🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. يُؤْتَى بِحَسَنَاتِ الْعَبْدِ وَسَيِّئَاتِهِ فَيَقُصُّ بَعْضُهَا بِبَعْضٍ .
بندے کی نیکیاں اور گناہ لائے جائیں گے اور بعض کا بعض سے قصاص (برابری) کیا جائے گا
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7833 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7833، 3012
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7833
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد الذُّهلي، حَدَّثَنَا مُسدَّد، حَدَّثَنَا المُعتمِر، قال: سمعتُ الحكمَ يُحدِّث عن الغِطْرِيف، عن جابر بن زيد، عن ابن عباس، عن النَّبِيِّ ﷺ، عن الرُّوح الأَمين قال:"قال الربُّ ﷿: يُؤتَى بحسناتِ العبد وسيئاتِه، فيُقَصُّ بعضُها ببعضٍ، فإن بَقيَتْ حسنةٌ وَسَّعَ الله له في الجنَّة". قال: فدخلتُ على يزداد (1) ، فحدَّثَنا بمثل هذا الحديث، قلتُ له: فإن ذهبتِ الحسنةُ؟ قال: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا﴾ اقرأ إلى قوله: ﴿يُوعَدُونَ﴾ [الأحقاف: 16] قلتُ له: أفرأيتَ قولَه ﷿: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مَّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾ [السجدة: 17] ؟ فقال: العبدُ يَعمَلُ سِرًّا أجرُه على الله ﷿، لم (2) يُعلِمْ به الناسَ، فأسرَّ الله له يومَ القيامة قُرَّة عَينٍ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد لليمانيِّين، ولم يُخرجاه. والحَكَم الذي يروي عنه المعتمرُ بن سليمان: هو الحكم بن أبان العَدَني، والغِطريفُ: هو أبو هارون الغِطريف بنُ عبيد الله اليَمَاني.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7641 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روح الامین (جبرائیل علیہ السلام) کے حوالے سے بیان فرمایا کہ رب عزوجل نے فرمایا: ”بندے کی نیکیاں اور برائیاں لائی جائیں گی، پس ان کا ایک دوسرے کے بدلے قصاص (برابری) کیا جائے گا، پھر اگر ایک نیکی بھی بچ رہی تو اللہ اس کے لیے جنت میں وسعت فرما دے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر میں یزداد کے پاس گیا تو انہوں نے بھی اسی طرح حدیث بیان کی، میں نے ان سے پوچھا: اگر نیکیاں ختم ہو جائیں (یعنی برائیاں برابر ہو جائیں)؟ تو انہوں نے کہا یہ آیت پڑھو: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ ۖ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ﴾ [سورة الأحقاف: 16] میں نے ان سے پوچھا: اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مَّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [سورة السجدة: 17] کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا: بندہ جو عمل پوشیدہ طور پر کرتا ہے جس کی لوگوں کو خبر نہیں ہوتی اس کا اجر اللہ عزوجل کے ذمے ہے، تو اللہ بھی قیامت کے دن اس کے لیے ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک ظاہر فرمائے گا جو (ابھی تک) چھپا کر رکھی گئی ہے۔
یمانی راویوں کے حوالے سے یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7833]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، الغطريف» [ترقيم الرساله 7833] [ترقيم الشركة 7740] [ترقيم العلميه 7641]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3012
أخبرني الحسين بن علي التَّميمي، حدثنا علي بن سعيد بن عبد الله العَسكَري، حدثنا الحسن بن عَرَفة العَبْدي، حدثنا عمَّار بن محمد، عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة: أنَّ النبي ﷺ قرأ: (فلا تَعلَمُ نفسٌ ما أُخفِيَ لهم من قُرَّاتِ (2) أَعيُنٍ) [السجدة: 17] (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2975 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورہ سجدہ کی آیت 17 کو لفظ «قرات» کے ساتھ جمع کے صیغے میں) یوں تلاوت فرمایا: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّاتِ أَعْيُنٍ﴾ ”پس کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا کچھ چھپا کر رکھا گیا ہے۔“ [سورة السجدة: 17]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3012]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي. أبو صالح: هو ذكوان السَّمّان.» [ترقيم الرساله 3012] [ترقيم الشركة 2993] [ترقيم العلميه 2975]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں