🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
329. فصل في تشميت العاطس - ذكر وصف الرجلين اللذين عطسا عند المصطفى صلى الله عليه وسلم
فصل چھینکنے والے کی دعا - اس دو آدمیوں کی حالت کا ذکر جنہوں نے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چھینکا
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 602 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 602
صحیح مسلم: 7486
الجامع الكامل: 14141
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 602
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَلَسَ رَجُلانِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا أَشْرَفُ مِنَ الآخَرِ، فَعَطَسَ الشَّرِيفُ، فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ، وَعَطَسَ الآخَرُ فَحَمِدَ اللَّهَ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَطَسْتُ فَلَمْ تُشَمِّتْنِي، وَعَطَسَ هَذَا فَشَمَّتَّهُ؟!، فقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللَّهَ، فَذَكَرْتُهُ، وَأَنْتَ نَسِيتَ فَنَسِيتُكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ان میں سے ایک دوسرے سے معزز حیثیت کا مالک تھا، معزز آدمی کو چھینک آئی تو اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کی، دوسرے شخص کو چھینک آئی تو اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھینک کا جواب دیا، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے چھینک آئی تھی تو آپ نے مجھے تو جواب نہیں دیا، اس شخص کو چھینک آئی ہے تو آپ نے اسے جواب دے دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص نے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا تھا، تو میں نے اس کا ذکر کیا اور تم بھول گئے تھے تو میں بھی تمہیں بھول گیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 602]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3289، 6223، 6224، 6226، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2994، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 920، 921، 922، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 598، 602، 2357، 2358، 2359، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7778، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5028، 5033، والترمذي فى (جامعه) برقم: 370، 2746، 2747، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 968، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7414» «رقم طبعة با وزير 601»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «المشكاة» (4734 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير عبد الرحمن بن إسحاق فهو صدوق من رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2991 ترقیم شاملہ: -- 7486
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ، فَقَالَ: الَّذِي لَمْ يُشَمِّتْهُ عَطَسَ فُلَانٌ فَشَمَّتَّهُ وَعَطَسْتُ أَنَا فَلَمْ تُشَمِّتْنِي، قَالَ: " إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدِ اللَّهَ "،
حفص بن غیاث نے سلیمان تیمی سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ نے ایک آدمی کو چھینک کی دعا دی اور جس کو چھینک کی دعا نہ دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپ نے اسے دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ نے مجھے دعا نہ دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے الحمد اللہ کہا تھا اور تم نے الحمد اللہ نہیں کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7486]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو چھینک کی دعا دی اور دوسرے کو دعا نہ دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کو چھینک کی دعا نہ دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اسے دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس پر دعا نہ دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہا تھا اور تم نے «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» نہیں کہا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7486]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2991
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14141
14141- عن أنس بن مالك، قال: عطس عند النبي صلى الله عليه وسلم رجلان، فشمت أحدهما ولم يشمت الآخر، فقال الذي لم يشمته: عطس فلان فشمته، وعطست أنا فلم تشمتني، قال: إن هذا حمد الله، وإنك لم تحمد الله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأدب (6221، 6225)، ومسلم في الزهد (2991) كلاهما من طرق عن سليمان التيمي، عن أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں