الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. من كان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة
جو حضرات تکبیر تحریمہ کے علاوہ بھی رفع یدین کے قائل ہیں
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 2446 (کل: 48 مقامات، 23 کتب)
سنن ترمذی: 3423
بلوغ المرام: 211
مشکوۃ المصابیح: 801
مسند الحمیدی: 909
المنتقى ابن الجارود: 202
الفتح الربانی: 1531
صحیح ابن حبان: 1945
مسند امام شافعی: 197
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2588
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 459
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3793
المعجم الاوسط: 6464
21 تا 30
ترقیم عوامۃ: 2446 ترقیم الشثری: -- 2452
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2452]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2523، ترقيم محمد عوامة: 2446»
ترقیم عوامۃ: 2448 ترقیم الشثری: -- 2454
حدثنا حدثنا معاذ بن معاذ، عن حميد، عن انس انه:" كان يرفع يديه إذا دخل في الصلاة وإذا ركع وإذا رفع راسه من الركوع"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حمید حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2454]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: أعل هذا بأنه قد رواه غير واحد من أصحاب حميد عن حميد عن أنس من فعله غير مرفوع . قال الدارقطني: الصواب من فعل أنس . قال مغلطاي: وكذلك قاله الشيخ موفق الدين بن قدامة رجال إسناده كلهم ثقات . قال الطحاوي: وهم يضعفون هذا ويقولون تفرد برفعه عبد الوهاب والحفاظ يوقفونه على أنس . قال ابن الجوزي: رجال إسناده كلهم ثقات . قال الدارقطني: وهو المحفوظ الموقوف . قال الدارقطني: لم يروه عن حميد مرفوعا غير عبد الوهاب والصواب من فعل أنس .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2025، 2026، 2027، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 866، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1119، 1148، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3735، 3752، 3793، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2455، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3039، ترقيم محمد عوامة: 2448»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2025، 2026، 2027، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 866، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1119، 1148، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3735، 3752، 3793، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2455، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3039، ترقيم محمد عوامة: 2448»
ترقیم العلمیہ : 1094 ترقیم الرسالہ : -- 1109
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، نا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيَصْنَعُ مثل ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ فَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ وَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ تکبیر کہہ کر دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے، جب آپ اپنی قراءت مکمل کر لیتے اور رکوع میں جانے لگتے پھر ایسا ہی کرتے، جب آپ رکوع سے اٹھتے پھر ایسا ہی کرتے، آپ نماز کے دوران بیٹھے ہونے کی حالت میں کسی بھی موقع پر رفع یدین نہیں کرتے تھے، اور جب آپ دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوتے تو پھر اس وقت اسی طرح رفع یدین کرتے اور تکبیر کہتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1109]
ترقیم العلمیہ: 1094
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 393، 771، وابن الجارود فى "المنتقى"، 198، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 462، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1771،، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 896، 1049، 1125، 1179، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 744، 760، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 266، 3421، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 864، 1054، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1109، 1137، 1138، 1294، 1295، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 728»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1104 ترقیم الرسالہ : -- 1119
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ فِيمَا سَأَلْنَاهُ عَنْهُ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا سَجَدَ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ مَرْفُوعًا غَيْرُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، وَالصَّوَابُ مِنْ فِعْلِ أَنَسٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے۔ اس روایت کو حمید کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر صرف عبدالوہاب نے نقل کیا ہے، درست یہ ہے، یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1119]
ترقیم العلمیہ: 1104
تخریج الحدیث: «إسناده موقوف صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2025، 2026، 2027، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1119، 1148، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 3735، 3752، 3793، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2448، 2449، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3039»
«قال الدارقطني: لم يروه عن حميد مرفوعا غير عبد الوهاب والصواب من فعل أنس، سنن الدارقطني: (2 / 42) برقم: (1119)»
«قال الدارقطني: لم يروه عن حميد مرفوعا غير عبد الوهاب والصواب من فعل أنس، سنن الدارقطني: (2 / 42) برقم: (1119)»
الحكم على الحديث:
إسناده موقوف صحيح
ترقیم العلمیہ : 1105 ترقیم الرسالہ : -- 1120
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا مَنْكِبَيْهِ، وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْسَرِ وَحَلَّقَ حَلَقَةً وَدَعَا هَكَذَا". وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ ، قَالَ: وَأَتَيْتُهُمْ، يَعْنِي أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي بَرَانِسِهِمْ فِي الشِّتَاءِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رفع یدین کیا، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آ گئے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگے (اس وقت کیا) پھر جب آپ نے سر اٹھایا (اس وقت کیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بیٹھنے کے دوران) اپنا دایاں ہاتھ دائیں زانو پر رکھا اور بایاں ہاتھ بائیں زانو پر رکھا، پھر آپ نے اپنے (دائیں ہاتھ کا) حلقہ بنایا اور اس طرح اشارہ کیا، سفیان نامی راوی نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کر کے بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں ان حضرات (یعنی صحابہ کرام) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ان حضرات کو ایسی حالت میں پایا کہ وہ سردی کے موسم میں اوپر اوڑھی ہوئی چادر میں بھی رفع یدین کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1120]
ترقیم العلمیہ: 1105
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، 1860، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، 1267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، 854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1101، 1104، 1120، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1106 ترقیم الرسالہ : -- 1121
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ، فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ" . فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: مَا أَرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاةِ، لَفْظُ جَرِيرٍ.
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ہم ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عمرو بن مرہ نے انہیں یہ بات بتائی انہوں نے بتایا ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز ادا کی تو علقمہ بن وائل نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ تو ابراہیم نخعی نے یہ فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں، آپ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف اسی ایک دن ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہو گا، اور یہ بات یاد رکھی ہو گی، جبکہ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) نے آپ سے یہ بات یاد نہیں رکھی۔“ اس کے بعد ابراہیم نخعی نے فرمایا: ”رفع یدین صرف نماز کے آغاز میں کیا جائے گا۔“ روایت کے یہ الفاظ جریر نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1121]
ترقیم العلمیہ: 1106
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، 1860، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، 1267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، 854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1101، 1104، 1120، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1107 ترقیم الرسالہ : -- 1122
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، رَفَعَ يَدَيْهِ .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، اور ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے ہوئے (یعنی رکوع سے اٹھتے ہوئے) دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کیے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1122]
ترقیم العلمیہ: 1107
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، 1860، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، 1267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، 854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1101، 1104، 1120، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1531
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ وَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ
سیّدناعلی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے اور اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاتے، پھر جب اپنی قراءت پوری کرتے اور رکوع کا ارادہ کرتے تو اسی طرح رفع الیدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے توا یساہی کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھنے کی حالت میں اپنی نماز کی کسی چیز میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے اور جب دو رکعتوں کے بعد (تیسری رکعت کے لیے) اٹھتے تو اپنے ہاتھ اسی طرح اٹھاتے اور اللہ اکبر کہتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1531]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابوداود: 744، 761، وابن ماجه: 864، والترمذي: 3423، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 717)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 717»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 1945
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، وَهُمْ يَنْفُضُونَ أَيْدِيَهُمْ مِنْ تَحْتِ الثِّيَابِ، فَقُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فَكَبَّرَ حَتَّى افْتَتَحَ الصَّلاةَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ، قَالَ: ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ، فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ كَبَّرَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ، فَوَضَعَ رَأْسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي الْمَوْضِعِ مِنْ وَجْهِهِ، فَلَمَّا جَلَسَ افْتَرَشَ قَدَمَيْهِ، وَوَضَعَ مِرْفَقَهُ الأَيْمَنَ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَقَبَضَ خِنْصَرَهُ وَالَّتِي تَلِيهَا، وَجَمَعَ بَيْنَ إِبْهَامِهِ وَالْوُسْطَى، وَرَفَعَ الَّتِي تَلِيهَا يَدْعُو بِهَا" .
عاصم بن کلیب اپنے والد کے حوالے سے سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ مدینہ منورہ آئے، تو لوگ اپنے ہاتھ اپنے کپڑوں (یعنی چادروں) کے اندر رکھے ہوئے تھے، میں نے سوچا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ضرور جائزہ لوں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، نماز کا آغاز کیا اور رفع یدین کیا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انگوٹھوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کے قریب دیکھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے بائیں ہاتھ کو پکڑ لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ پڑھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور رفع یدین کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں چلے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر دونوں ہاتھوں کے درمیان چہرے کے مد مقابل رکھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں پاؤں کو بچھا لیا اور دائیں کہنی کو دائیں زانو پر رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو بند کیا، اپنے انگوٹھے اور درمیانی انگلی کو اکٹھا کیا اور اس کے ساتھ والی انگلی (یعنی شہادت کی انگلی) کو بلند کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہمراہ دعا پڑھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1945]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 457، 477، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1805، 1860، 1862، 1920، 1945، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 819، وأبو داود فى (سننه) برقم: 723، 725، والترمذي فى (جامعه) برقم: 248، 249، 292،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 810، 854،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1101، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19143» «رقم طبعة با وزير 1942»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (717). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
حدیث نمبر: 197
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: حَدَّثَنِي وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ. قَالَ وَائِلٌ: ثُمَّ أَتَيْتُهُمْ فِي الشِّتَاءِ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ [ ص: 255 ] فِي الْبَرَانِسِ.
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اسی طرح جب رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے (تو بھی رفع الیدین کرتے)۔ وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پھر میں ان کے پاس سردیوں میں آیا تو میں نے دیکھا (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے چادریں اوڑھی ہوئی تھیں) اور وہ ان کے اندر سے رفع الیدین کرتے تھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «أخرجہ ابو داود، الصلاۃ، باب رفع الیدین فی الصلوۃ: 726، 727 - والنسائی، الافتتاح، باب موضع الیمین من الشمال فی الصلاۃ: 890 - وصححہ ابن خزیمہ: 480، 714، 690 - وابن الجارود: 208.»