الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. مَن يُطْرَدُونَ عَنِ الْحَوْضِ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ
ان لوگوں کا تذکرہ، جنہیں حوض کو ثر سے دھتکار دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 13138 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 13138
صحیح مسلم: 5972
اللؤلؤ والمرجان: 1479
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2467
حدیث نمبر: 13138
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”أَنَا عَلَى الْحَوْضِ أَنْظُرُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ قَالَ فَيُؤْخَذُ نَاسٌ دُونِي فَأَقُولُ يَا رَبِّ مِنِّي وَمِنْ أُمَّتِي قَالَ فَيُقَالُ وَمَا يُدْرِيكَ مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ مَا بَرِحُوا بَعْدَكَ يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ“ قَالَ جَابِرٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”الْحَوْضُ مَسِيرَةُ شَهْرٍ وَزَوَايَاهُ سَوَاءٌ يَعْنِي عَرْضُهُ مِثْلُ طُولِهِ وَكِيزَانُهُ مِثْلُ نُجُومِ السَّمَاءِ وَهُوَ أَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ أَبَدًا“
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں حوض پربیٹھا آنے والوں کا انتظار کر رہا ہوں گا کہ کچھ لوگوں کو میری طرف آنے سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ لوگ تو مجھ سے اور میری امت سے ہیں، لیکن جواباً کہا جائے گا:آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیسے کیسے کام کیے تھے؟ آپ کے بعد یہ لوگ دین سے دور ہوتے چلے گئے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حوض کے ایک طرف کا طو ل ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہے اور اس کی دونوں اطراف برابر برابر ہیں، یعنی اس کی چوڑائی اس کی لمبائی کے مساوی ہے، اس کے آب خوروں کی تعداد ستاروں جتنی ہوگی، اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ ہے اور اس کا رنگ دودھ سے زیادہ سفید ہے، جس نے اس کا پانی ایک دفعہ پی لیا، اسے بعد میں کبھی بھی پیاس محسوس نہیں ہوگی۔ [الفتح الربانی/أبواب تتعلق بحوض الكوثر/حدیث: 13138]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15121 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15187»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
ترقیم عبدالباقی: 2293 ترقیم شاملہ: -- 5972
(حديث مرفوع) قَالَ: وَقَالَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي عَلَى الْحَوْضِ حَتَّى أَنْظُرَ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ مِنْكُمْ، وَسَيُؤْخَذُ أُنَاسٌ دُونِي، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ مِنِّي وَمِنْ أُمَّتِي، فَيُقَالُ: أَمَا شَعَرْتَ مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ، وَاللَّهِ مَا بَرِحُوا بَعْدَكَ يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ "، قَالَ: فَكَانَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ أَنْ نَرْجِعَ عَلَى أَعْقَابِنَا، أَوْ أَنْ نُفْتَنَ عَنْ دِينِنَا.
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”حوض میں (موجود) میں ہوں گا تا کہ دیکھوں کہ تم میں سے کون میرے پاس آتا ہے، کچھ لوگوں کو مجھ (تک پہنچنے) سے پہلے ہی پکڑ لیا جائے گا۔ تو میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ میرے ہیں میری امت میں سے ہیں۔ تو کہا جائے گا، آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کے بعد انہوں نے کیا (کچھ) کیا؟ آپ کے بعد انہوں نے اپنی ایڑیوں پر واپس گھومنے میں (ذرا) دیر نہیں کی۔“(نافع نے) کہا: ابن ابی ملیکہ یہ دعا کرتے تھے:”اے اللہ! ہم اس بات سے تیری پناہ میں آتے ہیں کہ ہم اپنی ایڑیوں پر پلٹ جائیں یا ہمیں کسی آزمائش میں ڈال کر اپنے دین سے ہٹا دیا جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5972]
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں حوض پر رہوں گا تاکہ ان لوگوں کو دیکھوں جو میرے پاس آئیں گے اور کچھ لوگوں کو مجھ تک پہنچنے سے پہلے پکڑ لیا جائے گا تو میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ میری راہ پر چلنے والے اور میرے ساتھ ہیں، تو جواب دیا جائے گا: کیا تمہیں معلوم نہیں، انہوں نے تمہارے بعد کیا عمل کیے؟ اللہ کی قسم! یہ تمہارے بعد مسلسل اپنی ایڑیوں پر لوٹتے رہے۔“ ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کے شاگرد کہتے ہیں کہ وہ یہ دعا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ أَنْ نَرْجِعَ عَلَى أَعْقَابِنَا، أَوْ أَنْ نُفْتَنَ عَنْ دِينِنَا» ”اے اللہ! ہم ایڑیوں پر لوٹنے سے تیری پناہ چاہتے ہیں اور اس سے کہ اپنے دین سے برگشتہ ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5972]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2293
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1479
1479 صحيح حديث أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رضي الله عنهما قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي عَلَى الْحَوْضِ حَتَّى أَنْظُرَ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ مِنْكُمْ، وَسَيُؤْخَذُ نَاسٌ دُونِي، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ مِنِّي ومِنْ أُمَّتِي فَيُقَالُ: هَلْ شَعَرْتَ مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ، وَاللهِ مَا بَرِحُوا يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ فَكَانَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ (رَاوِي هذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَسْمَاءَ) يَقُولُ: اللهُمَّ إِنَّا نعُوذُ بِكَ أَنْ نَرْجِعَ عَلَى أَعْقَابِنَا، أَوْ نُفْتَنَ عَنْ دِينِنَا
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں حوض پر موجود رہوں گا اور دیکھوں گا کہ تم میں سے کون میرے پاس آتا ہے۔ پھر کچھ لوگوں کو مجھ سے الگ کر دیا جائے گا۔ میں عرض کروں گا کہ اے میرے رب! یہ تو میرے ہی آدمی ہیں اور میری امت کے لوگ ہیں، مجھ سے کہا جائے گا کہ تمہیں معلوم بھی ہے انہوں نے تمہارے بعد کیا کام کیے تھے؟ واللہ یہ مسلسل الٹے پاؤں لوٹتے رہے۔ (دین اسلام سے پھر گئے)“ ابن ابی ملیکہ (جو کہ یہ حدیث اسماء سے روایت فرماتے ہیں) کہا کرتے تھے کہ اے اللہ! ہم اس بات سے تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم الٹے پاؤں (دین سے) لوٹ جائیں یا اپنے دین کے بارے میں فتنہ میں ڈال دیے جائیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1479]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 81 كتاب الرقاق: 53 باب في الحوض وقول الله تعالى (إنا أعطيناك الكوثر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 2467
«إني على الحوض حتى أنظر من يرد علي منكم وسيؤخذ أناس دوني فأقول: يا رب مني ومن أمتي! فيقال: هل شعرت ما عملوا بعدك؟ والله ما برحوا بعدك يرجعون على أعقابهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں حوض (کوثر) پر موجود ہوں گا یہاں تک کہ میں دیکھوں گا کہ تم میں سے کون میرے پاس آتا ہے، اور کچھ لوگوں کو مجھ سے دور کھینچ لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے رب! یہ تو میرے اور میری امت میں سے ہیں! تو جواب میں کہا جائے گا: کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا؟ اللہ کی قسم! وہ تیرے بعد برابر اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے پلٹتے رہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2467]
”میں حوض (کوثر) پر موجود ہوں گا یہاں تک کہ میں دیکھوں گا کہ تم میں سے کون میرے پاس آتا ہے، اور کچھ لوگوں کو مجھ سے دور کھینچ لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے رب! یہ تو میرے اور میری امت میں سے ہیں! تو جواب میں کہا جائے گا: کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا؟ اللہ کی قسم! وہ تیرے بعد برابر اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے پلٹتے رہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2467]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أسماء بنت أبي بكر [حم م] عن عائشة. مختصر مسلم 1549.»
قال الشيخ الألباني: صحيح