الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
71. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار بأن من وفق للعمل الصالح قبل موته كان ممن أريد به الخير
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کہ جس شخص کو موت سے پہلے نیک عمل کی توفیق دے دی جائے وہ ان لوگوں میں سے ہے جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 341 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 341
مسند الشهاب: 1388
الجامع الكامل: 1054
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11933
المعجم الاوسط: 4656
حدیث نمبر: 341
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا يَسْتَعْمِلُهُ" قِيلَ: كَيْفَ يَسْتَعْمِلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ الْمَوْتِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس سے کام لیتا ہے۔“ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ اس سے کیسے کام لیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسے مرنے سے پہلے نیک عمل کی توفیق دے دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 341، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1261، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12218» «رقم طبعة با وزير 342»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الظلال» (397 - 399). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 1388
1388 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْأَدِيبُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْجُنَيْدِ، قَالَ: ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سُوَيْدِ الْعُمَرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا عَسَلَهُ؟ قَالَ: «يَهْدِيهِ لِعَمَلٍ صَالِحٍ يَقْبِضُهُ عَلَيْهِ»
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کی موت سے پہلے اسے شہد بنا دیتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! شہد بنانے سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”کسی نیک عمل کی طرف اسے ہدایت فرماتا ہے پھر اس پر اس کی روح قبض کر لیتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1388]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، علی بن یزید سخت ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 1054
1054. عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا أراد الله بعبد خيراً عسّله. قلت: يا رسول الله، وكيف يُعسله؟ قال: يوفقه لعمل صالح قبل موته فيقبضه عليه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطّبرانيّ في الأوسط - مجمع البحرين (3238) – عن عبدالرحمن بن عمرو أبي زرعة، ثنا يحيى بن صالح الوُحاظيّ، ثنا يونس بن عثمان المقرئ، عن راشد بن سعد، عن عائشة، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 11933
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا غَسَلَهُ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ غَسَلَهُ؟ قَالَ:" يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ مَوْتِهِ فَيَقْبِضُهُ عَلَيْهِ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يُونُسَ بْنِ عُثْمَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اسے دھو دیتا ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ اُسے کیسے دھوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اُسے نیک عمل کی توفیق دیتا ہے اور پھر اسی حالت میں اس کی جان قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یونس بن عثمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11933]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یونس بن عثمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11933]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4656
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ عُثْمَانَ الْمُقْرِي ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ. قُلْتُ: وَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللهِ يَعْسِلُهُ؟ قَالَ: I " يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ مَوْتِهِ بِسَنَةٍ، فَيَقْبِضُهُ عَلَيْهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے «عَسَلَهُ» کر دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ اسے کیسے «يَعْسِلُهُ» کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے اس کی موت سے ایک سال قبل کسی عملِ صالح کی توفیق عطا فرماتا ہے، پھر اسی پر اس کی روح قبض کر لیتا ہے۔“
یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، یحییٰ بن صالح رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4656]
یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، یحییٰ بن صالح رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4656]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير يونس بن عثمان وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 215» »
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات