🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. إِبَاحَةُ قَوْلِ النَّاسِ جُعِلْتُ فِدَاكَ وَمَا يُشْبِهُهُ .
لوگوں کے اس قول "میں آپ پر فدا ہوں" اور اس جیسے دیگر کلمات کہنے کا جواز
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7949 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7949، 4842، 6867
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7949
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا صفوان بن عيسى، أخبرنا أُنيس بن أبي يحيى، عن أبيه، عن أبي سعيد الخُدْري قال: خرج إلينا رسولُ الله ﷺ في مرضِه الذي ماتَ فيه وهو مُعصَّبُ الرأس، قال: فاتّبعتُه حتى صَعِدَ المِنْبر، قال: فقال:"إِنِّي الساعةَ لَقائمٌ على الحَوْض"، ثم قال:"إنَّ عبدًا عُرِضَتْ عليه الدنيا وزِينتُها، فاختارَ الآخرةَ"، فلم يَفطَنْ في القوم لذلك أحدٌ إلَّا أبو بكر، فقال: بأبي أنت وأمي، بل نَفدِيكَ بأنفسِنا وأولادِنا وأموالِنا وموالِينا. قال: ثمَّ هَبَطَ من المنبر، فما رُئيَ حتى الساعةِ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين والغَرضُ في إخراجه في هذا الكتاب إباحة قول الناس بعضهم لبعض: نفسي ومالي لك الفداءُ، أو جُعِلتُ فِداك، أو فَديتُك، وما يشبهه. وشاهدُ هذا الحديث:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7756 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس مرض کے دوران جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، باہر تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے اور فرمایا: ”میں اس وقت حوضِ کوثر پر کھڑا (تمہارا انتظار کر رہا) ہوں“، پھر فرمایا: ”ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی مگر اس نے آخرت کو منتخب کر لیا“، لوگوں میں سے کسی نے بھی اس بات کی گہرائی کو نہ سمجھا سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، بلکہ ہم اپنی جانیں، اولاد، مال اور اپنے متعلقین آپ پر فدا کر دیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے، اور اس گھڑی تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم (منبر پر) دوبارہ نہیں دیکھے گئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور اسے یہاں لانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایک دوسرے کو یہ کہنا جائز ہے کہ ”میں آپ پر فدا ہوں“ یا «جعلت فداك» ۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد جيد» [ترقيم الرساله 7949] [ترقيم الشركة 7855] [ترقيم العلميه 7756]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4842
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا وكيع، عن إسماعيل بن أبي خالد، قال: سمعت وَهْبًا أبا جُحيفة يقول: رأيتُ رسول الله ﷺ وكان الحَسنُ بن عليٍّ يُشبهه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ صحيحٌ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4786 - على شرط البخاري ومسلم
وہب ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4842]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وكيع: هو ابن الجرّاح الرؤاسي.» [ترقيم الرساله 4842] [ترقيم الشركة 4814] [ترقيم العلميه 4786]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6867
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن مَهدي، حَدَّثَنَا أبو بكر بن عيّاش، عن أبي حَصين، عن عبد الله بن زياد الأسَدي (2) ، قال: سمعتُ عمار بن ياسر يَحلِفُ بالله إنها زوجتُه ﷺ في الدنيا والآخرة (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6718 - على شرط البخاري ومسلم
عبداللہ بن زیاد اسدی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو اللہ کی قسم کھا کر یہ کہتے ہوئے سنا کہ بے شک وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) دنیا اور آخرت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6867]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي بكر بن عياش. وأبو حَصين: هو عثمان بن عاصم بن حُصين الأسدي.» [ترقيم الرساله 6867] [ترقيم الشركة 6787] [ترقيم العلميه 6718]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں