🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. ذِكْرُ أَهْوَنِ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
قیامت کے دن جہنمیوں میں سب سے ہلکے عذاب والے کا تذکرہ
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8948 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8948، 8944، 8949، 8950
صحیح مسلم: 515
سنن دارمی: 2882
مشکوۃ المصابیح: 5668
مسند احمد: 2636، 2690، 9576، 9660
مصنف ابن ابی شیبہ: 36846، 36870
الفتح الربانی: 10550، 13233
صحیح ابن حبان: 7472
الجامع الكامل: 8605، 16475، 16476
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2034، 2532
المعجم الاوسط: 6271
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7814
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8948
وأخبرني أبو العباس المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن النُّعمان بن بَشير قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"أهوَنُ أهل النار عذابًا يوم القيامة، رجلٌ في أخمَصِ قدميهِ جَمْرتانِ يَغْلي منهما دماغُه كما يَغلي المرجَلُ والقُمْقُمةُ" (4) . وأما حديثُ أبي سعيدٍ الخُدْري:
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن اہل جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جس کے قدموں کے تلووں کے نیچے دو انگارے ہوں گے، جن کی تپش سے اس کا دماغ اس طرح کھولے گا جیسے ہنڈیا اور تانبے کی صراحی ابلتی ہے۔“ اور جہاں تک سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث کا تعلق ہے تو: [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8948]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8948] [ترقيم الشركة 8839]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 212 ترقیم شاملہ: -- 515
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَهْوَنُ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا أَبُو طَالِبٍ، وَهُوَ مُنْتَعِلٌ بِنَعْلَيْنِ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ ".
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوزخیوں میں سے سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کو ہو گا، وہ دو جوتیاں پہن رکھے ہوں گے جن سے ان کا دماغ کھولے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 515]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو طالب کو سب دوزخیوں سے ہلکا عذاب ہو گا، اور وہ دو جوتیاں پہنے ہو گا جن سے اس کا دماغ کھولے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 515]
ترقیم فوادعبدالباقی: 212
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (5821)»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2882
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيه، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَهْوَنُ النَّاسِ عَذَابًا مَنْ لَهُ نَعْلَانِ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے ہلکا عذاب (جہنم میں) اس کو ہوگا جو دو جوتیاں پہنے ہوگا جن سے اس کا دماغ (گرم پانی کی طرح) کھولتا ہوگا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2890] »
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 213] ، [أحمد 432/2] ، [ابن حبان 7472] ، [الموارد 2617]
وضاحت: (تشریح حدیث 2881)
سب سے ہلکے اور کم عذاب والے کا یہ حال ہوگا تو دوسروں کا کیا حال ہوگا۔
مسلم شریف میں ہے: اور یہ عذاب ابوطالب کو ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت اور مدد کرنے کی وجہ سے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5668
5668 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَهْوَنُ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا أَبُو طَالِبٍ  ، وَهُوَ مُنْتَعِلٌ بِنَعْلَيْنِ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جہنم والوں میں سے سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہو گا، اس نے آگ کے دو جوتے پہنے ہوں گے، ان سے اس کا دماغ کھولے گا۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (لم أجده) [و مسلم (362/ 212) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2636
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَهْوَنُ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا أَبُو طَالِبٍ، وَهُوَ مُنْتَعِلٌ نَعْلَيْنِ مِنْ نَارٍ، يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جہنم میں سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کو ہوگا، انہوں نے آگ کی دو جوتیاں پہن رکھی ہوں گی جس سے ان کا دماغ ہنڈیا کی طرح ابلتا ہو گا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2636]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 212
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2690
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، وَعَفَّانُ الْمَعْنَى , قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْوَنَ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا أَبُو طَالِبٍ: فِي رِجْلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ نَارٍ، يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جہنم میں سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کو ہوگا، انہوں نے آگ کی دو جوتیاں پہن رکھی ہوں گی جس سے ان کا دماغ ہنڈیا کی طرح ابلتا ہوگا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2690]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 212
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9576
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَهْوَنُ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا عَلَيْهِ، نَعْلَانِ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جن سے اس کا دماغ ہنڈیا کی طرح جوش مارے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9576]

الحكم على الحديث:
صحیح لغیرہ ، وھذا إسناد جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9660
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَدْنَى أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا، رَجُلٌ يُجْعَلُ لَهُ نَعْلَانِ يَغْلِي، مِنْهُمَا دِمَاغُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جن سے اس کا دماغ ہنڈیا کی طرح جوش مارے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9660]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وإسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35272 ترقیم الشثری: -- 36846
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: حدثنا ثابت ، عن ابي عثمان النهدي ، عن ابن عباس ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن اهون اهل النار عذابا ابو طالب وهو منتعل نعلين من نار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٢)، وأحمد (٢٦٣٦).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہوگا اس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36846]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 212، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2680، 2734، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 711، ترقيم محمد عوامة: 35272»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35296 ترقیم الشثری: -- 36870
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن عمرو بن قيس ، عن يونس بن خباب ، عن مجاهد قال: إن في النار لجبابا فيها حيات كامثال البخاتي وعقارب كامثال البغال الدلم، فيفر اهل النار من النار إلى تلك الجباب، فتستقبلهم الحيات والعقارب، فتاخذ شفاههم واعينهم، قال: فما يستغيثون إلا بالرجوع إلى النار، وإن اهونهم عذابا لمن في اخمص قدميه نعلان يغلي منهما دماغه، واشفاره واضراسه نار، وسائرهم يموجون فيها كالحب القليل في الماء الكثير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لحيات).
(٢) في [أ، ب]: (الحيات).
(٣) في [ع]: زيادة (نار).

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جہنم میں کچھ گڑھے ہیں جس میں بختی اونٹ کی طرح سانپ اور سیاہ خچروں کی طرح بچھو ہیں، جہنمی آگ سے بھاگ کر ان گڑھوں کی طرف جائیں گے وہاں سانپ اور بچھو ان کا استقبال کریں گے، وہ ان کے ہونٹوں اور آنکھوں سے ان کو پکڑیں گے، لیکن ان کی مدد نہ ہوگی سوائے اس کے کہ دوبارہ آگ میں جائیں اور جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائیں جائیں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ، اس کی پلکیں اور داڑھیں ابلیں گی، باقی سارے جہنمی اس میں ایسے بہیں گے جیسے کہ زیادہ پانی میں تھوڑے سے دانے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36870]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36852، ترقيم محمد عوامة: 35296»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں