🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. إِجَازَةُ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ
سفر میں روزہ رکھنے کی اجازت کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1598 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1598
مسند احمد: 12269
الفتح الربانی: 3833
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1598
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حماد بن سلمة، عن أبي الزُّبير، عن جابر: أنَّ النبي ﷺ سافَرَ في رمضان، فاشتدَّ الصوم على رجل من أصحابه، فجعلت راحلتُه تَهِيمُ به تحت الشجرة، فأُخبِر النبيُّ ﷺ بأمرِه، فأَمَرَه أن يُفطِر، ثم دعا النبيُّ ﷺ بإناءٍ فوَضَعَه على يده، ثم شَرِبَ والناسُ ينظرون (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا، آپ کے صحابہ میں سے ایک شخص پر روزہ بہت شاق گزرا یہاں تک کہ اس کی سواری اسے لے کر ایک درخت کے نیچے بھٹکنے لگی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے روزہ افطار کرنے کا حکم دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک برتن منگوایا، اسے اپنے ہاتھ پر رکھا اور لوگوں کے سامنے پانی نوش فرمایا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1598]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو الزبير» [ترقيم الرساله 1598] [ترقيم الشركة 1587]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12269
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَفْطَرُوا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک برتن لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ پر رکھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر لوگوں نے بھی روزہ ختم کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12269]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3833
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَفْطَرُوا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہِ رمضان میں سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک برتن پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ پر رکھا، جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو انہوں نے بھی روزہ توڑ دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه ابو يعلي: 3806، 3807، وابن خزيمة: 2039، والطحاوي: 2/ 66، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12294»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه ابو يعلي: 3806
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں