🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. صَقْلُ الْقَلْبِ بِالتَّوْبَةِ
توبہ کے ذریعے دل کو صاف کرنا
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11466
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7
7 - حدثنا الإمام أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن الزُّهْري، عن عروة، عن عائشة قالت: لم يَزَلْ رسولُ الله ﷺ يُسأَل عن الساعة حتى نزلت: ﴿فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾  [النازعات: 43، 44]   (3) .
هذا حديث لم يخرَّج في"الصحيحين"، وهو محفوظ صحيح على شرطهما معًا، وقد احتجَّا معًا بأحاديث ابن عُيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (لوگوں کی جانب سے) قیامت کے بارے میں مسلسل سوال کیا جاتا رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ ”آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ؟ اس کا علم تو آپ کے رب ہی پر ختم ہے۔“ [النازعات: 43، 44]
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، حالانکہ یہ ان دونوں (امام بخاری و مسلم) کی شرط پر محفوظ اور صحیح ہے، اور ان دونوں نے «سفيان بن عيينه عن الزهري عن عروه عن عائشه» کی احادیث سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 7]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،الحميدي: هو عبد الله بن الزبير بن عيسى القرشي الأسدي، وسفيان: هو ابن عيينة، وعروة: هو ابن الزبير بن العوّام» [ترقيم الرساله 7] [ترقيم الشركة 7] [ترقيم العلميه 7]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11466
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكْثِرُ ذِكْرَ السَّاعَةِ حَتَّى نَزَلَتْ فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، بکثرت قیامت کا ذکر کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”تو تمہارا اس کے (مخصوص وقت کے) تذکرے سے کیا واسطہ ہے؟ اس کا اختتام، تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8210)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8210»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں