🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4546. 40- باب لا عدوى، ولا طيرة، ولا هامة، ولا صفر، ولا نوء، ولا غول
”نہ بیماری کے بذاتِ خود متعدی ہونے (چھوت چھات) کی کوئی حقیقت ہے، نہ بدشگونی کی کوئی اصل ہے، نہ الو کی منحوسی کی کوئی شرعی حیثیت ہے، نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے، نہ ستاروں کی گردش سے بارش کے نزول کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی غولِ بیابانی کے بہکانے کا کوئی وجود ہے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11648 (کل: 57 مقامات، 17 کتب)
الجامع الكامل: 11648، 1024، 6218، 11634، 11635، 11636، 11637، 11638، 11639، 11645، 11646، 11651
صحیح بخاری: 5707، 5717، 5757، 5770
صحیح مسلم: 5788، 5789، 5790، 5794، 5796، 5797، 5803
سنن ابوداود: 3911، 3912
سنن ابن ماجہ: 3539
سلسلہ احادیث صحیحہ: 229
مسند اسحاق بن راہویہ: 669
مشکوۃ المصابیح: 4579، 4580
مسند احمد: 7620، 8343، 9165، 9612، 15103، 15727
اللؤلؤ والمرجان: 1435
مصنف ابن ابی شیبہ: 28086
الفتح الربانی: 7754، 7757، 7761
صحیح ابن حبان: 6116، 6128، 6133
السنن الكبرى للبيهقي: 13772، 14233، 14235، 14240، 14246
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7527، 7530، 7531، 7533، 7534
المعجم الکبیر للطبرانی: 6627
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1789، 6112
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8343
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُبْرُمَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا، لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا"، ثَلَاثًا، قَالَ: فَقَامَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النُّقْبَةَ تَكُونُ بِمِشْفَرِ الْبَعِيرِ أَوْ بِعَجْبِهِ، فَتَشْمَلُ الْإِبِلَ جَرَبًا! قَالَ: فَسَكَتَ سَاعَةً، ثم قَالَ: " مَا أَعْدَى الْأَوَّلَ؟! لَا عَدْوَى، وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَةَ، خَلَقَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ فَكَتَبَ حَيَاتَهَا، وَمَوْتَهَا، وَمُصِيبَاتِهَا، وَرِزْقَهَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی ایک دیہاتی کہنے لگا کہ پھر اونٹوں کا کیا معاملہ ہے جو صحراء میں ہر نوں کی طرح چوکڑیاں بھرتے ہیں اچانک ان میں ایک خارشی اونٹ شامل ہوجاتا ہے اور سب کو خارش زدہ کردیتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر خاموش رہ کر اس سے پوچھا کہ اس پہلے اونٹ کو خارش کہاں سے لگی؟ کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی صفر کا مہینہ منحوس نہیں ہوتا اور کھوپڑی سے کیڑا نکلنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے اللہ نے ہر انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کی زندگی موت مصیبت اور رزق سب لکھ دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8343]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 5717، م: 2220، محمد بن طلحة، وإن روى له الشيخان، ينحط عن رتبة الصحيح، لكنه متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9165
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ ، َقالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا عَدْوَى، وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَةَ، وَلَا نَوْءَ" .
گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیماری متعدی ہونے ماہ صفر کے منحوس ہونے مردے کی کھوپڑی کے کیڑے اور ستاروں کی تاثیر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9165]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5717، م: 2220
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9612
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يُورِدُ الْمُمْرِضُ عَلَى الْمُصِحِّ" . وَقَالَ: وَقَالَ: " لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟!" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیمار جانوروں کو تندرست جانوروں کے پاس نہ لایا کرو نیز فرمایا بیماری متعدی ہونے، بدشگونی اور الو کے منحوس ہونے کی کوئی اصلیت نہیں، ورنہ پہلے آدمی کو اس بیماری میں کس نے مبتلا کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9612]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 5717، م: 2220
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15103
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ , حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا عَدْوَى , وَلَا صَفَرَ , وَلَا غُولَ"، وَسَمِعْت أَبَا الزُّبَيْرِ يَذْكُرُ , أَنَّ جَابِرًا فَسَّرَ لَهُمْ قَوْلَهُ:" لَا صَفَرَ"، فَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: الصَّفَرُ الْبَطْنُ، قِيلَ لِجَابِرٍ: كَيْفَ هَذَا الْقَوْلُ؟، فَقَالَ: دَوَابُّ الْبَطْنِ، قَالَ: وَلَمْ يُفَسِّرْ الْغُولَ، قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: مِنْ قِبَلِهِ هَذَا الْغُولُ الَّتِي تَغَوَّلُ , الشَّيْطَانَةُ الَّتِي يَقُولُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بیماری متعدد ہو نے صفر اور بھوت پریت کی کوئی حقیقت نہیں۔ ابوالزبیر کہتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے صفر کی وضاحت پیٹ کے کیڑوں سے کی، اور غول کی وضاحت نہیں کی، ابوالزبیر کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ غول ہے جو (مسافروں کو) بھٹکاتی ہے، یعنی وہ شیطانی چڑیل جس کا لوگ ذکر کرتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15103]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح كسابقه، م: 2222
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15727
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنُ أُخْتِ نَمِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا عَدْوَى , وَلَا صَفَرَ , وَلَا هَامَةَ".
سیدنا سائب بن یزید سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی بیماری متعدی نہیں ہو تی ماہ صفر منحوس نہیں ہے اور مردوں کی کھوپڑی سے کیڑا نکلنے کی کوئی اصلیت نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15727]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م:2220
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1435
1435 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ عَدْوَى وَلاَ صَفَرَ وَلاَ هَامَةَ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُول اللهِ فَمَا بَالُ إِبِلِي تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأنَّهَا الظِّبَاءُ، فَيَأْتِي الْبَعِيرُ الأَجْرَبُ فَيَدْخُلُ بَيْنَهَا فَيُجْرِبُهَا فَقَالَ: فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امراض میں چھوت چھات، صفر اور الو کی نحوست کی کوئی اصل نہیں۔“ اس پر ایک اعرابی بولا: یا رسول اللہ! پھر میرے اونٹوں کو کیا ہو گیا کہ وہ جب تک ریگستان میں رہتے ہیں تو ہرنوں کی طرح (صاف اور خوب چکنے) رہتے ہیں، پھر ان میں ایک خارش والا اونٹ آ جاتا ہے اور ان میں گھس کر انہیں بھی خارش لگا جاتا ہے؟ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا: ”لیکن یہ بتاؤ کہ پہلے اونٹ کو کس نے خارش لگائی تھی؟“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1435]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 76 كتاب الطب: 25 باب لا صفر وهو داء يأخذ البطن»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26923 ترقیم الشثری: -- 28086
حدثنا ابن علية ، عن الجريري ، عن المضارب بن حزن قال: قلت لابي هريرة : اسمعت من نبيك شيئا؟ فحدثنيه، قال: نعم، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا عدوى، ولا طيرة، ولا هامة، وخير الطيرة الفال، والعين حق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، م، هـ]: (حرب).
(٢) في [ث]: (تحدثينه).
(٣) حسن؛ المضارب بن حزن صدوق، أخرجه أحمد (١٠٣٢١)، وابن ماجه (٣٥٠٧)، وابن أبي عاصم في السنة (٢٧٦)، وابن جرير في مسند علي من تهذيب الآثار (٤٤)، وأصله عند البخاري (٥٧٧٥) و (٥٧٥٥) و (٥٧٤٠)، ومسلم (٢٢٢٠) و (٢٢٢٣) و (٢١٨٧).

حضرت مضارب بن حزن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کی خدمت میں عرض کی: آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنی ہے تو بیان کیجئے۔ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں اور بہترین فال تو نیک شگونی ہے اور نظر لگنا برحق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28086]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ المضارب بن حزن صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5717، 5754، 5755، 5757، 5770، 5771، 5773، 5774، 5775، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2220، 2221، 2223، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5826، 6114، 6115، 6116، 6118، 6124، 6125، 6119، 6121، 6133، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7547، 7548، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3911، 3912، 3913، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2143، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3536، 3541، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14350، 14349، 14347، 14348، 14351، 14354، 14352، 14353، 14355، 16614، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4283، 7733، 7734، 7735، 7998، 8458، 8509، 9143، 9288، 9385، 9386، 9570، 9576، 9743، 9984، 10465، 10732، 10941، 21012، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2634، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1150، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5182، 6112، 6297، 6508، 6632، والبزار فى «مسنده» برقم: 7876، 7941، 8033، 8052، 8854، 8899، 8948، 9004، 9459، 9990، 10046، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19503، 19507، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28088، 28102، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7032، 7033، 7056، 7055، 7057، 7058، 7066، 7064، 7065، 7067، 7080، 7087، 7085، 7086، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1661، 1660، 1843، 1842، 1846، 1847، 2889، 2890، 2891، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 204، 3485، 4614، 6536، 6766، ترقيم محمد عوامة: 26923»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7754
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ وَلَا هَامَّةَ قَالَ أَعْرَابِيٌّ فَمَا بَالُ الْإِبِلِ تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأَنَّهَا الظِّبَاءُ فَيُخَالِطُهَا الْبَعِيرُ الْأَجْرَبُ فَيُجْرِبُهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَمَنْ كَانَ أَعْدَى الْأَوَّلَ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ بیماری متعدی ہے اور نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے اور نہ ہی الو (کی کوئی حقیقت ہے)۔ ایک بدو نے کہا: تو پھر اونٹ جب ریت میں ہرن کی طرح چل رہے ہوتے ہیں (یعنی صحت مند ہوتے ہیں)، لیکن جب خارشی اونٹ اس سے خلط ملط ہوتا ہے تو انہیں بھی خارش لگ جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (اچھا یہ بتلاؤ کہ) پہلے اونٹ کو خارش کس نے لگائی؟ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7754]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5770، 5773، ومسلم: 2220، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7620 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7609»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5770
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7757
حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ وَلَا غُولَ وَسَمِعْتُ أَبَا الزُّبَيْرِ يَذْكُرُ أَنَّ جَابِرًا فَسَّرَ لَهُمْ قَوْلَهُ لَا صَفَرَ فَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ الصَّفَرُ الْبَطْنُ قِيلَ لِجَابِرٍ كَيْفَ هَذَا الْقَوْلُ فَقَالَ دَوَابُّ الْبَطْنِ قَالَ وَلَمْ يُفَسِّرِ الْغُولَ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ مِنْ قِبَلِهِ هَذَا الْغُولُ الشَّيْطَانَةُ الَّتِي يَقُولُونَ
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بیماری متعدی نہیں ہے، نہ کوئی صفر ہے اور نہ غول۔ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ صفر سے مراد پیٹ ہے، جب ان سے کہا گیا کہ اس قول سے کیا مراد ہے، تو انھوں نے کہا: پیٹ کے کیڑے ہیں، پھر انھوں نے غول کی تعریف نہیں کی، البتہ ابو زبیر نے اپنی طرف سے کہا کہ غول سے مراد وہ چیز ہے، جس کو لوگ چڑیل یا جن کہتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7757]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2222، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15103 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15169»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2222
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7761
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أُخْتِ نَمِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ وَلَا هَامَّةَ
۔ سیدنا نمر رضی اللہ عنہ کے بھانجے سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ صفر ہے اور نہ الو کی نحوست ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7761]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2220، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15727 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15818»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ کوئی بیماری متعدی نہیں ہے، جبکہ درج ذیل باب کی احادیث سے یہ ثابت ہے کہ بیماری متعدی ہو سکتی ہے، جمع و تطبیق کی صورتیں آنے والے باب کے آخر میں پیش کی جائیں گی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2220
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں