🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. ذِكْرُ الْأَنْفَالِ وَالْغَنَائِمِ
مالِ غنیمت اور انفال کا ذکر
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 4418 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 4418
سنن دارمی: 2523
مسند احمد: 17154
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9410
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4063، 7873
المعجم الکبیر للطبرانی: 15740
المعجم الاوسط: 8334
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4418
حدَّثنا دَعْلَج بن أحمد السِّجْزِي، حدَّثنا عبد العزيز بن معاوية، حدَّثنا محمد بن جَهْضَم، حدَّثنا إسماعيل بن جعفر، حدّثني عبد الرحمن بن الحارث، عن سُليمان بن موسى الأشْدَق، عن مكحُول، عن أبي سَلّام، عن أبي أمامة الباهلي صاحبِ رسول الله ﷺ، عن عُبادة بن الصامِت قال: أخذَ رسولُ الله ﷺ يومَ حُنين وَبَرَة من جَنْبِ بَعير، ثم قال:"يا أيُّها الناسُ، إنه لا يَحِلُّ لي مما أفاءَ اللهُ عليكم قَدرُ هذه إِلَّا الخُمسَ، والخُمْسُ مَردُودٌ عليكم، فأدُّوا الخَيطُ والمِخْيَطَ، وإياكُم والغُلولَ، فإنه عارٌ على أهلِه يومَ القيامة، وعليكُم بالجهاد في سبيل الله فإنه بابٌ من أبواب الجنة، يُذهِبُ اللهُ به الهَمَّ والغَمَّ". قال: وكان رسولُ الله ﷺ يكرهُ الأنفالَ، ويقول:"لِيرُدَّ قويُّ المؤمنين على ضَعِيفهم" (1)
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن ایک اونٹ کے پہلو سے ایک بال پکڑا، پھر فرمایا: ”اے لوگو! اللہ نے جو مالِ غنیمت تمہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے اس بال کے برابر بھی میرے لیے حلال نہیں ہے سوائے پانچویں حصے (خمس) کے، اور وہ پانچواں حصہ بھی (مصارفِ خمس کے بعد) تمہیں ہی لوٹا دیا جاتا ہے، لہٰذا تم دھاگا اور سوئی تک (مالِ غنیمت کا) ادا کر دیا کرو، اور خیانت سے بچو کیونکہ یہ قیامت کے دن خیانت کرنے والے کے لیے باعثِ ننگ و عار ہوگی، اور اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو کیونکہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ فکر اور غم کو دور فرما دیتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زائد اموال (نفلی غنیمت) کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے: ”تاکہ مؤمنین میں سے قوی لوگ اپنے کمزوروں پر وہ مال لوٹا دیں“۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4418]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون ذكر كراهة النبي ﷺ الأنفال، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الرحمن بن الحارث. وهو ابن عبد الله بن عيّاش المخزومي - وقد اختُلف في إسناد هذا الخبر عن أبي سلام وهو ممطور الحبشي - فبعضهم يرويه عنه عن أبي أمامة عن عبادة كما ...» [ترقيم الرساله 4418] [ترقيم الشركة 4395]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون ذكر كراهة النبي ﷺ الأنفال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2523
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَلامٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: "أَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمَخِيطَ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا عباده رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوئی اور دھاگے کو بھی ادا کر دو اور خیانت سے بچو جو کہ قیامت کے دن خیانت کرنے والوں کے لئے عار ہوگی۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2523]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2530] »
اس حدیث کی سند حسن ہے، اور امام بخاری نے [التاريخ الكبير 57/8] میں اس روایت کو تعلیقاً ذکر کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2522)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
مالِ غنیمت پانے والے کو چاہیے کہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز جمع کر دے، چاہے وہ دھاگہ اور سوئی کیوں نہ ہو، اور بالکل خیانت نہ کرے۔
مزید تفصیل آگے آ رہی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17154
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ بْنُ خَالِدٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْخُذُ الْوَبَرَةَ مِنْ فَيْءِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَيَقُولُ: " مَا لِي مِنْ هَذَا إِلَّا مِثْلَ مَا لِأَحَدِكُمْ إِلَّا الْخُمُسَ، وَهُوَ مَرْدُودٌ فِيكُمْ، فَأَدُّوا الْخَيْطَ وَالْمَخِيطَ فَمَا فَوْقَهُمَا، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ، فَإِنَّهُ عَارٌ وَشَنَارٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" ..
سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت میں سے ایک بال اٹھاتے اور فرماتے اس میں سے میرا بھی اتنا ہی حصہ ہے جتنا تم میں سے کسی کا ہے سوائے خمس کے اور وہ بھی تم پر ہی لوٹا دیا جاتا ہے لہٰذا دھاگہ اور سوئی یا اس سے بھی کم درجے کی چیز ہو تو وہ واپس کر دو اور مال غنیمت میں خیانت سے بچو کیونکہ وہ قیامت کے دن خائن کے لیے باعث عار و ندامت ہو گی۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17154]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9410
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُذْهِبُ اللَّهُ بِهِ الْهَمَّ وَالْغَمَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں سے ایک دروازہ ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ پریشانی اور غم رخصت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9410]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22212، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8330»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4063
«عليكم بالجهاد في سبيل الله فإنه باب من أبواب الجنة يذهب الله به الهم والغم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، اللہ اس کے ذریعے غم اور پریشانی دور کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4063]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن أبي أمامة. الصحيحة 1941: حم، ك، الهيثم، ابن بشران، الضياء - عبادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7873
«يا أيها الناس! إنه ليس لي من هذا الفيء شيء ولا هذا - وأشار إلى وبرة من سنام بعير - إلا الخمس والخمس مردود عليكم فأدوا الخياط والمخيط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! اس مالِ غنیمت میں سے مجھے کچھ حلال نہیں، حتیٰ کہ یہ بھی نہیں - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے کوہان کے ایک بال کی طرف اشارہ کیا - سوائے پانچویں حصے کے، اور وہ پانچواں حصہ بھی تمہاری طرف لوٹا دیا جاتا ہے، پس سوئی اور دھاگہ تک واپس کر دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7873]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ن] عن ابن عمرو. المشكاة 4025، الصحيحة 1933.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15740
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ وَبَرَةً مِنَ الْفَيْءِ، فَقَالَ: مَا لِي مِنْ هَذِهِ إِلَّا مَا لِأَحَدِكُمْ إِلَّا الْخُمُسُ، وَهُوَ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ، فَرُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ وَشَنَارٌ.
ام حبیبہ بنت عرباض رحمہا اللہ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال غنیمت میں سے ایک اون کا ٹکڑا اٹھایا اور فرمایا: ”اس میں میرا کوئی حصہ نہیں مگر جتنا تم میں سے کسی ایک کا ہے، سوائے خمس کے، اور وہ بھی تمہیں لوٹا دیا جاتا ہے۔ پس سوئی اور دھاگے تک لوٹا دو، اور مالِ غنیمت میں خیانت سے بچو، کیونکہ یہ عار اور رسوائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15740]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 259، حدیث 649»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8334
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: عَلَيْكُمْ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَإِنَّهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُذْهِبُ اللهُ بِهِ الْهَمَّ وَالْغَمَّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُرْدٍ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے فکر اور غم کو دور فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”برد سے اس حدیث کو صرف ابن علاثہ نے روایت کیا ہے، اور عمرو بن حصین اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8334]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمرو بن الحصين وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 272» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 365، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9278، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5363»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن الحصين متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں