الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
137. من كان يجهر في الظهر والعصر ببعض القراءة
جو حضرات ظہر اور عصر میں کچھ قراءت اونچی آواز سے کیا کرتے تھے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 3681 (کل: 174 مقامات، 26 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 3681، 3607، 3620، 3643، 3816، 5563، 5566، 5568، 5850، 5851، 5856، 5967، 7051، 7057، 7058، 8875، 8876، 8877، 8878، 8879، 8880، 8882، 8883، 8884، 39226، 39227، 39231، 39233
سنن نسائی: 918، 919، 1591، 1703، 1704، 1731، 1732، 1735، 1737، 1738، 1740، 1741، 1742، 1745، 1751، 1752، 1753، 1754، 1755
بلوغ المرام: 365
معجم صغیر للطبرانی : 1192
مسند احمد: 742، 2066، 2720، 2725، 2776، 2905، 3531، 14307، 18383، 18387، 18409، 18431، 18442، 19815، 19874، 19889، 19961، 20080، 20150، 20161، 20164، 20217، 20808
مسند امام شافعی: 451
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4766
101 تا 110
ترقیم العلمیہ : 1493 ترقیم الرسالہ : -- 1510
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْقَطَّانُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ فَقَرَأَ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، فَقَالَ:" أَيُّكُمُ الْقَارِئُ؟"، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، فَقَالُ:" لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا" . قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتُ لِقَتَادَةَ: أَكَرِهَ ذَلِكَ؟ قَالَ: لَوْ كَرِهَ ذَلِكَ لَنَهَى عَنْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کرتے ہوئے اس میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت کی، (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم میں سے کون شخص قراءت کر رہا تھا؟“ ایک شخص نے عرض کی: میں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی سوچ رہا تھا، کوئی شخص درمیان میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔“ شعبہ بیان کرتے ہیں: میں نے قتادہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: اگر آپ اسے ناپسندیدہ سمجھا ہوتے، تو آپ اس سے منع کر دیتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1510]
ترقیم العلمیہ: 1493
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1845، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916، 1743، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1509، 1510، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20129»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1776 ترقیم الرسالہ : -- 1800
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَلْحَةَ ، قَالَ: أَرْسَلَنِي مَرْوَانُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنْ سُنَّةِ الاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ:" سُنَّةُ الاسْتِسْقَاءِ سُنَّةُ الصَّلاةِ فِي الْعِيدَيْنِ، إِلا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَبَ رِدَاءَهُ فَجَعَلَ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ وَيَسَارَهُ عَلَى يَمِينِهِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَكَبَّرَ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَقَرَأَ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وَقَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ: هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ، وَكَبَّرَ فِيهَا خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ" .
طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مروان نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے نماز استسقاء کا سنت طریقہ دریافت کر سکوں۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: استسقاء (یعنی بارش کی دعا کے لیے) سنت وہی ہے جو عیدین کی نماز کی سنت ہے۔ البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو الٹا بھی کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دائیں حصے کو بائیں طرف اور بائیں حصے کو دائیں طرف کر دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز ادا کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی رکعت میں سات مرتبہ تکبیر کہی تھی اور سورۃ الاعلیٰ کی تلاوت کی تھی، جبکہ دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری رکعت میں پانچ مرتبہ تکبیر کہی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الاستسقاء/حدیث: 1800]
ترقیم العلمیہ: 1776
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 280، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1405، 1408، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2862، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1221، 1223، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1505، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1165، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 558، 559، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1266، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1800، 1807، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2067»
«قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد العزيز بن عمر الزهري وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 212)»
«قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد العزيز بن عمر الزهري وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 212)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1585
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَهُ بِسَبِّحِ اسْمِ رَبِّكَ الْأَعْلَى، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: ( (أَيُّكُمْ قَرَأَ بِسَبِّحِ اسْمِ رَبِّكَ الْأَعْلَى؟) ) فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: ( (قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا) )
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی،ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی۔ سورت کی تلاوت کی،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو پوچھا: تم میں سے کس نے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَ عْلٰی۔ پڑھی ہے؟ اس آدمی نے کہا: میں نے(پڑھی ہے)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے پہچان لیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھ پر اس (کی قراءت) کو الجھا دیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «اسناداه صحيحان علي شرط الشيخين، أخرجه مسلم: 398، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19815)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20053»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام سرّی نمازوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں فاتحہ شریف کے علاوہ بھی تلاوت کرتے تھے، اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آواز کو بلند کرنے سے منع کر دیا ہے۔ مقتدی لوگوں کو چاہیے کہ وہ پست آواز میں تلاوت جاری رکھا کریں۔
الحكم على الحديث:
اسناداه صحيحان علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 1624
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَنَحْوِهَا، وَفِي الصُّبْحِ بِأَطْوَلَ مِنْ ذَلِكَ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز میں سورۂ اعلی اور اس جیسی سورتوں کی اور نماز فجر میں اس سے لمبی سورتوں کی تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1624]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 460، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20808 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21093»
وضاحت: فوائد: … مسند احمد میں ہی اس حدیث کے دوسرے طرق میں نماز ظہر میں سورۂ لیل، سورۂ بروج اور سورۂ طارق کے پڑھنے کا بھی ذکر موجود ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 460
حدیث نمبر: 2208
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَوْتَرَ بِثَلَاثٍ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَ{قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} وَ{قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین وتر ادا کیے اور ان میں سورۂ اعلی، سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص کی تلاوت کی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2208]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 462، وابن ماجه: 1172، والنسائي: 3/ 236، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2720 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2720»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث کا ظاہری سا مفہوم تو یہی بنتا ہے کہ تین وتر اکٹھے ادا کیے گئے، بہرحال بعض صحابہ سے یہ ثابت ہے کہ وہ ایک درمیانے تشہد کے بغیر ایک سلام کے ساتھ تین رکعت نمازِ وتر ادا کرتے تھے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ درج ذیل حدیث بھی قابل غور ہے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین وترنہ پڑھو، پانچ یا سات وتر پڑھو (اور تین پڑھ کر) مغرب کی مشابہت نہ کرو۔ (دارقطنی: ۲/۲۴، بیہقی: ۳/۳۱، شرح معانی الآثار: ۱/۲۹۲) کون سا انداز اختیار کیا جائے کہ تین رکعت وتروں کی نمازِ مغرب کے ساتھ کوئی مشابہت نہ رہے؟ حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں کہا ہے کہ جب تین وتروں کو درمیانے تشہد کے بغیر لگاتار ادا کیا جائے تو مغرب سے مشابہت ختم ہو جائے گی اور اگر آنے والے تیسرے باب میں بیان کردہ صورت اختیار کر لی جائے کہ تین وتر نماز کو دوسلاموں کے ساتھ ادا کیا جائے، تو مشابہت کا شبہ باقی نہیں رہتا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 462
حدیث نمبر: 2223
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوْتِرُ بِـ{سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَ{قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} وَ{قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز وتر میں سورۂ اعلی، سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2223]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21459»
الحكم على الحديث:
ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21459
حدیث نمبر: 2818
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْعِيدَيْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَ{هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}، وَإِنْ وَافَقَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَرَأَهُمَا جَمِيعًا
سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں عیدوں کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کی اور اگر اس دن جمعہ کا دن آ جاتا تو دونوں نمازوں میں ان کی تلاوت کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2818]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 878، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18409 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18573»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 878
حدیث نمبر: 2820
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْجُمُعَةِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَ{هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}
سیّدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جمعہ میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی قراءت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2820]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1125، والنسائي: 3/ 111، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20150 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20412»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1125
حدیث نمبر: 2857
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَ{هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}
سیّدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب العيدين * وما يتعلق بهما من صلاة وغيرها/حدیث: 2857]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 1774، والطبراني في ’’المعجم الكبير‘‘: 6777، والطحاوي في ’’شرح معاني الآثار‘‘: 1/ 413، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20080، 20217 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20340»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 1774
حدیث نمبر: 2859
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْعِيدَيْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} وَ{هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}، وَإِنْ وَافَقَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَرَأَ بِهِمَا جَمِيعًا (وَفِي رِوَايَةٍ) فَرُبَّمَا اجْتَمَعَ الْعِيدُ وَالْجُمُعَةُ فَقَرَأَ بِهَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ
سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں عیدوں کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کی اور اگر اس دن جمعہ کا دن آ جاتا تو دونوں نمازوں میں ان ہی کی تلاوت کرتے۔ ایک روایت میں ہے: اگر عید اور جمعہ جمع ہو جاتے تو پھر بھی ان ہی سورتوں کی تلاوت کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب العيدين * وما يتعلق بهما من صلاة وغيرها/حدیث: 2859]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 878، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18383، 18409 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18573»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 878