپنے خطبے میں – «يَوْمَ النَّحْرِ» قربانی کے دن – «بِمِنًى» منیٰ میں: – «إِنَّ» بے شک – «دِمَاءَكُمْ» تمہارے خون – «وَأَمْوَالَكُمْ» اور تمہارے مال – «وَأَعْرَاضَكُمْ» اور تمہاری عزتیں – «عَلَيْكُمْ» تم پر – «حَرَامٌ» حرام ہیں – «كَحُرْمَةِ» حرمت کی طرح – «يَوْمِكُمْ هَذَا» تمہارے اس دن کی – «فِي شَهْرِكُمْ هَذَا» تمہارے اس مہینے میں – «فِي بَلَدِكُمْ هَذَا» تمہارے اس شہر میں۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن منیٰ میں اپنے خطبے میں فرمایا: ”بے شک تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 759]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحج، باب الخطبة أيام مني، حديث:1739، ومسلم، القسامة والمحاربين، باب تغليظ تحريم الدماء والأعراض والأموال، حديث:1679.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 309
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ الضَّبِّيُّ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ السُّكَّرِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ حَجًّا وَلَا عُمْرَةً غَيْرَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: ( (لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ) ) . قَالَ مُجَاهِدٌ وَقَالَ فِيهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حج اور عمرہ کے موقع پر صرف یہی کلمات فرماتے ہوئے سنا: ”حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں، ساری تعریفیں اور نعمتیں تیری ہی ہیں۔“ مجاہد رحمہ اللہ نے بیان کیا، اس میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب التلبيه، رقم: 1549 . مسلم، كتاب الحج، باب التلبيه وصفتها ووقتها، رقم: 1184 . سنن ابوداود، رقم: 1812 . سنن ترمذي، رقم: 825 . سنن نسائي، رقم: 2750 . سنن ابن ماجه، رقم: 2918 . مسند احمد: 3/2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1480
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُخْفِي مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا، وَذَكَرَتْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ". قَالَ سَعِيدٌ: فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ان دو رکعتوں میں جو پڑھتے اسے مخفی رکھتے (یعنی آواز سے نہ پڑھتے) اور ذکر کیا کہ « ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ » اور « ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ » کی قرأت کرتے تھے۔ سعید بن عامر نے کہا: یعنی فجر کی سنتوں میں یہ پڑھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1482] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار 297/1] و [ابن حبان 2461]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1846
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا لَبَّى، قَالَ: "لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ". قَالَ قَالَ يَحْيَى: وَذَكَرَ نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَزِيدُ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: "لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ، لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ"..
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح تلبیہ کہتے تھے: «لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ .......... إلى آخرها» یعنی میں حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، حاضر ہوں تیری خدمت میں سب تعریف اور نعت تیرے ہی لئے ہے اور سلطنت بھی تیری ہی ہے تیرا کوئی شریک نہیں، یحییٰ نے کہا: نافع نے ذکر کیا سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما اس میں اتنا اور بڑھاتے تھے: «لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ، لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ.» [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1846]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1849] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1549] ، [مسلم 1484] ، [أبوداؤد 1814] ، [ترمذي 829] ، [نسائي 2752] ، [ابن ماجه 2918، 2922] ، [أبويعلی 5692] ، [ابن حبان 3799] ، [الحميدي 675]
وضاحت: (تشریح حدیث 1845)
احرام باندھنے کے بعد بیت اللہ الحرام تک پہنچنے کے دوران تلبیہ یعنی «اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ» کہنا ضروری ہے اور کثرت سے کہنا چاہیے، یہ تلبیہ جواب ہے اس ندا کا جس کا اعلان ابراہیم علیہ السلام نے کیا «‏‏‏‏﴿وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا﴾ [الحج:27] » ”اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دے، وہ تیرے پاس پیدل اور ہر لاغر سواری پر آئیں گے۔
“ اسی کے جواب میں حاجی و معتمر کہتے ہیں: اے رب! ہم تیری خدمت میں تیرے گھر کا طواف و سعی اور تیرا ذکر بلند کرنے کیلئے حاضر ہیں۔
مشروع و مرفوع تلبیہ اسی طرح ہے: «لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ.» سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس میں «لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ، لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ.» کا اضافہ کیا جو ان کی اپنی صواب دید سے تھا، جس کو کچھ علماء نے جائز کہا اور کچھ علماء نے ناجائز، اور جتنے الفاظ رسولِ ہدیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں اسی پر اکتفا کیا جائے تو بہتر ہے، واللہ اعلم وعلمہ اتم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1887
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، "لَوْ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125".
امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تین مسائل میں اپنے رب کی موافقت کی، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کاش آپ مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لیں، تو الله تعالیٰ نے یہ آیت شریفہ نازل فرمائی: «وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى» [بقرة 125/2] یعنی تم مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لو۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1887]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1891] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 402] ، [مسلم 2399] ، [أحمد 23/1، 36]
وضاحت: (تشریح حدیث 1886)
اس حدیث سے مقامِ ابراہیم کے پیچھے طواف کی دو رکعت پڑھنے کا ثبوت ملا جو سنّت ہے، اگر مقامِ ابراہیم کے پیچھے جگہ نہ ملے تو یہ سنّتیں حرم پاک کے کسی بھی گوشے میں پڑھی جا سکتی ہیں۔
اس حدیث سے امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی معلوم ہوئی، ایسے تین مقامات ہیں کہ ان کے دل میں بات آئی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی تائید فرما دی، ان مقامات و مسائل میں سے ایک مقامِ ابراہیم کا ذکر یہاں موجود ہے، دوسرے دو مسائل بھی بخاری شریف کے مذکورہ بالا حوالے میں موجود ہیں اور وہ یہ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! کاش آپ امہات المومنین کو پردے میں رہنے کا حکم فرمادیں۔
آیت نازل ہوئی: «‏‏‏‏﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ .....﴾ [الأحزاب: 59] » ترجمہ: ”اے نبی! اپنی بیویوں سے، اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں (یعنی پردے میں رہیں)۔
“ اور جب ازواجِ مطہرات نے کچھ مطالبات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے تو انہوں نے اپنی بیٹی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہیں طلاق دلا دے اور تمہاری جگہ تم سے بہتر بیویاں اپنے رسول کو عنایت فرما دے۔
چنانچہ یہ آیتِ شریفہ نازل ہوئی: «﴿عَسَىٰ رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ .....﴾ [التحريم: 5] » ترجمہ: ”اگر پیغمبر تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا۔
“ اور ٹھیک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے الفاظ میں یہ آیتِ شریفہ نازل ہوئی۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1911
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ، وَرَقَدَ رَقْدَةً بِمِنًى، ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے قتادہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب، عشاء کی نماز منیٰ میں پڑھیں پھر تھوڑی دیر نیند لی اور سوار ہو کر خانہ کعبہ گئے اور بیت اللہ کا طواف کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1911]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1915] »
اس روایت کی سند ضعیف لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1764] ، [أبويعلی 5694]
وضاحت: (تشریح حدیث 1910)
اس طواف سے مراد غالباً طوافِ وداع ہے جیسا کہ امام بخاری کے باب «مَنْ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ بِالْأَبْطَحِ» سے معلوم ہوتا ہے، نیز باب طواف الوداع (1757) میں بھی امام بخاری نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں