الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَنْ حَلَفَ بِاسْمِ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ عَزَّوَجَلَّ أَوْ صِفَةٍ مِنْ صِفَاتٍ
اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں کسی اسم یا صفت کی قسم اٹھانے والے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5306 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 5306
سنن ابن ماجہ: 3816
معجم صغیر للطبرانی : 1068
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17587
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3005
حدیث نمبر: 5306
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ایک دن میں ستر سے زائد بار اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8493 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8474»
وضاحت: فوائد: … کثرت سے استغفار اور توبہ کرنا مستحب ہے، اگرچہ بظاہر گناہ سرزد نہ ہوا ہو۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6307
حدیث نمبر: 3816
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ أَبِي الْحُرِّ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ہر روز اللہ تعالیٰ سے ستر بار استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3816]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک دن میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے بخشش کی درخواست اور توبہ کرتا ہوں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9089، ومصباح الزجاجة: 1337)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/410، 5/397) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 1068
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عَاصِمٍ ابْنُ أَخِي هَنَّادٍ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَحْرَقَنِي لِسَانِي، قَالَ: فَأَيْنَ أَنْتَ عَنِ الاسْتِغْفَارِ، إِنِّي لأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلِ، إِلا الْمُحَارِبِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ هَنَّادٌ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے کہا: یا رسول اللہ! میری زبان نے مجھے جلا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو استغفار سے کہاں ہے؟ میں تو اللہ سے دن میں سو دفعہ بخشش بھی مانگتا ہوں اور سو دفعہ اس کی طرف رجوع بھی کرتا ہوں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب التوبة و الإستغفار/حدیث: 1068]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 926، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1887، 1888، 3727، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10209، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2765، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3817، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23816، والطبراني فى «الصغير» برقم: 302، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30054، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6307، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3259، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3815، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7908»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 23340
حَدَّثَنَا أَبو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبي الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كَانَ فِي لِسَانِي ذَرَب عَلَى أَهْلِي لَمْ أَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ يَا حُذَيْفَةُ، إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، وَأَتُوب إِلَيْهِ" ، قَالَ: فَذَكَرْتُهُ لِأَبي برْدَةَ بنِ أَبي مُوسَى فَحَدَّثَنِي , عَنْ أَبي مُوسَى ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ كُلَّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، وَأَتُوب إِلَيْهِ".
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اپنے اہل خانہ سے بات کرتے وقت مجھے اپنی زبان پر قابو نہیں رہتا تھا البتہ دوسروں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تھا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کا تذکرہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حذیفہ! تم استغفار سے غفلت میں کیوں ہو؟ میں تو روزانہ اللہ سے سو مرتبہ توبہ و استغفار کرتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23340]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قصة ذرابة اللسان، وله إستادان: الأول إلى حذيفة ، وهو ضعيف لجهالة أبى المغيرة. والاسناد الثاني الي ابي موسي الاشعري: وقد خولف ابو احمد محمد بن عبدالله الزبيري فيه
حدیث نمبر: 23371
حَدَّثَنَا عَبدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبيْدِ بنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا ذَرِب اللِّسَانِ عَلَى أَهْلِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ خَشِيتُ أَنْ يُدْخِلَنِي لِسَانِي النَّارَ، قَالَ: " فَأَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ مِائَةً مرة" ، قَالَ أَبو إِسْحَاقَ: فذَكَرْتُهُ لِأَبي برْدَةَ ، فَقَالَ: وَأَتُوب إِلَيْهِ.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اپنے اہل خانہ سے بات کرتے وقت مجھے اپنی زبان پر قابو نہیں رہتا تھا البتہ دوسروں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تھا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کا تذکرہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حذیفہ! تم استغفار سے غفلت میں کیوں ہو؟ میں تو روزانہ اللہ سے سو مرتبہ توبہ و استغفار کرتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23371]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قصة ذرابة اللسان، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عبيد أبى المغيرة
حدیث نمبر: 17587
وَعَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں دن میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ”100 مرتبہ“ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17587]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ”100 مرتبہ“ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17587]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3005
«توبوا إلى الله تعالى فإني أتوب إليه كل يوم مائة مرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کیا کرو، کیونکہ میں دن میں سو مرتبہ اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 3005]
”اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کیا کرو، کیونکہ میں دن میں سو مرتبہ اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 3005]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خد] عن ابن عمر. م 8/73.»
قال الشيخ الألباني: صحيح