🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
- ذکر دوسری خبر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6887 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 6887
صحیح بخاری: 7024
مسند احمد: 15002، 15189
الفتح الربانی: 12194
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3478
فضائل صحابہ: 460
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6887
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِِذَا أَنَا بِقَصْرٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ فَقَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، فَقُلْتُ: وَمَنْ هُوَ؟ قَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے سے بنا ہوا ایک محل تھا، میں نے دریافت کیا: یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا: یہ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کا ہے۔ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ شخص میں ہوں گا، میں نے دریافت کیا: وہ کون شخص ہے؟ تو انہوں نے بتایا: عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6887]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 54، 6887، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8073، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3688، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12228، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3736،والبزار فى (مسنده) برقم: 6585، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32654، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1957، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 9005، 9285» «رقم طبعة با وزير 6848»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1423). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7024
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟، فَقَالُوا: لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِلَّا مَا أَعْلَمُ مِنْ غَيْرَتِكَ"، قَالَ: وَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ بن عمر نے بیان کیا، ان سے محمد بن منکدر نے اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں ایک سونے کا محل مجھے نظر آیا۔ میں نے پوچھا یہ کس کا ہے؟ کہا کہ قریش کے ایک شخص کا۔ اے ابن الخطاب! مجھے اس کے اندر جانے سے تمہاری غیرت نے روک دیا ہے جسے میں خوب جانتا ہوں۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 7024]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں (بحالت خواب) جنت میں داخل ہوا۔ وہاں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سونے کا محل ہے۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ محل ایک قریشی مرد کا ہے۔ اے ابن الخطاب! مجھے اس کے اندر جانے سے تمہاری غیرت نے روک دیا جسے میں خوب جانتا ہوں۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کے رسول! کیا میں آپ پر غیرت کر سکتا ہوں؟“ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 7024]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15002
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَأَيْتُنِي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ"، قَالَ:" وَسَمِعْتُ خَشْفًا أَمَامِي، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟، قَالَ: هَذَا بِلَالٌ"، قَالَ:" وَرَأَيْتُ قَصْرًا أَبْيَضَ بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ"، قَالَ:" قُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟، قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ"، قَالَ:" فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ"، فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ؟!.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے خواب میں اپنے آپ کو دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں مجھے ابوطلحہ کی بیوی رمیصاء نظر آئی پھر میں نے اپنے آگے کسی کے جوتوں کی آہٹ سنی میں نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ بلال ہیں پھر میں نے ایک سفید رنگ کا محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لونڈی پھر رہی تھی میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ محل عمربن خطاب کا ہے پہلے میں نے سوچا کہ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھوں لیکن پھر مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی سیدنا عمر کہنے لگے یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا میں آپ پر غیرت کھاؤں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15002]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3679، م: 2457
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15189
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُرِيتُنِي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ , فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ , وَسَمِعْتُ خَشْفَةً أَمَامِي , قُلْتُ مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟، قَالَ: هَذَا بِلَالٌ"، قَالَ:" وَرَأَيْتُ قَصْرًا أَبْيَضَ بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ , فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟، قَالَ: هَذَا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ , فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ"، فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے خواب میں اپنے آپ کو دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں مجھے ابوطلحہ کی بیوی رمیصاء نظر آئی پھر میں نے اپنے آگے کسی کے جوتوں کی آہٹ سنی میں نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ بلال ہیں پھر میں نے ایک سفید رنگ کا محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لونڈی پھر رہی تھی میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ محل عمربن خطاب کا ہے پہلے میں نے سوچا کہ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھوں لیکن پھر مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی سیدنا عمر کہنے لگے یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا میں آپ پر غیرت کھاؤں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15189]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3689، م: 2457
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12194
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”رَأَيْتُنِي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ“ قَالَ ”وَسَمِعْتُ خَشْفًا أَمَامِي فَقُلْتُ مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا بِلَالٌ قَالَ وَرَأَيْتُ قَصْرًا أَبْيَضَ بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ قَالَ قُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ قَالَ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ“ فَقَالَ عُمَرُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں جنت کے اندر گیا ہوں اور وہاں میں نے اپنے سامنے ابو طلحہ کی اہلیہ رمیصاء کو دیکھا، پھر میں نے اپنے سامنے ایک آہٹ سنی اور کہا: اے جبریل! یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ بلال ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور میں نے ایک سفید محل دیکھا، جس کے صحن میں ایک نوجوان لڑکی موجود تھی۔ میں نے جبریل سے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے، میں نے اس کے اندر جا کر اسے دیکھنے کا ارادہ تو کیا، لیکن مجھے عمر تمہاری غیرت کا خیال آ گیا۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا میں آپ پر غیرت کھا سکتا ہوں؟ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12194]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 3679، ومسلم: 2457، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15002 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15066»

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 3679
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3478
"رأيتني دخلت الجنة فإذا أنا بالرميصاء امرأة أبي طلحة وسمعت خشفا من أمامي فقلت: من هذا يا جبريل؟ قال: هذا بلال ورأيت قصرا أبيض بفنائه جارية فقلت: لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب فأردت أن أدخله فأنظر إليه فذكرت غيرتك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا، تو میں نے وہاں رمیصاء (ام سلیم)، ابو طلحہ کی بیوی، کو پایا، اور میں نے اپنے آگے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ بلال ہیں۔ اور میں نے ایک سفید محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لڑکی تھی، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ کہا گیا: عمر بن خطاب کا۔ میں نے چاہا کہ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھوں، لیکن مجھے تمہاری (اے عمر!) غیرت یاد آ گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3478]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن جابر1. الصحيحة 1405: الطيالسي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 460
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، قَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُرِيتُ أَنِّي أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ، وَأُرِيتُ خَشْفًا بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا بِلَالٌ ، وَرَأَيْتُ جَارِيَةً بِفِنَاءِ قَصْرٍ أَبْيَضَ، قُلْتُ: يَا جَارِيَةُ، لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالَتْ: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقُلْتُ: لِأَيِّ قُرَيْشٍ؟ قَالَتْ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ يَا عُمَرُ "، فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَعَلَيْكَ أَغَارُ؟.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دکھایا گیا کہ میں جنت میں داخل کیا گیا ہوں، وہاں میں نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ رمیصاء رضی اللہ عنہا کو دیکھا، اور میں نے اپنے سامنے قدموں کی چاپ سنی تو دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔ اور میں نے ایک سفید محل کے صحن میں ایک لڑکی دیکھی تو پوچھا: اے لڑکی! یہ محل کس کا ہے؟ اس نے کہا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ میں نے پوچھا: قریش کے کس نوجوان کا؟ اس نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ میں نے اس میں داخل ہونا چاہا لیکن اے عمر! مجھے تمہاری غیرت یاد آ گئی۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا بھلا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . اخرجه البخاري ٧: ٤٠ من طريق عبدالعزيز بهذا اللفظ مثله و ينظر ٢١١ ١٥٦٦ .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، 4495، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1962، وأخرجه شرح السنة برقم: 3878»
«صحيح البخاري: 40/7»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں