الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
594. 44- باب ما جاء في التوقيت في المسح على الخفين
موزوں پر مسح کی مدت کی تعیین کے بیان میں جو احادیث مروی ہیں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1692 (کل: 65 مقامات، 22 کتب)
سنن نسائی: 128
بلوغ المرام: 57
سنن دارمی: 737
مشکوۃ المصابیح: 517
مسند الحمیدی: 46
سنن دارقطنی: 755
مسند امام شافعی: 83
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5189
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 98
1 تا 10
حدیث نمبر: 1692
1692. عن شُريح بن هانئ قال: أتيت عائشة أسألها عن المسح على الخفين، فقالت: عليك بابن أبي طالب فَسَلْه؛ فإنه كان يسافر مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسألناه فقال: جعل رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثةَ أيَّامٍ ولياليهنَّ للمسافر، ويوماً وليلةً للمقيم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطهارة (276) عن إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا الثوري، عن عمرو بن قيس المُلائي، عن الحكم بن عُتَيبة، عن القاسم بن مُخيمِرة، عن شُريح بن هانئ، قال: أتيتُ عائشة، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 128
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قال: أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قال:" جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ يَعْنِي فِي الْمَسْحِ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات کی تحدید فرمائی ہے ۱؎ یعنی (موزوں پر) مسح کے سلسلے میں۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 128]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مسافر کے لیے تین دن رات اور مقیم کے لیے ایک دن رات موزوں پر مسح کی مدت مقرر فرمائی۔“ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 128]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الطہارة 24 (276)، سنن ابن ماجہ/فیہ 86 (552)، (تحفة الأشراف: 10126)، مسند احمد مسند احمد 1/96، 100، 113، 117، 120، 133، 134، 146، 149، 6/110، سنن الدارمی/الطہارة 42 (741) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ مدت حدث کے وقت سے معتبر ہو گی نہ کہ موزہ پہننے کے وقت سے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 552
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ الْحَكَمِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ فَقَالَتْ: ائْتِ عَلِيًّا فَسَلْهُ فَإِنَّهُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي، فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَسَأَلْتُهُ عَن الْمَسْحِ؟ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَأْمُرُنَا أَنْ نَمْسَحَ لِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً، وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ".
شریح بن ہانی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، اور ان سے پوچھو، اس لیے کہ وہ اس مسئلہ کو مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، چنانچہ میں علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے مسح کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو حکم دیتے تھے کہ مقیم ایک دن اور ایک رات، اور مسافر تین دن تک مسح کرے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 552]
جناب شریح بن ہانی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کا مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ کیوں کہ انہیں یہ مسئلہ مجھ سے زیادہ معلوم ہے۔“ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے مسح کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مسح کا حکم دیا کرتے تھے۔ مقیم کے لیے ایک دن رات اور مسافر کے لیے تین دن۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 552]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الطہارة 24 (276)، سنن النسائی/الطہارة 99 (128)، (تحفة الأشراف: 10126)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/96، 100، 113، 120، 3 13، 134، 146، 149)، سنن الدارمی/الطہارة 42 (741) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 556
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَبِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ إِذَا تَوَضَّأَ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ، ثُمَّ أَحْدَثَ وُضُوءًا أَنْ يَمْسَحَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو رخصت دی کہ جب وہ باوضو ہو کر اپنے موزے پہنے، پھر اس کا وضو ٹوٹ جائے اور نیا وضو کرے، تو وہ اپنے موزوں پر تین دن اور تین رات تک مسح کرے، اور مقیم ایک دن، اور ایک رات تک۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 556]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو اجازت دی کہ ”جب وہ وضو کر کے موزے پہنے، پھر وضو کرے تو تین دن رات تک مسح کرے، اور مقیم کے لیے ایک دن رات (مسح کرنے کی اجازت دی)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 556]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11692، ومصباح الزجاجة: 229) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 57
وعن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: جعل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر، ويوما وليلة للمقيم، يعني في المسح على الخفين. أخرجه مسلم.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کے لئے تین شب و روز اور مقیم کے لئے ایک دن رات مدت مقرر فرمائی ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 57]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ» علی بن ابی طالب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «جَعَلَ» مقرر کیے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «ثَلَاثَةَ» تین – «أَيَّامٍ» دن – «وَلَيَالِيَهُنَّ» اور ان کی راتیں – «لِلْمُسَافِرِ» مسافر کے لیے، – «وَيَوْمًا» اور ایک دن – «وَلَيْلَةً» اور ایک رات – «لِلْمُقِيمِ» مقیم کے لیے، – «يَعْنِي» یعنی – «فِي» میں/کے بارے میں – «الْمَسْحِ» مسح – «عَلَى» پر – «الْخُفَّيْنِ» دونوں موزوں کے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا ہے – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور ان کی راتیں، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر کی ہے، یعنی دونوں موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 57]
اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور ان کی راتیں، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر کی ہے، یعنی دونوں موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطهارة، باب التوقيت في المسح علي الخفين، حديث: 276.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 737
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلْمُسَافِرِ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ"، يَعْنِي: الْمَسْحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے تین دن تین راتیں، اور مقیم کے لئے ایک دن ایک رات مدت مقرر فرمائی یعنی موزوں پر مسح کے لئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 741] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 276] ، [مسند أبى يعلی 264] ، [صحيح ابن حبان 1322، 1327] ۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 230/1] ، [نصب الراية 162/1] و [تلخيص الحبير 157/1] ، بعض نسخ میں حکم بن عتیبہ کی جگہ ابن عطیہ ہے جو غلط ہے، والله علم۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 276] ، [مسند أبى يعلی 264] ، [صحيح ابن حبان 1322، 1327] ۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 230/1] ، [نصب الراية 162/1] و [تلخيص الحبير 157/1] ، بعض نسخ میں حکم بن عتیبہ کی جگہ ابن عطیہ ہے جو غلط ہے، والله علم۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 517
(9) بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 517 - عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلْمُسَافِرِ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
شریح بن ہانی بیان کرتے ہیں، میں نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے (کی مدت) کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن مدت مقرر فرمائی ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 517]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (85/ 276)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1126
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے تین دن اور تین رات، اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات مسح کی اجازت دی ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1126]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 276
حدیث نمبر: 21853
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ , قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ يُحَدِّثُ , عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ , عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ , عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ قَالَ شُعْبَةُ , أَحْسَبُهُ قَالَ: وَلَيَالِيهُنَّ لِلْمُسَافِرِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ" .
حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ مسافر آدمی موزوں پر تین راتوں تک مسح کرسکتا ہے اور مقیم آدمی ایک دن اور ایک رات۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21853]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وقد اختلف فيه على إبراهيم التيمي
حدیث نمبر: 46
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، حَدَّثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ , أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَتِ: ائْتِ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَاسْأَلْهُ، فَإِنَّهُ كَانَ يَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَألْتُ عَلِيًّا، فَقَالَ: كَانَ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَليْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ، وَثَلاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ" .
شریح بن ہانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے یہ سوال کرو، کیونکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگوں میں شریک ہوتے رہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”مقیم کے لیے اس کی مدت ایک دن اور ایک رات، جبکہ مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں ہیں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، فقد اخرجه عبدالرزاق: 788، أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 423/1 برقم 560 غيران الحديث صحيح، أخرجه مسلم 276، وابويعلي فى المسنده: 229/1 برقم: 264، وعبدالرزاق: 789، وابن خزيمة: 194، وابن حبان: 13»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف