🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ الْإِيلَاءِ
ایلاء کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1229 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 1229
مصنف ابن ابی شیبہ: 16780
سنن سعید بن منصور: 1864، 1865
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1229
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، إِذَا ذُكِرَ لَهَا الرَّجُلُ يَحْلِفُ أَنْ لَا يَأْتِيَ امْرَأَتَهُ فَيَدَعَهَا خَمْسَةَ أَشْهُرٍ لَا تَرَى ذَلِكَ شَيْئًا حَتَّى يُوقِفَ. وَتَقُولُ: كَيْفَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ [الْبَقَرَةِ: 229] .
قاسم بن محمد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ جب عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ایسے آدمی کا ذکر کیا جاتا جو قسم کھا لیتا کہ وہ اپنی عورت کے پاس نہیں جائے گا، پھر وہ اسے پانچ ماہ تک چھوڑ دیتا، تو وہ اسے درست نہیں سمجھتی تھیں جب تک کہ اسے روک کر فیصلہ نہ کرا لیا جائے۔ وہ فرماتی تھیں: ”اللہ تعالیٰ نے تو یہ فرمایا ہے کہ یا تو دستور کے مطابق روکنا ہے یا پھر اچھے طریقے سے چھوڑ دینا ہے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 387/7 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4517). وعبدالرزاق (11658). و ابن ابي شيبة (18563).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16273 ترقیم الشثری: -- 16780
حدثنا حدثنا ابن عيينة، عن عمرو، عن ابن ابي مليكة، ان ابن عمر ، كان إذا انكح قال:" انكحك على ما قال الله: فإمساك بمعروف او تسريح بإحسان سورة البقرة آية 229".

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) كذا في [هـ]، وبقية النسخ: (نكح).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی کا نکاح کراتے تو فرماتے کہ میں تم سے اس بات پر نکاح کراتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے {إمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } یعنی یا اچھے طریقے سے نبھاؤ یا عمدہ طریقے سے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16780]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 689، 687، 688، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13945، 13944، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16784، 18434، ترقيم محمد عوامة: 16273»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 687 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1864
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا نَكَحَ , قَالَ:" أَنْكَحْتُكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نکاح کرتے تو فرماتے: ”میں نے تمہارا نکاح اس پر کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: «معروف طریقے سے انہیں روکو یا اچھے طریقے سے رخصت کرو» [البقرہ: 229] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1864]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 687، 688، 689، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13944، 13945، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16273، 16274، 17802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 688 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1865
نا نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ رَجُلٍ , حَسِبْتُ أَنَّهُ سُلَيْمَانُ , قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ مَوْلاةً لَهُ، فَقَالَ: " أُنْكِحُكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229" .
ایک شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی آزاد کردہ لونڈی کا رشتہ مانگا، آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس پر کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: «معروف طریقے سے انہیں روکو یا اچھے طریقے سے رخصت کرو» [البقرہ: 229] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1865]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 687، 688، 689، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13944، 13945، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16273، 16274، 17802»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں