🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1875. 133- باب ما جاء في الحجّ الأكبر بأنّه يوم النّحر
ان مرویات کے بیان میں جو اس بارے میں وارد ہوئی ہیں کہ ”حجِ اکبر درحقیقت یومِ نحر (قربانی کا دن) ہے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5246 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 5246
صحیح ابن خزیمہ: 2927
سنن سعید بن منصور: 1009
المستدرک علی الصحیحین: 1760M
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5640
المعجم الکبیر للطبرانی: 11351، 13889
المعجم الاوسط: 82
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5246
5246. عن ابن عمر، أنّ النبيّ صلى الله عليه وسلم وقف يوم النّحر بين الجمرات في الحجّة التي حجّ، فقال: أيّ يوم هذا؟. قالوا: يوم النّحر. قال: هذا يوم الحجّ الأكبر.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1945)، وابن ماجه (3058)، وصححّه الحاكم (2/331)، والبيهقيّ (5/139) من حديث هشام بن الغاز، قال: سمعت نافعاً يحدّث عن ابن عمر، فذكره. واللّفظ لأبي داود.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2927
وَقَالَ عَطَاءٌ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ يَوْمَئِذٍ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا فَأَصَابَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسًا، فَذَبَحَهُ عَنْ نَفْسِهِ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ أَمَرَ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، فَقَامَ تَحْتَ ثَدْيِ نَاقَتِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْرُخْ أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟" قَالُوا: الشَّهْرُ الْحَرَامُ، قَالَ:" فَهَلْ تَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟" قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ، قَالَ:" فَهَلْ تَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟" قَالُوا: الْحَجُّ الأَكْبَرِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ، وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا، وَكَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا، وَكَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا"، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّهُ، وَقَالَ حِينَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ: هَذَا الْمَوْقِفُ، كُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ، وَقَالَ حِينَ وَقَفَ عَلَى قُزَحٍ: هَذَا الْمَوْقِفُ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس ذوالحجہ کے دن اپنے صحابہ میں بکریاں تقسیم کیں۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ایک بکرا ملا جو اُنہوں نے اپنی طرف سے ذبح کردیا۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میدان عرفات میں کھڑے ہوئے تو آپ نے سیدنا ربیعہ بن امیہ بن خلف رضی اللہ عنہ کو حُکم دیا تو وہ آپ کی اونٹنی کے پستانوں کے قریب کھڑے ہوگئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”لوگوں کو پکار کر کہو کہ اے لوگو، کیا تمھیں معلوم ہے کہ یہ کونسا مہینہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ حرمت والا مہینہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ کون سا شہر ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا کہ حرمت والا (مکّہ مکرّمہ) شہر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ کونسا دن ہے؟“ صحابہ نے جواب دیا کہ حج اکبر کا دن ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمھارے خون اور تمھارے مال ایک دوسرے پر اسی طرح حرام کر دیئے ہیں جس طرح تمھارا یہ مہینہ حرمت والا ہے، جیسے تمھارا یہ شہر حرمت والا ہے اور جس طرح تمھارا یہ آج کا دن حرمت والا ہے۔“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج ادا کیا اور جب آپ عرفات میں ٹھہرے تو فرمایا: ”یہ وقوف کی جگہ ہے۔ پورا عرفات ہی وقوف کی جگہ ہے۔“ اور جب آپ مقام قزح پر کھڑے ہوئے تو فرمایا: ”میں ادھر ٹھہرا ہوں اور سارا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2927]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2927، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 236، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1748، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11399»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1009 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1009
نَا نَا الأَعْمَشُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ الأَسَدِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ عَلَى جَمَلٍ يَوْمَ الأَضْحَى، فَقَالَ:" الْيَوْمُ النَّحْرُ، وَالْيَوْمُ الْحَجُّ الأَكْبَرُ" .
عبد اللہ بن سنان الاسدی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ہمیں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے یوم الاضحی کے دن اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ دیا اور فرمایا: آج کا دن قربانی کا دن ہے، اور آج ہی حج اکبر کا دن ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1009، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 15343»

الحكم على الحديث:
سند المصنِّف فيه السقط الذي تقدمت الإشارة إليه، والحديث صحيح إن كان الأعمش سمعه من عبد الله بن سنان كما سيأتي، وقد توبع من طريق آخر بإسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1760M
قال عطاء (1) : قال ابنُ عباس: إنَّ رسول الله ﷺ قَسَمَ يومئذٍ في أصحابه غنمًا، فأصاب سعدَ بنَ أبي وقاصٍ تَيْسٌ، فذَبَحه عن نفسه، فلمّا وقف رسولُ الله ﷺ بعَرَفةَ أَمَرَ ربيعةَ بن أُمية بن خلف فقام تحت يَدَي ناقتِه، فقال له النبيُّ ﷺ:"اصرُخْ: أيها الناس، هل تَدْرُونَ أيُّ شهرٍ هذا؟" قالوا: الشهرُ الحرام، قال:"فهل تَدرونَ أيُّ بلدٍ هذا؟" قالوا: البلد الحرام، ثم قال:"هل تَدرونَ أيُّ يومٍ هذا؟" قالوا: يومُ الحجِّ الأكبر، فقال رسول الله ﷺ:"قد حرَّم الله عليكم دِماءَكم، وأموالَكم كحُرمةِ شهرِكم هذا، وكحُرمةِ بلدِكم هذا، وكحُرمةِ يومِكم هذا"، فقضى رسولُ الله ﷺ حَجَّه، وقال حين وَقَفَ بعَرَفةَ:"هذا الموقفُ، وكلُّ عرفةَ موقفٌ"، وقال حين وقف على قُزَحَ:"هذا الموقفُ، وكلُّ المزدلفةِ موقفٌ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وفيه ألفاظٌ من ألفاظِ حديث جعفر بن محمد الصادق عن أبيه عن جابر، وفيه أيضًا زيادةُ ألفاظٍ كثيرة.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن اپنے صحابہ میں بکریاں تقسیم فرمائیں، تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حصے میں ایک مینڈھا آیا جسے انہوں نے اپنی طرف سے ذبح کیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے تو آپ نے ربیعہ بن امیہ بن خلف کو حکم دیا کہ وہ آپ کی اونٹنی کے سینے کے پاس کھڑے ہوں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”پکار کر کہو: اے لوگو! کیا تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے؟“ لوگوں نے کہا: حرمت والا مہینہ، آپ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟“ لوگوں نے کہا: حرمت والا شہر، پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے؟“ لوگوں نے کہا: حجِ اکبر کا دن، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ نے تم پر تمہارے خون اور تمہارے مال اسی طرح حرام کر دیے ہیں جیسی تمہارے اس مہینے، تمہارے اس شہر اور تمہارے اس دن کی حرمت ہے“، غرض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج مکمل کیا اور عرفہ میں وقوف کے وقت فرمایا: ”یہ جائے وقوف ہے اور پورا عرفہ ہی جائے وقوف ہے“، اور جب آپ مزدلفہ میں قزح کے مقام پر ٹھہرے تو فرمایا: ”یہ جائے وقوف ہے اور پورا مزدلفہ ہی جائے وقوف ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ طویل حدیث کے الفاظ بھی ہیں اور بہت سے زائد کلمات بھی شامل ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1760M]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن كسابقه.» [ترقيم الرساله 1760M] [ترقيم الشركة 1748/1]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5640
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ يَوْمَئِذٍ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا، فَأَصَابَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسًا فَذَبَحَهُ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ أَمَرَ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ فَقَامَ تَحْتَ ثَدْيِ نَاقَتِهِ - وَكَانَ رَجُلًا صَيِّتًا - فَقَالَ:" اصْرُخْ: أَيُّهَا النَّاسُ أَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالَ النَّاسُ: الشَّهْرُ الْحَرَامُ. فَقَالَ:" اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" اصْرُخْ أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْحَجُّ الْأَكْبَرُ. فَقَالَ:" اصْرُخْ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا وَكَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا وَكَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا". فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّهُ وَقَالَ حِينَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ:" هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ". وَقَالَ حِينَ وَقَفَ عَلَى قُزَحَ:" هَذَا الْمَوْقِفُ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں بکریاں تقسیم کیں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حصے میں ایک بکرا آیا انہوں نے اسے ذبح کر لیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے تو آپ نے ربیعہ بن امیہ بن خلف کو حکم دیا وہ آپ کی اونٹنی کے نیچے کھڑے ہوئے وہ ایک بلند آواز والے شخص تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بلند آواز میں کہو: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ یہ کون سا مہینہ ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہی تو لوگوں نے کہا: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں کہو: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں کہو کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: حج اکبر کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں یہ کہو: اللہ کے رسول نے تمہاری جانیں اور تمہارے اموال تم پر اسی طرح حرام قرار دیے ہیں جس طرح تمہارے اس مہینے کی حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج مکمل کر لیا جب آپ عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا یہ وقوف کی جگہ ہے اور پورا عرفہ وقوف کی جگہ ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قزح میں وقوف کیا ہوا تھا تو آپ نے فرمایا: یہ وقوف کی جگہ ہے اور پورا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11399)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11351
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ يَوْمَئِذٍ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا، فَأَصَابَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسًا، فَذَبَحَهُ عَنْ نَفْسِهِ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ أَمَرَ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، فَقَامَ تَحْتَ يَدَيْ نَاقَتِهِ وَكَانَ رَجُلًا صَيِّتًا، فَقَالَ: اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ فَصَرَخَ، فَقَالَ النَّاسُ: الشَّهْرُ الْحَرَامُ، فَقَالَ: اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ، قَالَ: اصْرُخْ: هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: الْحَجُّ الْأَكْبَرُ، فَقَالَ: اصْرُخْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا، وَكَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا، وَكَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا "، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّهُ فَقَالَ حِينَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ: " هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ "، وَقَالَ حِينَ وَقَفَ عَلَى قُزَحَ: " هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (بلد) والمثبت من النسخة الخطية.
عطاء رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن اپنے صحابہ میں بکریاں تقسیم کیں، تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ایک بکرا ملا، انہوں نے اسے اپنی طرف سے ذبح کیا۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں وقوف کیا تو ربیعہ بن امیہ بن خلف کو حکم دیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے ہاتھوں کے نیچے کھڑے ہو گئے، وہ بلند آواز والے آدمی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پکار کر کہو: اے لوگو! کیا تمہیں معلوم ہے یہ کون سا مہینہ ہے؟ تو انہوں نے پکارا، لوگوں نے کہا: حرمت والا مہینہ۔ فرمایا: پکارو، کیا تمہیں معلوم ہے یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے کہا: حرمت والا شہر۔ فرمایا: اعلان کرو، کیا تمہیں معلوم ہے یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے کہا: حج اکبر کا دن۔ فرمایا: اعلان کرو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”بیشک اللہ عزوجل نے تم پر تمہارے خون اور تمہارے مال اسی طرح حرام کیے ہیں جیسے تمہارے اس مہینے کی حرمت، تمہارے اس شہر کی حرمت، اور تمہارے اس دن کی حرمت ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج مکمل کیا اور جب عرفات میں وقوف کیا تو فرمایا: ”یہ جائے وقوف ہے اور پورا عرفات جائے وقوف ہے۔“ اور جب قُزَح پر وقوف کیا تو فرمایا: ”یہ جائے وقوف ہے اور پورا مزدلفہ جائے وقوف ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11351]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 172، حدیث 11399»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13889
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، قَالُوا: دَثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، قَالَ: دَثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرِ بْنِ الْخِمْسِ ، قَالَ: دَثَنَا فُرَاتُ بْنُ أَحْنَفَ ، قَالَ: دَثَنِي أَبِي ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟ قِيلَ: مَكَّةُ، قَالَ: فَأَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟ قِيلَ: ذُو الْحِجَّةِ. قَالَ: فَأَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟ قَالَ: يَوْمُ النَّحْرِ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دِمَاؤُكُمْ وَأَمْوَالُكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ إِلَى أَنْ تَلْقَوْا رَبَّكُمْ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”کون سا شہر سب سے زیادہ محترم ہے؟“ کہا گیا: مکہ۔ فرمایا: ”کون سا مہینہ سب سے زیادہ محترم ہے؟“ کہا گیا: ذوالحجہ۔ فرمایا: ”کون سا دن سب سے زیادہ محترم ہے؟“ کہا گیا: قربانی کا دن، حجِ اکبر کا دن۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارا یہ دن، تمہارے اس مہینے میں، تمہارے اس شہر میں (محترم ہے)، یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13889]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 119، حدیث 292»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: نَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرِ بْنِ الْخِمْسِ قَالَ: نَا فُرَاتُ بْنُ أَحْنَفَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟ قِيلَ: مَكَّةُ. فَقَالَ: I " أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟ I " قَالَ: ذُو الْحِجَّةِ. قَالَ: I " أَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟ I " قَالَ: يَوْمُ النَّحْرِ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ إِلَى أَنْ تَلْقَوْا رَبَّكُمْ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا I ". فَلَا أَرَى مِنَ الرَّأْيِ أَنْ يُهَرَاقَ فِي حَرَمِ اللهِ دَمٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتِ بْنِ أَحْنَفَ ، إِلَّا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو عُبَيْدَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر دریافت فرمایا: ”کون سا شہر سب سے زیادہ حرمت والا ہے؟“ عرض کیا گیا: مکہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون سا مہینہ سب سے زیادہ حرمت والا ہے؟“ عرض کیا گیا: ذو الحجہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون سا دن سب سے زیادہ حرمت والا ہے؟“ عرض کیا گیا: یوم النحر (قربانی کا دن) جو کہ حجِ اکبر کا دن ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس یقیناً تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر اس وقت تک حرام ہیں جب تک کہ تم اپنے رب سے نہ مل جاؤ، جیسے تمہارے اس شہر اور تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس دن کی حرمت ہے“۔ (سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) ”چنانچہ میں اس رائے کا حامل نہیں ہوں کہ اللہ کے حرم میں خون بہایا جائے“۔
فرات بن احنف رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف مالک بن سعیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں ابو عبیدہ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه فرات بن أحنف وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 270» »
«قال الهيثمي: رواه أبو يعلى وفيه فرات بن الأحنف وهو ضعيف وقد تقدم في أول كتاب العتق من أخرج صدقته فلم يجد إلا بربريا فليردها وفيه ابن لهيعة وحديثه حسن وبقية رجاله ثقات وحديث إن الإيمان لا يجاوز حناجرهم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 72» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6821، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1133، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14875»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف فرات بن الأحنف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں