🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. البَابُ الْخَامِسُ فِيمَا وَرَدَ فِي بَعْضٍ قَبَائِلِ الْعَرَبِ مَدْحًا وَذَمَّا
باب پنجم: عرب کے بعض قبائل کی مدح اور مذمت میں وارد احادیث کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12567 (کل: 35 مقامات، 13 کتب)
الفتح الربانی: 12567، 12566
صحیح مسلم: 1557، 6433، 6434، 6435
سنن ترمذی: 3941، 3948، 3949
مشکوۃ المصابیح: 5984
مسند احمد: 5969، 5981، 6092، 6137، 6410، 15113، 16570، 16571
اللؤلؤ والمرجان: 1636
مصنف ابن ابی شیبہ: 7234، 34663
المستدرک علی الصحیحین: 7157
الجامع الكامل: 10525
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2828، 16558، 16560، 16561، 16562
المعجم الکبیر للطبرانی: 4157، 4158، 6228
المعجم الاوسط: 1152
فضائل صحابہ: 1662، 1667، 1679
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12566
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَعُصَيَّةُ الَّذِينَ عَصَوُا اللَّهَ وَرَسُولَهُ.“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بنو اسلم کو سلامت رکھے اور بنو غفار کی مغفرت فرمائے اور عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی معصیت کی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12566]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2518، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5969 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5969»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں سالم اور غفار دونوں قبائل کے حق میں دعا کر کے ان کی منقبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں قبیلے بغیر کسی لڑائی کے مشرف باسلام ہوئے، چونکہ غفار قبیلے پر حاجیوں کی چوری کرنے کی تہمت تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے بخشش کی دعا کی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2518
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7157
أخبرنا الحسن بن حَليم المَرْوزي، حدثنا أبو المُوجِّه، حدثنا محمد بن عبد العزيز بن [أبي] (1) رِزْمة، حدثنا الفضل بن موسى، عن خُثَيم بن عِراك، عن أبيه، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"غفارٌ غَفَرَ الله لها، وأسلمُ سالَمَها الله، أما إنِّي لم أقلْه ولكنَّ الله قالَه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة. وللزيادة شاهد آخرُ بإسنادٍ صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6981 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبیلہ غفار کی اللہ نے مغفرت فرما دی، اور قبیلہ اسلم کو اللہ نے سلامتی عطا فرمائی، آگاہ رہو کہ یہ بات میں نے اپنی طرف سے نہیں کہی بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس زیادتی کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ اس زیادتی کا ایک اور شاہد تائیدی روایت بھی صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7157]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفزاري.» [ترقيم الرساله 7157] [ترقيم الشركة 7076] [ترقيم العلميه 6981]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10525
10525- عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أسلم سالمها الله، وغفار غفر الله لها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (2515) من طرق عن أبي الزبير، عن جابر قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2828
وَعَنْ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ بْنِ رَحْضَةَ الْغِفَارِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ قَالَ:" اللَّهُمَّ الْعَنْ لِحْيَانًا وَرِعْلًا وَذَكْوَانًا وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ وَغِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا" ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي لَسْتُ قُلْتُ هَذَا وَلَكِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ: فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ إِلَى آخِرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جب آپ نے آخری رکعت (کے رکوع سے) سر اٹھایا تو یہ دعا کی ”اے اللہ! الحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ قبیلے پر لعنت کر جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے، اسلم قبیلے کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور غفار قبیلے کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں چلے گئے جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے لوگوں کی طرف رُخ کیا اور ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں نے (اپنی طرف سے) اس طرح نہیں کہا: ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بات کہی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ والا حصہ نہیں ہے ”جب آپ نے نماز مکمل کی“ اس کے بعد سے لے کر آخر تک کا حصہ نہیں ہے

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2828]
تخریج الحدیث: «مصنف ابن ابي شيبة كتاب صلاة التطوع والإمامة وابواب متفرقة فى تسمية الرجل فى القنوت حديث 6950، مسند احمد بن حنبل مسند المدنيين حديث خفاف بن إيماء بن رحضة الغفاري 16276، المعجم الكبير للطبراني باب الخاء، باب من اسمه خزيمة خفاف بن إيماء بن رحضة الغفارى وهو خفاف بن إيماء بن 4059، أخرجه مسند أحمد برقم: 16134»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16558
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، مَا أَنَا قُلْتُهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُمَا، وَأَسَانِيدُهُمْ جَيِّدَةٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلم قبیلے کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے، اور غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے، یہ بات میں نہیں کہہ رہا ہوں، بلکہ یہ بات اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمائی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے ان دونوں کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور ان حضرات کی اسانید عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16558]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7438) اخرجه احمد فى المسند (420/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16560
وَعَنِ ابْنِ سَنْدَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَتُجِيبُ أَجَابَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ".
فَقَالَ لَهُ أَبُو الْخَيْرِ: يَا أَبَا الْأَسْوَدِ، أَنْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ تُجِيبَ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابن سندر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلم قبیلے کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے، اور غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے، اور تجیب قبیلے کے لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو قبول کیا ہے“ راوی بیان کرتے ہیں: ابوالخیر نامی راوی نے اُن سے کہا: اے ابواسود! کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ”تجیب“ قبیلے کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور ان دونوں حضرات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16560]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2817)، أخرجه مسند البزار برقم: 3948، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3075»

الحكم على الحديث:
إسنادہما حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16561
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عہنما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلم قبیلے کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11911)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2517»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16562
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلم قبیلے کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2517»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4157
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءِ بْنِ رَحَضَةَ الْغِفَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةٍ: اللَّهُمَّ الْعَنْ بَنِي لِحْيَانَ وَرِعْلًا وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ عَصَوُا اللهَ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللهُ.
سیدنا خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں فرمایا: ”اے اللہ! بنی لحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت فرما، جنہوں نے اللہ کی نافرمانی کی، اور غفار پر اللہ کی مغفرت ہو، اور اسلم کو اللہ سلامت رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4157]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 215، حدیث 4172»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 679، 2517، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1984، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6575، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3150، 3181، 3374، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16837، 16838، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 909، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7125، 33150، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1447، 1448، 1449، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4171، 4169، 4170، 4173، 4174، 4175»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4158
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءِ بْنِ رَحَضَةَ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ قَالَ: لَعَنَ اللهُ لِحْيَانًا وَرِعْلًا وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ، أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللهُ لَهَا ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي لَسْتُ أَنَا قُلْتُ هَذَا، وَلَكِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَهُ.
سیدنا خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر پڑھائی، جب آپ نے آخری رکعت سے سر اٹھایا تو فرمایا: ”اللہ لحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت فرمائے، جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اسلم کو اللہ سلامت رکھے، اور غفار پر اللہ کی مغفرت ہو۔“ پھر آپ سجدے میں گر گئے۔ جب نماز مکمل کر چکے تو لوگوں کی طرف اپنا چہرہ متوجہ کیا اور فرمایا: ”اے لوگو! یہ بات میں نے خود نہیں کہی، بلکہ اللہ عزوجل نے یہ فرمائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4158]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 216، حدیث 4173»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 679، 2517، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1984، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6575، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3150، 3181، 3374، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16837، 16838، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 909، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7125، 33150، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1447، 1448، 1449، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4171، 4169، 4170، 4172، 4174، 4175»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں