🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1093. نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ
سرکہ بہترین سالن ہے
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7049 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7049
مسند احمد: 15186
الفتح الربانی: 7362
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7049
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدوري، حدثنا الحسن بن بشر الهَمْداني، حدثنا سَعْدان بن الوليد بيَّاع السَّابِري، عن عطاء، عن ابن عباس، عن أم هانئ بنت أبي طالب قالت: قال لي رسول الله ﷺ:"هل عندكِ طعامٌ آكلُه؟" وكان جائعًا، فقلتُ: إنَّ عندي لكسرًا يابسةً، وإِنِّي لأستحيي أن أُقرِّبَها إليك، فقال:"هلُمِّيها"، فكسرتها ونشرت عليها الملح، فقال:"هل من إدام؟" فقلتُ: يا رسول الله، ما عندي إلا شيءٌ من خَلٍّ، قال:"هلُمِّيه"، فلما جئته به صبه على طعامه فأكل منه، ثم حَمِدَ الله تعالى، ثم قال:"نِعمَ الإدام الخلُّ يا أم هانئ، لا يُقفِرُ بيتٌ فيه خل" (1) . وقد روى عبد الله بن عمر بن الخطاب عن أمِّ هانئ:
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوکے تھے، میں نے عرض کیا: میرے پاس روٹی کے چند خشک ٹکڑے ہیں اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہ پیش کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں لے آؤ“، تو میں نے وہ ٹکڑے توڑے اور ان پر نمک چھڑک دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی سالن ہے؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس سرکے کے سوا کچھ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی لے آؤ“، جب میں وہ لے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے پر ڈالا اور اسے تناول فرمایا، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور فرمایا: ”اے ام ہانی! سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، وہ گھر کبھی محتاج نہ ہوگا جس میں سرکہ موجود ہو۔“
عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے بھی ام ہانی سے روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7049]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف، وشيخه سعدان بن الوليد لم نقف له على ترجمة، فهو مجهول لا يعرف.» [ترقيم الرساله 7049] [ترقيم الشركة 6969]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15186
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ , حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ , فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ إِدَامٍ؟"، فَقَالُوا: لَا , إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ , فَقَالَ:" هَلُمُّوا"، فَجَعَلَ يَصْطَبِغُ بِهِ , وَيَقُولُ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں سے سالن لانے کے لئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تو سرکہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منگوا کر کھایا اور ارشاد فرمایا: سرکہ بہترین سالن ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15186]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2052، هشيم بن بشير مدلس وهو متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7362
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ مَا أَقْفَرَ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سرکہ بہترین سالن ہے، وہ گھر (سالن سے) خالی نہیں ہے، جس میں سرکہ ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7362]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ابي شيبة: 8/ 336، والنسائي في الكبري: 6689، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14807 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14867»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں