الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
92. باب صدقة الفطر - ذكر خبر ثالث يبين صحة ما أومأنا إليه
صدقۂ فطر کا بیان - تیسری خبر کا ذکر جو ہمارے اشارہ کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3304 (کل: 35 مقامات، 16 کتب)
صحیح ابن حبان: 3304
سنن دارمی: 1701
مشکوۃ المصابیح: 1817
مسند احمد: 7724
الفتح الربانی: 3565
الجامع الكامل: 4287
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5834
21 تا 30
حدیث نمبر: 3565
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَكَانَ مَعْمَرٌ يَقُولُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ عَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ فَقِيرٍ أَوْ غَنِيٍّ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ، قَالَ مَعْمَرٌ وَبَلَغَنِي أَنَّ الزُّهْرِيَّ كَانَ يَرْوِيهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہر آزادو غلام، مرد و زن، چھوٹے بڑے اور فقیر اور غنی پر کھجور کا ایک صاع یا گندم کا نصف صاع بطورِ صدقۂ فطر فرض ہے۔ معمر کہتے ہیں: مجھے یہ خبرملی ہے کہ امام زہری اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرفوعاً بیان کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3565]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات رجال الشيخين، وھو موقوف۔ اخرجه عبد الرزاق: 5761، والدارقطني: 2/ 149، والبيھقي: 4/ 164، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7724 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7710»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات رجال الشيخين
حدیث نمبر: 1509
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن علي الوَرَّاق - ولقبه حَمْدان - حدثنا داودُ بن شَبِيب، حدثنا يحيى بن عبَّاد - وكان من خيار الناس - حدثنا ابن جُرَيج، عن عطاء، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ أَمَر صارخًا ببطن مكةَ ينادي:"إنَّ صدقةَ الفِطْر حقٌّ واجبٌ على كلِّ مسلمٍ صغيرٍ أو كبيرٍ، ذكرٍ أو أنثى، حُرٍّ أو مملوك، حاضرٍ أو بادٍ، صاعٌ من شعيرٍ أو تمرٍ" (1) .
هذا حديثٌ صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ (1) .
هذا حديثٌ صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ (1) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے درمیان ایک منادی کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیا: ”بے شک صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب حق ہے، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام، شہر کا رہنے والا ہو یا دیہات کا، اور یہ ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور کی صورت میں ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1509]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث: «صحيح بما قبله، وهذا إسناد ضعيف، يحيى بن عباد - وهو السعدي - ليَّنه الحافظ ابن حجر في "مختصر زوائد البزار" (659)، وقد خولف يحيى في إسناده كما سيأتي. ابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز، وعطاء: هو ابن أبي رباح.» [ترقيم الرساله 1509] [ترقيم الشركة 1497]
الحكم على الحديث:
صحيح بما قبله
حدیث نمبر: 1512
حدثنا أحمد بن إسحاق بن إبراهيم الصَّيدلانيُّ العدلُ إملاءً، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا أبو عبد الله أحمد بن حنبل، حدثنا إسماعيل ابن عُلَيّة، عن محمد بن إسحاق، عن عبد الله بن عبد الله بن عَدِيّ (1) بن حَكِيم بن حِزَام، عن عِياض بن عبد الله بن سعد بن أبي سَرْح قال: قال أبو سعيد - وذُكِر عنده صدقةُ الفطر فقال -: لا أُخرجُ إلَّا ما كنت أُخرجُه على عهد رسول الله ﷺ: صاعًا من تمرٍ، أو صاعًا من حِنطةٍ، أو صاعًا من شعيرٍ، أو صاعًا من أَقِطٍ. فقال له رجلٌ من القوم: أو مُدَّين من قمح؟ فقال: لا، تلك قيمةُ معاوية، لا أَقبلُها ولا أعملُ بها (2) . هذه الأسانيدُ التي قدَّمتُ ذِكرَها في ذكر صاع البُرِّ كلُّها صحيحة (1) ، وأشهرها حديث أبي مَعْشَر عن نافع عن ابن عمر الذي عَلَونا فيه (2) ، لكني تركتُه إذ ليس من شرط الكتاب. وقد روي عن علي بن أبي طالب:
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جب صدقہ فطر کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”میں (صدقہ فطر میں) وہی چیز نکالوں گا جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں نکالا کرتا تھا، یعنی ایک صاع کھجور، یا ایک صاع گندم، یا ایک صاع جو، یا ایک صاع پنیر۔“ تو مجمع میں سے ایک شخص نے ان سے کہا: ”یا (گندم کے) دو مد (نکال لیے جائیں)؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، وہ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی مقرر کردہ قیمت ہے، میں اسے قبول کروں گا اور نہ ہی اس پر عمل کروں گا۔“
صاعِ گندم کے ذکر میں جو اسانید میں نے پہلے پیش کی ہیں وہ سب صحیح ہیں، اور ان میں سب سے زیادہ مشہور حدیث ابومعشر کی ہے جو انہوں نے نافع سے اور انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے، جس کی سند ہمیں بلند درجہ کی حاصل ہوئی، لیکن میں نے اسے یہاں اس لیے نقل نہیں کیا کیونکہ وہ اس کتاب (مستدرک) کی شرط پر نہیں تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1512]
صاعِ گندم کے ذکر میں جو اسانید میں نے پہلے پیش کی ہیں وہ سب صحیح ہیں، اور ان میں سب سے زیادہ مشہور حدیث ابومعشر کی ہے جو انہوں نے نافع سے اور انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے، جس کی سند ہمیں بلند درجہ کی حاصل ہوئی، لیکن میں نے اسے یہاں اس لیے نقل نہیں کیا کیونکہ وہ اس کتاب (مستدرک) کی شرط پر نہیں تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1512]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون ذكر الصاع من حنطة، فذِكرُه هنا وهمٌ أو خطأ، كما قال أبو داود وابن خزيمة وغيرهما، وهذا إسناد حسن، عبد الله بن عبد الله بن عثمان بن حكيم روى عن جمعٌ، وأخرج حديثه هذا أبو داود والنسائي، ومحمد بن إسحاق صرَّح بالتحديث عند ابن حبان، فانتفت شبهة تدليسه.» [ترقيم الرساله 1512] [ترقيم الشركة 1500]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون ذكر الصاع من حنطة
حدیث نمبر: 1513
حدَّثَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المُزكِّي، حدثنا أحمد بن سَلَمة، حدثنا الحسن بن الصَّبّاح، حدثنا أبو بكر بن عيَّاش، عن أبي إسحاق الهَمْداني، عن الحارث، عن عليِّ بن أبي طالب، عن النبي ﷺ: أنه قال في صدقة الفِطر:"عن كلِّ صغيرٍ وكبيرٍ، حُرٍّ أو عبدٍ، صاعٌ من بُرٍّ، أو صاعٌ من تمر" (1) . هكذا أسنَدَه عن علي، ووَقَفه غيره:
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے متعلق فرمایا: ”ہر چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجور (دی جائے)۔“
اسی طرح اس روایت کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا گیا ہے، جبکہ دیگر رواۃ نے اسے موقوفاً (سیدنا علی کا اپنا قول) روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1513]
اسی طرح اس روایت کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا گیا ہے، جبکہ دیگر رواۃ نے اسے موقوفاً (سیدنا علی کا اپنا قول) روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1513]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا دون قوله: "صاع من بُرٍّ"، وهذا إسناد ضعيف لضعف الحارث، وهو ابن عبد الله الأعور الهمداني، وقد اختلف في رفعه ووقفه، وصحَّح الدارقطني والبيهقي وقفه، وروي من غير وجه عن عليٍّ موقوفًا وفيه: نصف صاع من بر، كما سيأتي في التخريج. أبو إسحاق الهمداني: هو عمرو بن عبد ...» [ترقيم الرساله 1513] [ترقيم الشركة 1501]
الحكم على الحديث:
صحيح موقوفًا دون قوله: "صاع من بُرٍّ"
حدیث نمبر: 5296
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا همّامٌ، عن بكر بن وائل بن داود، أنَّ (1) الزُّهريَّ حدثهم عن عَبد الله بن ثَعْلبة بن صُعَيرٍ العَدَويّ، عن أبيه أنَّ رسول الله ﷺ قام خَطيبًا، وأمر بصَدَقة الفِطْر صاعًا من تَمْر، أو صاعًا من شعير، عن كلِّ واحدٍ - أو عن كلِّ رأسٍ - عن الصغير والكبير، والحُرّ والعَبْد (2) .
عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر عدوی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کا حکم دیا، یعنی ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو، ہر شخص کی طرف سے، چھوٹے بڑے اور آزاد و غلام کی طرف سے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5296]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكنه اختُلف فيه على الزهري في إسناده ومتنه كما هو مُوضَّح في "مسند أحمد" 39/ (23664)، و "سنن أبي داود" (1619)، غير أنَّ له شاهدًا من حديثي ابن عمر وأبي سعيد الخدري في "الصحيحين". همام: هو ابن يحيى العَوْذي.» [ترقيم الرساله 5296] [ترقيم الشركة 5250]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4287
4287. عن أبي سعيد الخدري، قـال: كُنَّا نُخْرِجُ إِذْ كَانَ فِينَا رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم زَكَاةَ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ حُرٍّ أَوْ مَمْلُوكٍ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ. فَلَمْ نَزَلْ نُخْرِجُهُ حَتَّى قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا فَكَلَّمَ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَكَانَ فِيمَا كَلَّمَ بِهِ النَّاسَ أَنْ قَالَ: إِنِّي أَرَى أَنَّ مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ تَعْدِلُ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فَأَخَذَ النَّاسُ بِذَلِكَ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَمَّا أَنَا فَلا أَزَالُ أُخْرِجُهُ كَمَا كُنْتُ أُخْرِجُهُ أَبَدًا مَا عِشْتُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الزكاة (985) عن عبدالله بن مسلمة بن قعنب، حدثنا داود (يعني ابن قيس)، عن عياض بن عبدالله، عن أبي سعيد الخدريّ، قال (فذكره). ورواه مالك مختصراً كما سبق.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7683
وَرَوَاهُ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" فَرَضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ مِمَنْ يُمَوِّنُونَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ عَنْ كُلِّ إِنْسَانٍ" وَهُوَ فِيمَا أَجَازَ لِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ رِوَايَتَهُ عَنْهُ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ عَبْدَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ فَذَكَرَهُ وَهُوَ مُرْسَلٌ. وَرُوِيَ ذَلِكَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ آبَائِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ہر چھوٹے بڑے اور آزاد و غلام پر جن کا وہ خرچ اٹھاتے ہیں، جو، کھجور یا منقیٰ کا ایک صاع ایک انسان کی طرف سے مقرر فرمایا۔“
یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7683]
یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7683]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7696
وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الزُّوزَنِيُّ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" كَانَتْ زَكَاةُ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ فَقِيرٍ وَغَنِيٍّ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ" قَالَ مَعْمَرٌ: وَبَلَغَنِي أَنَّ الزُّهْرِيَّ كَانَ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَذْكُرُ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ قَالَ: الَّذِي يَأْخُذُ مِنْ زَكَاةِ الْفِطْرِ يُؤَدِّي عَنْ نَفْسِهِ، وَكَذَلِكَ عَنِ الْحَسَنِ، وَكَذَلِكَ قَالَ أَبُو الْعَالِيَةِ، وَالشَّعْبِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”صدقہ فطر ہر آزاد و غلام، مذکر و مؤنث، صغیر و کبیر اور فقیر و غنی پر واجب ہے، ایک صاع کھجور کا یا نصف صاع گندم کا۔“
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو صدقہ فطر لے وہ اپنی طرف سے بھی ادا کرے۔ حسن، ابو العالیہ اور شعبی رحمہم اللہ نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7696]
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو صدقہ فطر لے وہ اپنی طرف سے بھی ادا کرے۔ حسن، ابو العالیہ اور شعبی رحمہم اللہ نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7696]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه احمد»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7712
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنِ ⦗٢٨٣⦘ الْحَسَنِ، قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَدُّوا صَدَقَةَ صَوْمِكُمْ"، فَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ، فَرَضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى حُرٍّ وَعَبْدٍ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعُ شَعِيرٍ أَوْ نِصْفُ صَاعِ قَمْحٍ" فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَرَأَى رُخْصَ الشَّعِيرِ، قَالَ: لَوْ جَعَلْتُمُوهُ صَاعًا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ قَالَ: وَكَانَ الْحَسَنُ يَرَاهَا عَلَى مَنْ صَامَ. كَذَا قَالَ خَطَبَنَا وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ سَهْلِ بْنِ يُوسُفَ، فَقَالَ خَطَبَ وَهُوَ أَصَحُّ..
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں ہمیں بصرہ میں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اپنے روزوں کی زکوۃ ادا کرو۔“ گویا کہ لوگ اس بات کو جانتے نہیں تھے، پھر انہوں نے فرمایا: ”یہاں اہل مدینہ میں سے کون ہے؟ وہ اپنے بھائیوں کو سکھلا دے، کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ یہ زکوۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض کی ہے: ”ہر چھوٹے بڑے پر، مذکر و مؤنث، آزاد و غلام پر کھجور یا جو کا ایک صاع یا گندم کا نصف صاع۔““ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے جو کو کم قیمت پایا تو انہوں نے کہا: ”اگر تم ہر چیز کا صاع مقرر کر لو تو بہتر ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اور حسن رحمہ اللہ اسے اس شخص پر واجب سمجھتے تھے جس نے روزہ رکھا۔
انہوں نے اسی طرح ”ہمیں خطبہ دیا“ کہا ہے، جبکہ محمد بن مثنیٰ نے اسے سہل بن یوسف سے روایت کیا تو ”خطبہ دیا“ کہا، اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7712]
انہوں نے اسی طرح ”ہمیں خطبہ دیا“ کہا ہے، جبکہ محمد بن مثنیٰ نے اسے سہل بن یوسف سے روایت کیا تو ”خطبہ دیا“ کہا، اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7712]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7726
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ وَلَقَبُهُ حَمْدَانُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا بِبَطْنِ مَكَّةَ يُنَادِي أَنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى حُرٍّ وَمَمْلُوكٍ حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ، صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ حَمْدَانَ فَزَادَ فِيهِ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، وَقَالَهُ الْكُدَيْمِيُّ أَيْضًا، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَبِيبٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ يَنْفَرِدُ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ هَكَذَا، وَإِنَّمَا رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ مِنْ قَوْلِهِ فِي الْمُدَّيْنِ، وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عُمَرِو بْنِ شُعَيْبٍ مَرْفُوعًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَائِرِ ألْفَاظِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ بطنِ مکہ میں یہ اعلان کرے کہ ”صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب ہے، وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مذکر ہو یا مؤنث، آزاد ہو یا غلام، شہری ہو یا دیہاتی؛ ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور سے۔“
اس حدیث کو ابن جریج سے اس طرح بیان کرنے میں یحییٰ بن عباد منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے ابن جریج سے، انہوں نے عطاء سے دو مد کے بارے میں ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے، اور ابن جریج سے، انہوں نے عمرو بن شعیب سے باقی الفاظ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7726]
اس حدیث کو ابن جریج سے اس طرح بیان کرنے میں یحییٰ بن عباد منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے ابن جریج سے، انہوں نے عطاء سے دو مد کے بارے میں ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے، اور ابن جریج سے، انہوں نے عمرو بن شعیب سے باقی الفاظ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7726]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه الحاكم»
الحكم على الحديث:
منكر