الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
23. إِجَازَةُ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ
سفر میں روزہ رکھنے کی اجازت کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1600 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1600
سنن ابن ماجہ: 1698
الفتح الربانی: 3720
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7695
حدیث نمبر: 1600
حدثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا عَبْدان الأهوازيّ، حدثنا محمد بن أبي صفوان الثَّقَفي، حدثنا عبد الرحمن بن مَهدي، حدثنا سفيان، عن أبي حازم، عن سَهْل بن سعدٍ قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تزالُ أُمتي على سُنّتي ما لم تنتظرْ بفِطْرها النُّجومَ"، وكان النبيُّ ﷺ إذا كان صائمًا أمَرَ رجلًا، فأَوفَى على نَشَزٍ، فإذا قال: قد غابتِ الشمسُ، أفطَرَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما خرَّجا بهذا الإسناد للثَّوري:"لا يزالُ الناس بخير ما عجَّلوا الفطرَ"، فقط (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما خرَّجا بهذا الإسناد للثَّوري:"لا يزالُ الناس بخير ما عجَّلوا الفطرَ"، فقط (2) .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت اس وقت تک میری سنت پر قائم رہے گی جب تک وہ افطار کے لیے ستاروں کے نکلنے کا انتظار نہیں کرے گی“، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزے سے ہوتے تو ایک شخص کو حکم دیتے، وہ کسی بلند جگہ پر چڑھ جاتا، پھر جب وہ کہتا کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار فرما لیتے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس مخصوص سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ: ”لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1600]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس مخصوص سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ: ”لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1600]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، رجاله ثقات، إلَّا أنَّ ابن خزيمة قال بعد أن أخرجه في "صحيحه" (2061): هكذا حدثنا به ابن أبي صفوان، وأهاب أن يكون الكلام الأخير عن غير سهل بن سعد، لعله من كلام الثوري أو من قول أبي حازم، فأُدرج في الحديث.» [ترقيم الرساله 1600] [ترقيم الشركة 1589]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1698
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ، عَجِّلُوا الْفِطْرَ فَإِنَّ الْيَهُودَ يُؤَخِّرُونَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے ہمیشہ خیر میں رہیں گے، تم لوگ افطار میں جلدی کرو اس لیے کہ یہود اس میں دیر کرتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1698]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک روزہ جلدی کھولتے رہیں گے۔ روزہ جلدی کھولا کرو کیونکہ یہودی دیر کرتے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1698]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15090، ومصباح الزجاجة: 614)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم20 (2353)، مسند احمد (2/450) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 3720
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ وَأَخَّرُوا السُّحُورَ) )
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہے گی، جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی اور سحری کھانے میں تاخیر کرتی رہے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: «متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري، وھذا اسناد ضعيف، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21312 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21637»
الحكم على الحديث:
متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري
حدیث نمبر: 7695
«لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر فإن اليهود يؤخرون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود دیر سے افطار کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7695]
”لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود دیر سے افطار کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7695]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن أبي هريرة. المشكاة 1995، الترغيب 1067، ابن خزيمة، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن