🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَاب مَا جَاءَ فِي الْعُشَارِيَّاتِ وَمَا زَادَ عَنْهَا
عشاریات اور اس سے بھی زائد امور کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9639 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 9639
مصنف ابن ابی شیبہ: 26483، 35131
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9639
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ اتَّزِرُوا وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ وَأَلْقُوا الرُّكُبَ وَانْزُوا نَزْوًا وَعَلَيْكُمْ بِالْمَعَدِّيَّةِ وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَذَرُوا التَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ وَإِيَّاكُمْ وَالْحَرِيرَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْهُ وَقَالَ لَا تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعَيْهِ
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: تہبند باندھا کرو، چادر اوڑھا کرو اور جوتے پہنا کرو اور موزوں اور شلواروں کو ترک کر دو، اسی طرح (سواریوں سے) رکاب بھی پھینک دو اور کود کر چڑھا کرو، معد بن عدنان کی طرح کی زندگی گزارو، نشانوں پر تیر پھینکا کرو، عیش پرستی اور عجموں کے فیشن اپنانے سے بچو اور ریشم سے بھی دور رہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ریشم نہ پہنا کرو، مگر اتنا۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو انگلیوں کے ساتھ اشارہ کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9639]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه من قوله واياكم والتنعّم الي آخره: البخاري: 5829، ومسلم: 2069، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 301 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 301»
وضاحت: فوائد: … موزے اور شلوار پہننا جائز ہیں، درج ذیل حدیث پر غور کریں:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: خَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی مَشْیَخَۃٍ مِنْ الْأَنْصَارٍ بِیضٌ لِحَاہُمْ فَقَالَ: ((یَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَسَرْوَلَونَ وَلَا یَأْتَزِرُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((تَسَرْوَلُوا وَائْتَزِرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَخَفَّفُونَ وَلَا یَنْتَعِلُونَ، قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((فَتَخَفَّفُوا وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَقُصُّونَ عَثَانِینَہُمْ وَیُوَفِّرُونَ سِبَالَہُمْ قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((قُصُّوا سِبَالَکُمْ وَوَفِّرُوا عَثَانِینَکُمْ وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار کے عمر رسیدہ لوگوں پر داخل
ہوئے، ان کی داڑھیاں سفید ہو چکی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! اپنی داڑھیوں کو سرخ اور زرد کرو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی!اہل کتاب شلواریں پہنتے ہیں، تہبند نہیں پہنتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم شلواریں بھی پہنو اور تہبند بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم موزے بھی پہنو اور جوتے بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں لمبی کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھائو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ (مسند احمد: ۲۲۶۳۹)سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قوت اور نشاط برقرار رکھنے کے لیے رکاب کے استعمال سے منع کیا۔
معد بن عدنان، عربوں کا دادا تھا،یہ تنگ دستی اور سختی والی زندگی گزارنے والا تھا، اس جملے میں دراصل خوشی عیشی سے منع کیا جا رہا ہے، جس کی مفسدت ظاہر ہیں۔
مختلف شارحین نے عجموں کی مختلف قبیح عادتیں بیان کی ہیں، چند ایک درج ذیل ہیں:
عورتوںکا سینے اور سرکو ننگا رکھنا، سرخ رنگ کی گدیاں اور لباس اور گدیوں کے لیے ریشم استعمال کرنا، عمدہ اور باریک لباسوں کا اظہار کرنا، تنگ لباس پہننا، خوشحالی اور عیش پرستی پر بہت توجہ دینا۔
اصل قانون یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی شریعت میں تمام عبادات اور جائز و ناجائز معاملات کا تعین کر دیا ہے، بس ان ہی کا پابند رہا جائے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عربوں اور عجمیوں کی تہذیبوں میں واضح فروق تھے، اب تو عربوں کی عیش پرستی اور معصیتوں کا سلسلہ بھی بہت آگے بڑھ گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25366 ترقیم الشثری: -- 26483
حدثنا ابن علية عن الجريري ، عن ابي عثمان قال: كتب عمر إلى ابي موسى: ان قطعوا الركب، وانزوا على الخيل نزوا، والقوا الخفاف، واحتذوا النعال، والقوا السراويلات، واتزروا وارموا الاغراض، وعليكم باللبسة المعدية، وإياكم وهدي العجم، فإن شر الهدي هدي العجم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (واتخذوا).
(٢) في [أ، ح، ط]: (وألبسوا).
(٣) في [أ، ح، ط]: (وأبرزوا)، وفي [هـ]: (وابزروا).
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (الأعراض).
(٥) في [أ، ح، ز]: (المعربة)، وفي [ط]: (المعزية).
(٦) في [أ، ح]: (وهذا).
(٧) صحيح؛ وورد بأن الكتابة لعتبة بن فرقد، والأثر أخرجه أحمد (٣٠١)، وابن حبان (٥٤٥٤)، وعبد الرزاق (١٩٩٩٤)، وأبو يعلى (٢١٣)، والطحاوي ٤/ ٢٧٥، وابن الجعد (٩٩٥)، وأبو عوانة (٨٥١٤)، والبيهقي ١٠/ ١٤، وأبو نعيم في الحلبة ٣/ ١٢٢، وابن عبد البر في التمهيد ١٤/ ٢٥١، والخطيب في الكفاية ص ٣٣٦.

حضرت ابو عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا:”گھوڑوں کی رکابیں کاٹ دو اور ان پر اچھل کر سوار ہو، جوتے پہنو اور موزے اتار دو، شلواروں کی جگہ تہ بند پہنو، نشانے پر تیر مارو، معدی طرز کے کھردرے اور سخت کپڑے پہنو، عجمیوں کے طریقے سے بچو، کیونکہ عجمیوں کا طریقہ بدترین طریقہ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26483]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ وورد بأن الكتابة لعتبة بن فرقد، والأثر .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5828، 5829، 5830، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2069، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5424، 5441، 5454، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5327 / 3، 5328 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9549، 9548، 9551، 9550، 9554، 9555، 9552، 9553، 9556، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4042، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1721، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2820، 3593، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4275، 4276، 6163، 6162، 6164، 6165، 6166، 17985، 19798، 20473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 93، 248، 249، 307، 362، 363، 371، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 214، 213، والبزار فى «مسنده» برقم: 307، 386، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2129 / 3، 2129 / 1، 2129 / 2، 2129 / 4، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19950، 19994، 19993، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25273، 26253، 26281، 26282، 26296، 26489، 35125، 35130، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6649، 6646، 6647، 6648، 6650، 6684، 6865، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (4/50)، (5/339) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 25366»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33593 ترقیم الشثری: -- 35131
حدثنا ابن علية ، عن الجريري ، عن ابي عثمان قال: كتب عمر إلى ابي موسى الاشعري ان اقطعوا الركب، وانزوا على الخيل نزوا ؛ والقوا الخفاف، واحتذوا النعال، والقوا السراويلات، واتزروا وارموا الاغراض، وعليكم باللبسة المعدية، وإياكم وهدي العجم، فإن شر الهدي هدي العجم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (احتذوا).
(٢) في [أ، ب]: (الأعراض).
(٣) صحيح.

حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور فرمایا: تم لوگ رکابیں کاٹ دو اور گھوڑوں پر اچھل کر سوار ہو۔ اور تم موزے اتار دو اور چپل پہنو۔ شلوار چھوڑ دو اور ازار باندھو۔ اور نشانوں پر تیر اندازی کرو، تم قبیلہ معد کا لباس لازم پکڑ لو۔ اور خود کو عجمیوں کے طور طریقوں سے بچاؤ اس لیے کہ بدترین طور طریقے عجمیوں کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35131]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5828، 5829، 5830، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2069، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5424، 5441، 5454، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5327 / 3، 5328 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9549، 9548، 9551، 9550، 9554، 9555، 9552، 9553، 9556، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4042، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1721، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2820، 3593، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4275، 4276، 6163، 6162، 6164، 6165، 6166، 17985، 19798، 20473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 93، 248، 249، 307، 362، 363، 371، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 214، 213، والبزار فى «مسنده» برقم: 307، 386، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2129 / 3، 2129 / 1، 2129 / 2، 2129 / 4، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19950، 19994، 19993، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25273، 26253، 26281، 26282، 26296، 26484، 26489، 35125، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6649، 6646، 6647، 6648، 6650، 6684، 6865، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (4/50)، (5/339) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 33593»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں