🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 37141 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 37141
المستدرک علی الصحیحین: 1270
الجامع الكامل: 15134
السنن الكبرى للبيهقي: 6527
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17547، 17549، 17550
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3496
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7023، 7024
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35563 ترقیم الشثری: -- 37141
حدثنا جعفر بن عون ، عن محمد بن إسحاق ، عن محمد بن إبراهيم ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خيركم اطولكم اعمارا، واحسنكم اعمالا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، وصرح ابن إسحاق بالتحديث عند ابن حبان، أخرجه أحمد (٧٢١٢)، والبزار (١٩٧١/ كشف)، وابن حبان (٢٩٨١)، والبيهقي ٣/ ٣٧١.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں لمبی ہوں اور ان کے اعمال اچھے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37141]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ ابن إسحاق صدوق، وصرح ابن إسحاق بالتحديث عند ابن حبان .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 91، 479، 484، 2981، 4176، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2، 1، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4682، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1162، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2834، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6624، 20840، 20857، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7332، 7520، 8944، 9358، 10160، 10204، 10247، 10375، 10383، 10971، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5926، 5927، والبزار فى «مسنده» برقم: 7945، 7947، 8559، 8937، 9322، 9442، 9895، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26963، 26960، 32385، 32384، 32387، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4431، 4430، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4420، ترقيم محمد عوامة: 35563»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1270
أخبرنا مُكْرَم بن أحمد القاضي، حدثنا محمد بن إسماعيل السُّلَمي، حدثنا أيوب بن سليمان بن بلال، حدثني أبو بكر، عن سليمان بن بلال، قال: قال زيد بن أسلم: قال محمد بن المُنكدِر: سمعت جابر بن عبد الله يقول: قال رسول الله ﷺ:"ألا أنبِّئكم بخِيارِكم من شِراركم؟" قالوا: بلى، قال:"خيارُكم أطوَلُكم أعمارًا، وأحسَنُكم عملًا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيحٌ على شرط مسلم:
محمد بن منکدر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں میں سے تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہیں جن کی عمریں سب سے لمبی اور اعمال سب سے اچھے ہوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کے لیے امام مسلم کی شرط پر ایک صحیح شاہد موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو بكر: هو عبد الحميد بن أبي أويس، أخو إسماعيل بن أبي أويس.» [ترقيم الرساله 1270] [ترقيم الشركة 1259]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15134
15134-   عن جابر بن عبدالله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألا أخبركم بخياركم؟ خياركم أطولكم أعماراً، وأحسنكم أعمالاً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه عبد بن حميد (1086)، والبزار – كشف الأستار (3585)، وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات (346)، وصحّحه الحاكم (1/3399 كلهم من طرق عن محمد بن المنكدر، عن جابر فذكره. وإسناده صحيح.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6527
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُكْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: قَالَ ⦗٥٢٠⦘ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ مِنْ شِرَارِكُمْ" قَالُوا: بَلَى قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، وَأَحْسَنُكُمْ عَمَلًا".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں میں سے اچھے لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ تو انہوں نے کہا: کیوں نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہیں جن کی عمریں لمبی اور اعمال حسنہ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6527]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الحاكم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17547
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، إِذَا سَدَّدُوا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں طویل ہوں اور وہ ٹھیک رہیں (یعنی نیکی پر عمل کرتے رہیں اور برائی سے بچتے رہیں)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17547]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17549
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَأَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں اور جن کی عمریں زیادہ طویل ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”جن کی عمریں زیادہ طویل ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17549]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3585)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17550
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا فِي الْإِسْلَامِ إِذَا سَدَّدُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جن کی عمریں اسلام میں طویل ہوں اور وہ ٹھیک راہ پر ہوں (یعنی وہ نیکیاں کرتے رہیں اور برائیوں سے بچتے رہیں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17550]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3496
حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا إِذَا سُدِّدُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو عمر میں سب سے طویل ہوں بشرطیکہ وہ (حق کی راہ پر) استقامت اور درستیِ عمل اختیار کرنے والے ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3496]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام: قال المنذرى في "الترغيب" (4/ 127): "»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8982، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12677، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 484، 2981، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8559، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7022، 7023، 7024، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3483»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7023
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا وَأَحْسَنُكُمْ أَعْمَالًا".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِهِمَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟ تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو تم میں سب سے طویل عمر والے اور عمل کے اعتبار سے سب سے اچھے ہوں۔“ اسے عبد بن حمید اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ روایت شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7023]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8982، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12677، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 484، 2981، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8559»

الحكم على الحديث:
«إسناده حسن بشواهده وله شاهد جامع الترمذي حديث: 2329 - بسند حسن صحيح عن أبى بكرة»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7024
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا إِذَا سَدَّدُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین افراد کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہیں جن کی عمریں سب سے طویل ہوں بشرطیکہ وہ (دین پر کاربند رہتے ہوئے) درستی اور استقامت اختیار کریں۔“ اسے امام ابویعلٰی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7024]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بإسناد حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8982، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12677، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 484، 2981، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8559»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں