🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4004. -- باب: كراهية الإمارة، وكراهية تولي أعمالها لمن رأى من نفسه ضعفا، أو رأى فرضها عنه بغيره ساقطا
-- باب: امارت (حکمرانی) کی کراہت، اور جو شخص اپنے اندر کمزوری محسوس کرے یا دیکھے کہ کسی دوسرے کے ذریعے اس پر سے یہ فرض ساقط ہو رہا ہے، تو اس کے لیے اس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی کراہت کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20214 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 20214
مسند احمد: 22758، 22781
مصنف ابن ابی شیبہ: 34736
الفتح الربانی: 8392
سنن سعید بن منصور: 18
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9034، 9035، 9042، 11682
المعجم الکبیر للطبرانی: 5369، 5370
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4186، 5995
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20214
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو مُسْلِمٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ، إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَيَدُهُ مَغْلُولَةٌ إِلَى عُنُقِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دس آدمیوں کا امیر بنا وہ قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن سے بندھے ہوئے ہوں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20214]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22758
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْهَا إِلَّا عَدْلُهُ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ، إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَجْذَمُ" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص بھی دس آدمیوں کا امیر رہا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے ہاتھ بندھے ہوں گے جنہیں اس کے عدل کے علاوہ کوئی چیز نہیں کھول سکے گی اور جس شخص نے قرآن کریم سیکھا پھر اسے بھول گیا تو وہ اللہ سے کوڑھی بن کر ملے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22758]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: وما من رجل تعلم القرآن ..... ، وهذا إسناد ضعيف، يزيد بن أبى زياد ضعيف، وقد اضطرب فى إسناده ، عيسي بن فائد مجهول وروايته عن الصحابة مرسلة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22781
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عِيسَى ، قَالَ: وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى الرَّقَّةِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةٌ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوبِقَهُ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ أَجْذَمُ" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص بھی دس آدمیوں کا امیر رہا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے ہاتھ بندھے ہوں گے جنہیں اس کے عدل کے علاوہ کوئی چیز نہیں کھول سکے گی اور جس شخص نے قرآن کریم سیکھا پھر اسے بھول گیا تو وہ اللہ سے کوڑھی بن کر ملے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22781]

الحكم على الحديث:
صحيح الغيره دون قوله: ومن تعلم القرآن ..... وهذا إسناد ضعيف يزيد بن أبى زياد ضعيف، وعيسي مجهول، وروايته عن الصحابة مرسلة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33220 ترقیم الشثری: -- 34736
حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن ابي زياد عن عيسى بن فائد قال: حدثني فلان عن سعد بن عبادة قال: حدثنا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ما من امير عشرة إلا يؤتى به يوم القيامة مغلولا لا يفكه من غله ذلك إلا العدل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فاتد).
(٢) مجهول؛ لإبهام راويه، أخرجه أحمد (٢٢٤٥٦)، وأبو داود (١٤٧٤)، وعبد الرزاق (٥٩٨٩)، وسعد بن منصور في التفسير من سننه (١٨)، وأبو عبيد في غريب الحديث ٣/ ٨٤، والبزار (٣٧٣٩)، وعبد بن حميد (٣٠٦)، والدارمي (٣٣٤٠)، ومحمد بن نصر في مختصر قيام الليل (٢١٩)، والطبراني (٥٣٨٧)، والحارث ومسدد كما في الإتحاف (٥٧٢٥ و ٥٧٢٩)، والبيهقي في شعب الإيمان (١٩٦٩)، والحربي في غريب الحديث ٢/ ٤٢٨، والخطيب في جامع أخلاق الراوي (٨٦).

حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں ہے کوئی دس لوگوں کا امیر مگر یہ کہ قیامت کے دن اس شخص کو لایا جائے گا اس حال میں کہ اس کے گلے میں طوق ہوگا۔ اس کو نجات نہیں مل سکتی اس طوق سے سوائے عدل کرنے کی صورت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34736]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: وفيه رجل لم يسم وبقية أحد إسنادي أحمد رجالها رجال الصحيح . قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام راويه .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1474، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3383، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 18، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22892، 22899، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 307، 306، والبزار فى «مسنده» برقم: 3739، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5989، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31989، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5387، 5388، 5391، 5392، 5389، 5390، ترقيم محمد عوامة: 33220»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8392
عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْ ذَلِكَ الْغُلِّ إِلَّا الْعَدْلُ وَمَا مِنْ رَجُلٍ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَنَسِيَهُ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ يَلْقَاهُ وَهُوَ أَجْذَمُ
۔ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس افراد کا امیر اور مسؤل قیامت کے دن اس حال میں آئے گاکہ لوہے (کی زنجیر) سے جکڑا ہوا ہو گا، اس قید سے آزاد کرانے والی چیز اس کا عدل و انصاف ہو گا، اور جو آدمی قرآن مجید پڑھنے کے بعد بھلا دیتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا (یا کوڑھ زدہ) ہو گا۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8392]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله: وما من احد تعلم القرآن وھذا اسناد ضعيف لابھام الراوي عن سعد بن عبادة، ولجھالة عيسي بن فائد۔ أخرجه مختصرا ابوداود: 1474، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22456 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22823»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: وما من احد تعلم القرآن وھذا اسناد ضعيف لابھام الراوي عن سعد بن عبادة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 18 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 18
نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلا مَرَّتَيْنِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولا، لا يَفُكُّهُ مِنْ غُلِّهِ إِلا الْعَدْلُ، وَمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ، ثُمَّ نَسِيَهُ، لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَجْذَمَ" .
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ شخص جو دس آدمیوں کے امور کا ذمہ دار بنایا گیا ہو، وہ قیامت کے دن قید کی حالت میں لایا جائے گا، اور اسے اس قید سے صرف انصاف ہی چھڑوا سکے گا۔ اور جو شخص قرآن پڑھے اور پھر اسے بھلا دے، وہ اللہ تعالیٰ سے ایسے ملے گا جیسے اس کے اعضاء کٹے ہوئے ہوں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 18]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 1474، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3383، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 18، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22892، 22899، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 306، 307، والبزار فى (مسنده) برقم: 3739، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5989، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 30617، 33220، والطبراني فى(الكبير) برقم: 5387، 5388، 5389، 5390، 5391، 5392»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف جدًّا؛
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9034
وَعَنْ عُبَادَة‍َ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوثِقَهُ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ أَجْذَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ حق اسے آزاد کروا دے گا یا (ظلم) اسے بندھوائے رکھے گا، اور جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے بھول جائے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ جذام زدہ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9034]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22275»

الحكم على الحديث:
قال شعيب الارناؤط : صحيح لغيره دون قوله: ومن تعلم القرآن... إلخ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9035
وَعَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْ ذَلِكَ الْغُلِّ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک شخص نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ شخص کہتا ہے: میں نے انہیں ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں (اس سے زیادہ مرتبہ یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا، تو اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور زیادتی اسے نہیں چھڑوا سکے گی صرف عدل چھڑوائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے امام أحمد کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9035]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1642) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5388) اخرجه أحمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21957»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9042
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَجُلٍ وَلِي عَشْرَةً إِلَّا جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ حَتَّى يَقْضِيَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی نگران بنے گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ اس شخص اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو گا“۔ (یا اس وقت تک بندھے رہیں گے، جب تک اس شخص اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (288) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12689)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12689، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11682
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوثِقَهُ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ لَقِيَ اللَّهَ - تَعَالَى - وَهُوَ أَجْذَمُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ حق اُسے چھڑوا دے گا یا اسے بندھا رہنے دے گا، اور جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے بھول جائے، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ جذام زدہ ہو گا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس روایت کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11682]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں