الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ : صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: امت محمدیہ کی صفات۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4285 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 22303
مصنف ابن ابی شیبہ: 33875
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7111
حدیث نمبر: 4285
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ , عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ , عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ رِفَاعَةَ الْجُهَنِيِّ , قَالَ: صَدَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِمَا مِنْ عَبْدٍ يُؤْمِنُ ثُمَّ يُسَدِّدُ , إِلَّا سُلِكَ بِهِ فِي الْجَنَّةِ , وَأَرْجُو أَلَّا يَدْخُلُوهَا حَتَّى تَبَوَّءُوا أَنْتُمْ , وَمَنْ صَلَحَ مِنْ ذَرَارِيِّكُمْ مَسَاكِنَ فِي الْجَنَّةِ , وَلَقَدْ وَعَدَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابِ".
رفاعہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، کوئی بندہ ایسا نہیں ہے، جو ایمان لائے، پھر اس پر جما رہے مگر وہ اس کی وجہ سے جنت میں داخل کیا جائے گا، اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس میں داخل نہ ہوں گے یہاں تک کہ تم اور تمہاری اولاد میں جو لوگ نیک ہوئے جنت کے مکانات میں ٹھکانا نہ بنا لیں، اور مجھ سے میرے رب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگوں کو بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل کرے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4285]
حضرت رفاعہ (بن عرابہ) جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر سے واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، جو آدمی ایمان لائے، پھر سیدھی راہ پر قائم رہے، اسے ضرور جنت میں پہنچایا جائے گا، اور مجھے امید ہے کہ وہ لوگ (دوسری امتوں کے جنتی) اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے جب تک تم اور تمہاری نیک اولادیں جنت کے گھروں میں نہ پہنچ جائیں اور میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4285]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3611، ومصباح الزجاجة: 1534)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/16) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4286
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ , قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" وَعَدَنِي رَبِّي سُبْحَانَهُ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا , لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ , مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا وَثَلَاثُ حَثَيَاتٍ مِنْ حَثَيَاتِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ".
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرے رب (سبحانہ و تعالیٰ) نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگوں کو جنت میں داخل کرے گا، نہ ان کا حساب ہو گا، اور نہ ان پر کوئی عذاب، ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ہوں گے، اور ان کے سوا میرے رب عزوجل کی مٹھیوں میں سے تین مٹھیوں کے برابر بھی ہوں گے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4286]
حضرت ابو امامہ (صدی بن عجلان) باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب (سبحانہ وتعالیٰ) نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو جنت میں داخل کرے گا، جن سے نہ کوئی حساب لیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی عذاب دیا جائے گا، ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار اور ہوں گے اور (مزید) میرے رب عزوجل کی تین لپیں ہوں گی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4286]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/صفة القیامة 12 (2437)، (تحفة الأشراف: 4924)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/268) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 22303
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " وَعَدَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ , مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا , وَثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ حَثَيَاتِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت کے ستر ہزار آدمیوں کو بلا حساب کتاب جنت میں داخل فرمائے گا، ہر ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار ہوں گے اور اس کے بعد میرے رب کی لپوں میں سے تین لپیں مزید ہوں گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22303]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد حسن
ترقیم عوامۃ: 32372 ترقیم الشثری: -- 33875
حدثنا إسماعيل بن عياش ، عن محمد بن زياد قال: سمعت ابا امامة الباهلي يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: وعدني ربي ان يدخل الجنة من امتي سبعين الفا، مع كل الف سبعون الفا، لا حساب عليهم ولا عذاب، وثلاث حثيات من حثيات ربي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (دثار).
(٢) حسن؛ إسماعيل بن عياش صدوق في روايته عن أهل بلده، أخرجه أحمد (٢٢٣٠٣)، والترمذي (٢٤٣٧)، وابن ماجه (٤٢٨٦)، وابن حبان (٦٤٥٧)، وابن أبي عاصم في السنة (٥٨٩)، والطبراني (٧٥٢٠)، والدارقطني في الصفات (٥٠)، والبيهقي في الأسماء والصفات ص ٣٢٩.
حضرت ابو امامہ باھلی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میر ی امت میں سے ایسے ستر ہزار کو جنت میں داخل فرمائیں گے کہ ہر ہزار کے ساتھ ایسے ستر ہزار ہوں گے جن پر کوئی حساب ہوگا نہ عذاب، پھر میرے رب کی تین لپیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33875]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الترمذي: حسنه . قال سعد الشثري: حسن؛ إسماعيل بن عياش صدوق في روايته عن أهل بلده .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6457، 7246، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2437، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4286، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22586، 22734، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7520، 7521، 7665، 7672، ترقيم محمد عوامة: 32372»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6457، 7246، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2437، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4286، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22586، 22734، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7520، 7521، 7665، 7672، ترقيم محمد عوامة: 32372»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7111
«وعدني ربي أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بلا حساب عليهم ولا عذاب مع كل ألف سبعون ألفا وثلاث حثيات من حثيات ربي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے، اور ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار مزید، اور اس کے علاوہ میرے رب کی تین مٹھیاں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7111]
”میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے، اور ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار مزید، اور اس کے علاوہ میرے رب کی تین مٹھیاں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7111]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت حب] عن أبي أمامة. المشكاة 5556، السنة 788، 789: ابن أبي عاصم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح