🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَدْءُ تَارِيخِ الْإِسْلَامِ مِنْ هِجْرَةِ النَّبِيِّ إِلَى الْمَدِينَةِ
اسلامی تاریخ کا آغاز نبی کریم ﷺ کی مدینہ کی ہجرت سے ہونا
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 4332 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 4332، 6466
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4332
حدثني محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق الثقفي، حدثنا محمد بن سهل بن عَسكَر، حدثنا ابن أبي مريم [عن يعقوب بن إسحاق] (1) حدثنا محمد بن مسلم، عن عمرو بن دينار، عن ابن عباس قال: كان التاريخ في السنة التي قدِمَ فيها رسول الله ﷺ المدينة، وفيها وُلِد عبد الله بن الزبير (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4286 - على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”تاریخ (ہجری) کا آغاز اس سال سے ہوا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے، اور اسی سال سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی تھی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الهجرة/حدیث: 4332]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل يعقوب بن إسحاق» [ترقيم الرساله 4332] [ترقيم الشركة 4309] [ترقيم العلميه 4286]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6466
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا جدي، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي، حدثني عبد الله بن محمد بن يحيى بن عُروة بن الزُّبير، حدثني هشام بن عُرْوة، عن أبيه قال: خَرَجَت أسماء بنت أبي بكر حين هاجَرَت إلى رسول الله ﷺ وهي حاملٌ بعبد الله بن الزُّبير، فنُفِسَتْه، فأَتَتْ به النبيَّ ﷺ ليُحنِّكَه، فأخذه رسولُ الله ﷺ فَوَضَعَه في حَجْرِه، وأُتِي بتمرة فمَصَّها ثم مَضَعَها، ثم وَضَعَها في فيهِ فحنَّكَه بها، فكان أوَّلَ شيءٍ دخل بطنَه رِيقُ رسول الله ﷺ، قالت: ثم مَسَحَه رسول الله ﷺ وسمَّاه عبدَ الله، ثم جاء بعدُ وهو ابنُ سبع سنين أو ابنُ ثمان سنين ليبايعَ النبي ﷺ، وأَمَره الزُّبير بذلك، فتبسَّم النبيُّ ﷺ حين رآه مُقبلًا وبايعَهَ. وكان أولَ من وُلِدَ في الإسلام بالمدينة مَقدَمَ رسولِ الله ﷺ، وكانت اليهود تقول: قد أخَّذْناهم (1) ، لا يُولَدُ لهم بالمدينة ولدٌ ذكرٌ، فكبَّر أصحابُ رسول الله ﷺ حسين وُلِدَ عبد الله. وقال عبدُ الله بن عمر بن الخطَّاب حين سمع تكبيرَ أهل الشام وقد قَتَلوا عبدَ الله بنَ الزُّبير: الذين كبَّروا على مولدِه، خيرٌ من الذين كبَّروا على قتلِه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6330 - عبد الله بن محمد بن يحيى بن عروة تركه أبو حاتم
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی تو وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے حاملہ تھیں، پس ان کی ولادت ہوئی تو وہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تحنیک فرمائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی گود میں لیا اور ایک کھجور منگوائی، اسے چبایا اور پھر اپنے دہن مبارک سے نکال کر ان کے منہ میں ڈال دی اور اس کے ذریعے ان کی تحنیک فرمائی، پس ان کے پیٹ میں جانے والی سب سے پہلی چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعابِ دہن مبارک تھا، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر اپنا ہاتھ پھیرا اور ان کا نام عبداللہ رکھا، پھر وہ سات یا آٹھ سال کی عمر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کے لیے حاضر ہوئے جبکہ ان کے والد سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس کا حکم دیا تھا، پس جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آتے دیکھا تو تبسم فرمایا اور ان سے بیعت لی، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری کے بعد مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے، اور یہودی (حسد کی وجہ سے) کہا کرتے تھے کہ ہم نے ان پر جادو کر دیا ہے اب مدینہ میں ان کے ہاں کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوگا، پس جب عبداللہ پیدا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے نعرہ تکبیر بلند کیا، اور سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے اس وقت فرمایا جب انہوں نے اہل شام کی تکبیروں کی آواز سنی جنہوں نے عبداللہ بن زبیر کو قتل کیا تھا: ”جن لوگوں نے ان کی پیدائش پر تکبیر کہی تھی وہ ان لوگوں سے بہتر تھے جنہوں نے ان کے قتل پر تکبیر کہی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6466]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف بمرَّة من أجل عبد الله بن محمد بن يحيى، فهو ضعيف جدًّا،صاحب مناكير، وتركه أبو حاتم الرازي كما قال الذهبي في تلخيصه"، لكنه لم ينفرد بهذا الخبر، وباقي رجال الإسناد لا بأس بهم.» [ترقيم الرساله 6466] [ترقيم الشركة 6391] [ترقيم العلميه 6330]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں