الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابٌ فِي اللِّبَاسِ وَسَتْرِ الْعَوْرَةِ
لباس اور ستر پوشی کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 188 (کل: 17 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 1147
سنن ابوداود: 370
سنن نسائی: 769
سنن ابن ماجہ: 652
مصنف ابن ابی شیبہ: 8998
الجامع الكامل: 1512
1 تا 10
حدیث نمبر: 188
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مِرْطٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ وَبَعْضُهُ عَلَيْهِ، وَأَنَا حَائِضٌ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ، وَالثَّالِثَ وَالرَّابِعَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز پڑھتے جس کا کچھ حصہ مجھ پر اور کچھ آپ پر ہوتا جبکہ میں حالتِ حیض میں ہوتی۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 188]
تخریج الحدیث: «أخرجہ ابو داود: الطہارۃ، باب الرخصۃ فی ذلک: 369 - وابن ماجہ، الطہارۃ، باب فی الصلوۃ فی ثوب الحائض: 653 - صححہ ابن خزیمہ: 768 و ابن الجارود: 133 - واصلہ فی الصحیحین بخاری: 333 - ومسلم: 513.»
ترقیم عبدالباقی: 514 ترقیم شاملہ: -- 1147
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ زُهَيْرٌ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ، وَأَنَا حَائِضٌ، وَعَلَيَّ مِرْطٌ، وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ إِلَى جَنْبِهِ ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو کی جانب ہوتی۔ مجھ پر چادر ہوتی اور اس چادر کا کچھ حصہ آپ کے پہلو (کی طرف) سے آپ پر (بھی) ہوتا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1147]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ہوتی، مجھ پر چادر ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ہونے سے کچھ حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ہوتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1147]
ترقیم فوادعبدالباقی: 514
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَائِشَةِ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں نماز پڑھتے، میں حالت حیض میں آپ کے پہلو میں ہوتی، اور میرے اوپر میری ایک چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 370]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ کے پاس بازو (پہلو) میں ہوتی اور حیض سے ہوتی، مجھ پر جو چادر یا کمبل ہوتا اس کا کچھ حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی لیے ہوئے ہوتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 370]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 52 (514)، سنن النسائی/القبلة 17 (269)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 131 (652)، (تحفة الأشراف: 16308)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/204) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (514)
حدیث نمبر: 769
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قالت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي بِاللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ بَعْضُهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے تھے، اور میں آپ کے پہلو میں ہوتی، اور میں حائضہ ہوتی، اور میرے اوپر ایک چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (بھی) ہوتا۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 769]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ کے ایک طرف لیٹی ہوتی جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ مجھ پر ایک چادر ہوتی تھی جس کا کچھ حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا تھا۔“ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 769]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 51 (514)، سنن ابی داود/الطھارة 135 (370)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 131 (652)، (تحفة الأشراف: 16308)، مسند احمد 6/67، 99، 137، 199، 204 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 652
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ، وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي، وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرتے تھے، اور میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو میں ہوتی تھی، اور میرے اوپر ایک چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 652]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے قریب (لیٹی ہوئی) تھی جب کہ میں حیض سے تھی۔ میں نے ایک چادر اپنے اوپر لے رکھی تھی اور اس کا ایک حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر تھا۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 652]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 51 (514)، سنن ابی داود/الطہارة 135 (370)، سنن النسائی/القبلة 17 (769)، (تحفة الأشراف: 16308)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/204) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا ایک حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک جسم پر ہوتا، اس سے بھی معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن اور کپڑا پاک ہے، ورنہ ایک نجس کپڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بدن پر نماز کی حالت میں کیوں کر رکھ سکتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 24382
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ مِرْطٌ، وَعَلَيَّ بَعْضُهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو بیدار ہو کر نماز پڑھتے تو لحاف کا ایک کونا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ہوتا اور دوسرا کونا مجھ پر ہوتا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے رہتے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24382]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، م: 514
حدیث نمبر: 25686
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، سَمِعَهُ مِنْهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَانِبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ عَلَيَّ مِرْطٌ، وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو بیدار ہو کر نماز پڑھتے تو لحاف کا ایک کونا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ہوتا اور دوسرا کونا عائشہ پر " جو کہ ایام سے ہوتی تھیں " ہوتا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے رہتے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25686]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 514
ترقیم عوامۃ: 8850 ترقیم الشثری: -- 8998
حدثنا وكيع ، قال: ثنا طلحة بن يحيى ، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، عن عائشة ، قالت:" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بالليل، وانا إلى جنبه وانا حائض، وعلي مرط لي، وعليه بعضه"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حنظلة).
(٢) في [أ، ص، ز، هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) حسن؛ طلحة بن يحيى صدوق.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حالت حیض میں رات کے وقت لیٹی ہوتی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، میری چادر کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا تھا اور کچھ مجھ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 514، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7484، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 767 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 846، وأبو داود فى «سننه» برقم: 370، 631، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 652، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25020، 25051، 25314، 25619، 25704، 25772، 26267، 26325، 26482، 26759، 26767، 26777، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2377، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1287، 1569، 9412، ترقيم محمد عوامة: 8850»
حدیث نمبر: 184
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَقْبَلْتُ رَاكِبًا عَلَى أَتَانٍ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ أَرْهَقْتُ الِاحْتِلَامَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيِ الصَّفِّ، فَنَزَلْتُ وَأَرْسَلْتُ حِمَارِي تَرْتَعُ، وَدَخَلْتُ الصَّفَّ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيَّ أَحَدٌ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ، وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں: ”میں گدھی پر سوار ہو کر آیا، اور میں ان دنوں بلوغت کے قریب تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں صف کے آگے سے گزرا اور اتر کر گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا، اور (نمازیوں کی) صف میں داخل ہو گیا، اس بات پر کسی نے مجھ پر اعتراض نہ کیا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری: العلم، باب متٰی یصح سماع الصغیر: 76، ومسلم، الصلاۃ، باب سترۃ المصلی والندب الٰی الصلاۃ... الخ: 504.»
حدیث نمبر: 506
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ. [ ص: 56 ] أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مقام حدیبیہ پر قربانی کی، اونٹ کی قربانی بھی سات آدمیوں کی طرف سے کی اور گائے کی قربانی بھی سات آدمیوں کی طرف سے کی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 506]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الحج، باب جواز الاشتراك فى الهدى، واجزاء البدنه والبقرة .... الخ (1318)»