🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ
باب: استنجاء کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 146 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 146
مسند احمد: 23705
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 142 ترقیم الرسالہ : -- 146
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ . ح وَنا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالا: أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قَالَ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ إِنَّهُ لَيَنْهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَيَنْهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ، وَقَالَ:" لا يَسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کچھ مشرکین نے ان سے یہ کہا: ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے، آپ کے آقا نے آپ کو ہر طرح کی بات کی تعلیم دی ہے، یہاں تک کہ آپ کو استنجا کرنے کے طریقے کی بھی تعلیم دی ہے، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم میں سے کوئی شخص اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجا کرے یا قبلہ کی طرف رخ کر کے استنجا کرے، اور آپ نے ہمیں مینگنی اور ہڈی سے استنجا کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’کوئی شخص تین پتھروں سے کم (پتھروں کے ذریعے) استنجا نہ کرے۔‘“ اس حدیث کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 146]
ترقیم العلمیہ: 142
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 262، 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 74، 81، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 41، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 40، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 7، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 16، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 316، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 144، 145، 146، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24199»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23705
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: إِنِّي لَأَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كَيْفَ تَصْنَعُونَ؟ حَتَّى إِنَّهُ لَيُعَلِّمُكُمْ إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ الْغَائِطَ! قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَجَلْ، وَلَوْ سَخِرْتَ" إِنَّهُ لَيُعَلِّمُنَا كَيْفَ يَأْتِي أَحَدُنَا الْغَائِطَ، وَإِنَّهُ يَنْهَانَا أَنْ يَسْتَقْبِلَ أَحَدُنَا الْقِبْلَةَ وَأَنْ يَسْتَدْبِرَهَا، وَأَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ، وَأَنْ يَتَمَسَّحَ أَحَدُنَا بِرَجِيعٍ وَلَا عَظْمٍ، وَأَنْ يَسْتَنْجِيَ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ" .
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کچھ مشرکین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیغمبر تمہیں قضائے حاجت تک کا طریقہ سکھاتے ہیں، حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہاں! وہ ہمیں حکم دیتے ہیں کہ ہم قبلہ کی جانب اس وقت رخ نہ کیا کریں دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کیا کریں اور تین پتھروں سے کم پر اکتفاء نہ کریں جن میں نہ لید ہو اور نہ ہڈی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23705]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 262
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں