الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
320. باب الحيض والاستحاضة - ذكر البيان بأن قول عائشة ثم يباشرها أرادت به ثم يضاجعها
حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول "پھر وہ اس سے مباشرت کرتا ہے" سے مراد پھر وہ اس کے ساتھ لیٹتا ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1368 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 1368
صحیح بخاری: 303
سنن ابوداود: 2167
مسند احمد: 26855
اللؤلؤ والمرجان: 169
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4653
المعجم الکبیر للطبرانی: 20379
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7092
1 تا 10
حدیث نمبر: 1368
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يُضَاجِعُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ أَمَرَهَا، فَاتَّزَرَتْ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی کسی زوجہ محترمہ کے ساتھ لیٹتے اور اس وقت وہ حیض کی حالت میں ہوتیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے یہ حکم دیتے تھے کہ ”وہ تہبند باندھ لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1368]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 299، 302، 2030، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 293، وابن الجارود فى "المنتقى"، 116، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1364، 1367، 1368، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 618، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 284، وأبو داود فى (سننه) برقم: 268، 273، والترمذي فى (جامعه) برقم: 132، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 635، 636، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2145، 2146،وأحمد فى (مسنده) برقم: 24680» «رقم طبعة با وزير 1365»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما؛ أبو معاوية: هو محمد بن خازم، والشيباني: هو أبو إسحاق سليمان بن أبي سليمان.
حدیث نمبر: 303
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ،" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ أَمَرَهَا فَاتَّزَرَتْ وَهِيَ حَائِضٌ"، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ.
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابواسحاق شیبانی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن شداد نے بیان کیا، انہوں نے کہا میں نے میمونہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں سے کسی سے مباشرت کرنا چاہتے اور وہ حائضہ ہوتی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے، وہ پہلے ازار باندھ لیتیں۔ اور سفیان نے شیبانی سے اس کو روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحيض/حدیث: 303]
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج میں سے کسی کے ساتھ استراحت فرمانا، یعنی مل کر سونا چاہتے اور وہ حائضہ ہوتی تو آپ کے حکم سے وہ ازار باندھ لیتی۔ اس حدیث کو سفیان نے شیبانی سے بیان کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحيض/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2167
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ يُبَاشِرُهَا".
عبداللہ بن شداد اپنی خالہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی سے حالت حیض میں مباشرت کرنے کا ارادہ فرماتے تو اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے پھر اس کے ساتھ لیٹ جاتے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2167]
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی کسی بیوی کے ساتھ لیٹنا چاہتے اور وہ حیض سے ہوتی، تو اسے کہتے کہ ”اپنی تہ بند خوب اچھی طرح باندھ لے“، پھر اس کے ساتھ لیٹ جاتے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2167]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحیض (303)، صحیح مسلم/الحیض 1 (294)، (تحفة الأشراف: 18061)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/335، 336) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (303) صحيح مسلم (293)
حدیث نمبر: 26855
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، أَمَرَهَا فَاتَّزَرَتْ" .
حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سوجاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26855]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 303، م: 294
حدیث نمبر: 169
169 صحيح حديث مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ، أَمَرَهَا فَاتَّزَرَتْ وَهِيَ حَائِضٌ
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں سے کسی سے مباشرت کرنا چاہتے اور وہ حائضہ ہوتی تو آپ کے حکم سے وہ پہلے ازار باندھ لیتیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 5 باب مباشرة الحائض»
وضاحت: ان احادیث میں حیض کی حالت میں مباشرت سے عورت کے ساتھ لیٹنا بیٹھنا مراد ہے۔ منکرین حدیث کا یہاں جماع مراد لے کر ان احادیث کو قرآن کا معارض ٹھہرانا بالکل جھوٹ اور افترا ہے۔ (راز) راوي حدیث: ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث سے عبداللہ بن مسعود ثقفی نے شادی کی اور پھر انہیں چھوڑ دیا۔ پھر ابورھم نے ان سے نکاح کیا۔ وہ فوت ہوگئے تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالقعدہ ۷ہجری کو عمرہ قضاء کرنے کے بعد ان سے نکاح کر لیا تھا۔ اور مکہ سے دس میل دور سرف مقام پر رخصتی ہوئی تھی۔ کل ۱۳احادیث کی راویہ ہیں جن میں سے ۷ متفق علیہ ہیں۔ ۶۱ہجری کو مکہ میں وفات پائی اور سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حکم سے کندھوں پر سرف مقام پر لایا گیا۔
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1522
1522. عن ميمونة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يباشر امرأة من نسائه أمرها فاتَّزرتْ وهي حائض.
تخریج الحدیث: «متَّفقٌ عليه: رواه البخاري في الحيض (303) ومسلم في الحيض (294) كلاهما من حديث الشيباني، عن عبدالله بن شدَّاد، قال: سمعت ميمونة قالت. وفي رواية مسلم: كان يُباشِر نساءَه فوقَ الإزار وهن حُيّض.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6368
6368- عن ميمونة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يباشر امرأة من نسائه أمرها فاتزرت، وهي حائض.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الحيض (303) ومسلم في الحيض (294) كلاهما من طريق الشيباني، عن عبدالله بن شداد، قال: سمعت ميمونة، قالت: فذكرته.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 1490
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ أَمَرَهَا فَاتَّزَرَتْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي النُّعْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی بیویوں سے مباشرت کا ارادہ کرتے اور وہ حائضہ ہوتی تھیں تو انہیں ”لنگوٹ باندھنے“ کا حکم دیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1490]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 297»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14084
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الطَّاهِرِ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ مَاسِي، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثنا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ أَمَرَهَا فَأْتَزَرَتْ" ⦗٣١٠⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ، وَقَدْ ذَكَرْنَا سَائِرَ مَا رُوِيَ فِي كِتَابِ الْحَيْضِ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: فَخَالَفَنَا بَعْضُ النَّاسِ فِي مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَإِتْيَانِهِ إِيَّاهَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ: قَدْ رُوِّينَا خِلَافَ مَا رُوِّيتُمْ فَرُوِّينَا أَنْ يُخَلِّفَ مَوْضِعَ الدَّمِ ثُمَّ يَنَالَ مَا شَاءَ وَذَكَرَ حَدِيثًا لَا يُثْبِتُهُ أَهْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: قَدْ رَوَيْنَا تِلْكَ الْأَحَادِيثَ بِأَسَانِيدِهَا فِي كِتَابِ الْحَيْضِ.
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی حائضہ عورت سے مباشرت کرنا (یعنی ساتھ لیٹنا) چاہتے تو حکم فرماتے کہ ”وہ اپنی لنگوٹ کس لے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بعض لوگوں نے حالتِ حیض میں مرد کے اپنی بیوی سے مباشرت کرنے اور اس کے پاس آنے کے بارے میں ہم سے اختلاف کیا اور کہا: ہم نے تمہاری روایت کے خلاف روایت کیا ہے، ہم نے یہ روایت کیا ہے کہ وہ خون والی جگہ کو چھوڑ دے پھر جو چاہے حاصل کرے، اور انہوں نے ایک ایسی حدیث ذکر کی جسے حدیث کا علم رکھنے والے ثابت نہیں مانتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14084]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بعض لوگوں نے حالتِ حیض میں مرد کے اپنی بیوی سے مباشرت کرنے اور اس کے پاس آنے کے بارے میں ہم سے اختلاف کیا اور کہا: ہم نے تمہاری روایت کے خلاف روایت کیا ہے، ہم نے یہ روایت کیا ہے کہ وہ خون والی جگہ کو چھوڑ دے پھر جو چاہے حاصل کرے، اور انہوں نے ایک ایسی حدیث ذکر کی جسے حدیث کا علم رکھنے والے ثابت نہیں مانتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14084]
حدیث نمبر: 4653
«كان إذا أراد أن يباشر امرأة من نسائه وهي حائض أمرها أن تأتزر ثم يباشرها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی سے، جو حیض کی حالت میں ہوتی، قربت کا ارادہ فرماتے تو اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس سے قربت فرماتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4653]
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی سے، جو حیض کی حالت میں ہوتی، قربت کا ارادہ فرماتے تو اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس سے قربت فرماتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4653]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د] عن ميمونة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح