🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
357. شأن آية ومن يتق الله يجعل له مخرجا الآية
آیتِ ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجاً کے نزول کا سبب
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3863 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3863
مصنف ابن ابی شیبہ: 18367
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3863
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، أخبرنا جَرير، عن مطرِّف بن طَريف، عن عمرو بن سالم، عن أُبيِّ بن كعب قال: لما نَزَلَت الآيةُ التي في سورة البقرة في عِدَدٍ من عِدَد النساء قالوا: قد بقيَ عِدَدٌ من عِدَد النساء لم يُذكَرْنَ الصِّغارُ، والكِبارُ اللَّائِي انقَطَع عنهن (1) الحَيضُ، وذواتُ الأحمال، فأنزل الله ﷿ الآيةَ التي في النساء: ﴿وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ [الطلاق: 4] (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3821 - صحيح
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سورہ بقرہ کی وہ آیت نازل ہوئی جس میں عورتوں کی مختلف عدتوں کا ذکر ہے تو لوگوں نے کہا: ابھی عورتوں کی کچھ قسمیں ایسی باقی ہیں جن کی عدت کا ذکر نہیں ہوا، یعنی چھوٹی بچیاں (جنہیں حیض نہ آیا ہو)، عمر رسیدہ عورتیں جن کا حیض منقطع ہو چکا ہو اور حاملہ عورتیں، چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ [الطلاق: 4]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3863]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 3863] [ترقيم الشركة 3842] [ترقيم العلميه 3821]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17745 ترقیم الشثری: -- 18367
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا سفيان بن عيينة، عن عبيد الله بن ابي يزيد، انه سال ابن عباس ، عن " رجل اشترى جارية وهي حامل ايطؤها؟ قال: لا , وقرا واولات الاحمال اجلهن ان يضعن حملهن سورة الطلاق آية 4"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عبد اللَّه).
(٢) في [س]: زيادة (عن).
(٣) في [س]: (يشترى).
(٤) صحيح.

حضرت عبید اللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی باندی خریدے اور وہ حاملہ ہو تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ پھر قرآن مجید کی آیت پڑھی: حمل والی عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وہ بچے کو جنم دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18367]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 17745»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں