🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. خَيْرُ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ
تمہارے سرموں میں بہترین "اثمد" ہے جو بینائی کو تیز کرتا اور پلکوں کے بال اگاتا ہے
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7565 (کل: 27 مقامات، 12 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7565، 4842، 7563، 7650
سنن ابن ماجہ: 3496
شمائل ترمذی: 52، 54، 69
مسند احمد: 20140، 20185
مسند الشهاب: 1254
مصنف ابن ابی شیبہ: 11452
الجامع الكامل: 3626، 11608، 11609، 15312
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8352، 8552
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4054، 4074
المعجم الکبیر للطبرانی: 6729، 6730، 6945، 6946
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2058
المعجم الاوسط: 638، 2495
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7565
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا الرّبيع بن سليمان، أخبرنا الشافعي، أخبرنا يحيى بن سُلَيم، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"خيرُ ثِيابِكم البياضُ، فأَلْبِسوها أحياءَكم، وكَفِّنوا فيها موتاكم، وإنَّ من خيرِ أكحالِكم الإثمِدَ، إنه يَجْلُو البصرَ ويُنبِتُ الشَّعرَ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأما حديث سَمُرة بن جُندُب، فقد قدّمتُ الخلاف فيه على حديث أبي قِلابة، وله إسناد صحيح على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7378 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بہترین کپڑے سفید ہیں، پس اپنے زندوں کو وہی پہناؤ اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو، اور تمہارے بہترین سرموں میں سے اثمد ہے، کیونکہ یہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ رہی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کی حدیث، تو اس میں ابوقلابہ کی حدیث پر جو اختلاف ہے وہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں، اور اس کی ایک سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب اللباس/حدیث: 7565]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل يحيى بن سليم» [ترقيم الرساله 7565] [ترقيم الشركة 7474] [ترقيم العلميه 7378]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3496
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ مُسْلِمٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ , عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ عِنْدَ النَّوْمِ , فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”سوتے وقت اثمد کا سرمہ ضرور لگاؤ، کیونکہ اس سے نظر (نگاہ) تیز ہوتی ہے اور بال اگتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3496]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوتے وقت «الْإِثْمِدَ» (اثمد) سرمہ (آنکھوں میں لگانا) ضروری سمجھ لو کیونکہ وہ نظر کو تیز کرتا اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3496]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3008، ومصباح الزجاجة: 1220) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند اسماعیل بن مسلم ضعیف راوی ہے، لیکن متابعت کثیرہ کی وجہ سے حدیث صحیح ہے کما تقدم)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إسماعيل بن مسلم ضعيف
و للحديث شواھد قوية دون قوله: ’’ عند النوم ‘‘ انظر الحديث الآتي (الأصل: 3497)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ عِنْدَ النَّوْمِ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوتے وقت تم پر اثمد سرمہ لازم ہے کیونکہ یہ نظر روشن کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في كحل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 52]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
اس کی سند میں محمد بن اسحاق بن یسار راوی صدوق حسن الحدیث موثق عندالجمہور اور مدلس تھے، یہ روایت عن سے ہے، لہٰذا ضعیف ہے۔
سنن ابن ماجہ (3496) میں اس کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے۔ (انوار الصحيفه ص 503)
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 54
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْبَصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اثمد سرمہ کو لازم پکڑو کیونکہ وہ نظر کو تیز کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في كحل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 54]
تخریج الحدیث: { «سنده حسن» }:
«‏‏‏‏سنن ابن ماجه [ 3495 ] »
نیز دیکھئیے حدیث سابق: 53
قال الشيخ زبير على زئي:سنده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْبَسُوا الْبَيَاضَ؛ فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ»
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ سفید لباس پہنا کرو، یہ پاک اور صاف ہوتے ہیں اور اس میں اپنے فوت شدگان کو کفن دیا کرو۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في لباس رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«‏‏‏‏(سنن ترمذي: 2810، وقال: حسن صحيح)، (سنن ابن ماجه: 3567)، المستدرك للحاكم (185/4) وصححه على شرط الشيخين ووافقه الذهبي .!»
◈ مستدرک میں سفیان ثوری کے سماع کی تصریح موجود ہے، لیکن حبیب بن ابی ثابت ثقہ مدلس تھے اور ان کے سماع کی تصریح موجود نہیں، حکم بن عتیبہ (ثقہ مدلس) نے ان کی متابعت کر رکھی ہے۔ [مسند احمد 17/5 ح 20185]
لیکن حکم کے سماع کی تصریح بھی موجود نہیں، لہٰذا یہ سند ضیعف ہے۔ دوسرے یہ کہ میمون بن ابی شبیب کے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے سماع میں بھی نظر ہے۔
فائدہ: مسند احمد میں «فانما اطهر و اطيب» کے بغیر اس حدیث کا ایک شاہد ہے، جس کی سند صحیح ہے۔ [21/5 ح20235]
سنن نسائی (5324) وغیرہ میں ایک شاہد «فانما اطهر و اطيب» کے الفاظ کے ساتھ ہے، لیکن اس کی سند میں سعید بن ابی عروبہ ثقہ مدلس ہیں اور سند عن سے ہے۔
خلاصہ یہ کہ اس روایت کی سند ضعیف ہے اور یہ «اطهر و اطيب» کے الفاظ کے بغیر صحیح ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20140
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الْبَيَاضِ، فَلْيَلْبَسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ" .
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سفید کپڑوں کو اپنے اوپر لازم کرلو خود سفید کپڑے پہنا کرو اور اپنے مردوں کو ان ہی میں دفن کیا کرو کیونکہ یہ تمہارے کپڑے میں سب سے بہترین ہوتے ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20140]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، أبو قلابة لم يسمع من سمرة ، والواسطة بينهما ثقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20185
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ , وَحَبِيبٍ , عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْبَسُوا الثِّيَابَ الْبَيَاضَ، فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ" .
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ عمدہ اور پاکیزہ ہوتے ہیں اور اپنے مردوں کو ان ہی میں دفن کیا کرو۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20185]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، رواية ميمون عن الصحابة منقطعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1254
1254 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَصْرِيُّ الطَّبِيبُ، نا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ كُحْلِكُمُ الْإِثْمِدُ أَجْلَاهُ لِلْبَصَرِ، وَأَنْبَتُهُ لِلْأَشْعَارِ، وَخَيْرُ ثِيَابِكُمُ الْبِيضُ أَلْبِسُوُهَا أَحْيَاءَكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز رکھنے والا اور پلکوں کے بال اگانے والا ہے اور تمہارے بہترین کپڑے سفید میں اپنے زندوں کو بھی یہی پہنایا کرو اور اپنے مُردوں کو بھی انہی میں کفنایا کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، مبارک بن فضالہ اور حسن بصری مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے ایک تو یہ پتا چلا کہ زندوں اور مُردوں کے لیے بہترین لباس سفید لباس ہے کیونکہ یہ خوبصورت بھی ہوتا ہے اور باوقار بھی علاوہ ازیں اس میں میل کچیل کا بھی جلد پتا چل جاتا ہے اس لیے جلدی دھو بھی لیا جاتا ہے اور زیادہ توجہ سے دھویا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ پاک و صاف رہتا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ ”سفید لباس پہنا کرو کیونکہ یہ زیادہ پاک اور زیادہ عمدہ ہے۔“ [ترمذي: 2810، حسن]
دوسرا یہ پتا چلا کہ اثمد سرمہ بہترین سرمہ ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔ اثمد خاص اصفہانی سرمہ ہے جو سرخی مائل ہوتا ہے اور زیادہ تر حجاز میں ملتا ہے۔ الحمد للہ پچھلے پانچ سال سے راقم کی آنکھوں میں جب بھی کوئی جلن یا کوئی درد وغیر ہ ہوئی تو اس سرمہ کے استعمال سے اللہ تعالیٰ ٰ نے شفا دے دی۔ الحمد للہ

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 11236 ترقیم الشثری: -- 11452
حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن ايوب ، عن ابي قلابة ، عن سمرة بن جندب ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عليكم بالثياب البياض، فليلبسها احياؤكم وكفنوا فيها موتاكم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك سمرة، أخرجه أحمد (٢٠١٤٠)، والنسائي في الكبرى (٩٦٤٣)، والحاكم ٤/ ١٨٥، وابن الجارود (٥٢٣)، والطبراني (٦٩٧٧)، وابن سعد ١/ ٤٤٩، وورد من طريق أبي قلابة عن أبي المهلب وهو ثقة عن سمرة فيصح الحديث، أخرجه أحمد (٢٠٢٣٥)، والنسائي ٤/ ٣٤، والحاكم ٤/ ١٨٥، وعبد الرزاق (٦١٩٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٣١٥)، والطبراني (٦٩٧٥)، والبيهقي ٣/ ٤٠٣، وانظر ما بعده.
حضرت سمرہ بن جندب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سفید کپڑوں کو اپنے اوپر لازم کرو، تمہارے زندہ اس کو پہنیں اور اپنے مردوں کو اس میں کفن دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11452]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: إسناد صحيح . قال ابن الملقن: هذا شاهد صحيح . قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك سمرة .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 573، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1313، 7468، 7469، 7470، 7472، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1895 / 1، 5337 / 1، 5338 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2034، 9566، 9567، 9564، 9565، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2810، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3567، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6792، 6793، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20422، 20457، 20471، 20502، 20523، 20541، 20558، 20559، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 936، والبزار فى «مسنده» برقم: 4519، 4520، 4521، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6198، 6199، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11455، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 68، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6760، 6759، 6761، 6762، 6975، 6977، 6976، 560، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3919، ترقيم محمد عوامة: 11236»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4842
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا وكيع، عن إسماعيل بن أبي خالد، قال: سمعت وَهْبًا أبا جُحيفة يقول: رأيتُ رسول الله ﷺ وكان الحَسنُ بن عليٍّ يُشبهه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ صحيحٌ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4786 - على شرط البخاري ومسلم
وہب ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4842]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وكيع: هو ابن الجرّاح الرؤاسي.» [ترقيم الرساله 4842] [ترقيم الشركة 4814] [ترقيم العلميه 4786]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں