🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
954. -- باب: الاختيار في وقت الوتر وما ورد من الاحتياط في ذلك
-- باب: وتر کے وقت میں اختیار اور اس سلسلے میں مروی احتیاط کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4841 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4841، 4839
سنن ابوداود: 1434
صحیح ابن خزیمہ: 1084
مصنف ابن ابی شیبہ: 6874، 8299
الفتح الربانی: 2185
المستدرک علی الصحیحین: 1133
الجامع الكامل: 2796
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1821
المعجم الاوسط: 3059
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4841
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ ثُمَّ أَنَامُ، قَالَ:" بِالْحَزْمِ أَخَذْتَ"، وَسَأَلَ عُمَرَ فَقَالَ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ ثُمَّ أَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَأُوتِرُ، قَالَ:" فِعْلُ الْقَوِيِّ فَعَلْتَ".
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کب وتر پڑھتے ہو؟“ انہوں نے کہا: وتر پڑھ کر سو جاتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے احتیاط کو اختیار کیا ہے“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: ”تم کب وتر پڑھتے ہو؟“ تو انہوں نے کہا: میں سونے کے بعد کھڑا ہوتا ہوں، پھر وتر پڑھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مضبوط لوگوں والا آپ نے کام کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4841]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1434
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ"، قَالَ: أُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَقَالَ لِعُمَرَ:" مَتَى تُوتِرُ"، قَالَ: آخِرَ اللَّيْلِ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" أَخَذَ هَذَا بِالْحَزْمِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ:" أَخَذَ هَذَا بِالْقُوَّةِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“، انہوں نے عرض کیا: میں اول شب میں وتر پڑھتا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم کب پڑھتے ہو؟“، انہوں نے عرض کیا: آخر شب میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر سے فرمایا کہ انہوں نے احتیاط پر عمل کیا، اور عمر سے فرمایا کہ انہوں نے مشکل کام اختیار کیا جو طاقت و قوت کا متقاضی ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1434]
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کس وقت پڑھتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”میں رات کے اول حصے میں پڑھتا ہوں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ وتر کس وقت پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ”میں رات کے آخری حصے میں پڑھتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: ”اس نے احتیاط کو اختیار کیا ہے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ”اس نے عزم و قوت کو اختیار کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1434]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:12092) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: جس کو اپنے اوپر اعتماد ہو کہ اخیر رات میں جاگ جائے گا اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اخیر رات میں وتر پڑھے، لیکن جسے اخیر رات میں جاگنے پر بھروسہ نہ ہو اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ سونے سے پہلے وتر پڑھ لے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
صححه ابن خزيمة (1084 وسنده حسن) وانظر الحديث السابق (1329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1084
نَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ بِخَبَرٍ غريب، أنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: " مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، فَقَالَ لِعُمَرَ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ، ثُمَّ أُوتِرُ، قَالَ: فَقَالَ لأَبِي بَكْرٍ:" أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ، أَوْ بِالْوَثِيقَةِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ:" أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا عَنْ حَمَّادٍ مُرْسَلٌ، لَيْسَ فِيهِ أَبُو قَتَادَةَ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ وتر کب پڑھتے ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ میں سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم وتر کب ادا کرتے ہو؟ اُنہوں نے بتایا کہ میں سوجاتا ہوں پھر (بیدار ہوکر) وتر پڑھتا ہوں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم نے احتیاط اور پختہ کام اختیار کیا ہے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”تم نے مضبوط اور قوت والا کام کیا ہے - امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ یہ روایت ہمارے اصحاب کے نزدیک حماد کی سند سے مرسل ہے، اس میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا واسطہ مذکور نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1084، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1124، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1434، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4916، 4917، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 4499، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3059»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 6772 ترقیم الشثری: -- 6874
حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، عن عبد الله بن محمد بن عقيل ، عن جابر بن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابي بكر: " متى توتر؟، قال: من اول الليل بعد العتمة قبل ان انام، وقال لعمر: متى توتر؟، قال: من آخر الليل، قال: لابي بكر: اخذت بالحزم، وقال: لعمر: اخذت بالقوة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عن).
(٢) في [أ، ز، ك]: (معك).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [أ]: (أخذته).
(٥) في [أ]: (بالجزم)، وكذا في [ك].
(٦) في [أ]: (أخذته).
(٧) ضعيف؛ عبد اللَّه بن محمد بن عقيل ضعيف على الراجح، أخرجه أحمد (١٤٥٣٥)، وابن ماجه (١٢٠٢)، والطيالسي (١٦٧١)، وعبد بن حميد (١٠٣٤)، وأبو يعلى (١٨٢١)، والطحاوي ١/ ٣٤٢، والبخاري في التاريخ ٦/ ١٠٣.

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے پوچھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عشاء کے بعد سونے سے پہلے رات کے ابتدائی حصے میں۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے پوچھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ رات کے آخری حصے میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے فرمایا کہ آپ حزم پر عمل کرتے ہو اور حضرت عمر سے فرمایا کہ آپ قوت پر عمل کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6874]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: وإسناده حسن . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عبد اللَّه بن محمد بن عقيل ضعيف على الراجح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1202، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14545، 14759، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1776، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1821، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1034، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8300، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2016، ترقيم محمد عوامة: 6772»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8168 ترقیم الشثری: -- 8299
حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، عن عبد الله بن محمد بن عقيل ، عن جابر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابي بكر: " متى توتر؟، قال: من اول الليل بعد العتمة، قبل ان انام"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ورد في [هـ]: (قال).
(٢) ضعيف؛ لحال ابن عقيل، أخرجه أحمد (١٤٥٣٥)، وابن ماجه (١٢٠٢)، والطيالسي (١٦٧١)، وعبد بن حميد (١٠٣٤)، وأبو يعلى (١٨٢١)، والطحاوي (١/ ٣٤٢)، والبخاري في التاريخ ٦/ ١٠٣.

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے پوچھا آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ رات کے شروع حصے میں، عتمہ کے بعد، سونے سے پہلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8299]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: وإسناده حسن . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال ابن عقيل .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1202، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14545، 14759، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1776، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1821، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1034، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6875، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2016، ترقيم محمد عوامة: 8168»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2185
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: ( (مَتَى تُوْتِرُ؟) ) قَالَ: أَوَّلَ اللَّيْلِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ، قَالَ: ( (فَأَنْتَ يَا عُمَرُ؟) ) قَالَ: آخِرَ اللَّيْلِ، قَالَ: ( (أَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا بَكْرٍ! فَأَخَذْتَ بِالثِّقَةِ وَأَمَّا أَنْتَ يَا عُمَرُ! فَأَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ) )
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم کب وتر پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے شروع میں ہی عشاء کی نماز کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! تم کب پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے آخر میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تم نے احتیاط کو اور اے عمر! تم نے قوت کواختیار کیاہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2185]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 1202، الطيالسي: 1671، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14323 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14374»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 1202
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1133
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا يحيى بن إسحاق السَّيْلَحِيني، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن ثابت، عن عبد الله بن رباح، عن أبي قتادة: أنَّ النبي ﷺ قال لأبي بكر:"متى تُوتِر؟" قال: أُوتِرُ قبل أن أنام، وقال لعمر:"متى تُوتِر؟"، قال: أنام ثم أُوتِرُ، فقال لأبي بكر:"أخذتَ بالحَزْم - أو بالوَثِيقة -"، وقال لعمر:"أخذتَ بالقُوّة" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1120 - على شرط مسلم
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں سو جاتا ہوں پھر (بیدار ہو کر) وتر پڑھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم نے احتیاط -یا پختگی- کو اختیار کیا“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم نے قوت (عزیمت) کو اختیار کیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک صحیح سند کے ساتھ شاہد بھی موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الوتر/حدیث: 1133]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1133] [ترقيم الشركة 1124] [ترقيم العلميه 1120]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2796
2796. عن أبي قتادة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لأبي بكر: متى تُوتر؟ قال: أوتر من أول الليل، وقال لعمر: متى تُوتر؟ قال: آخر الليل. فقال لأبي بكر: أخذ هذا بالحزم وقال لِعُمرَ: أخذ هذا بالقوة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1434) قال: حدثنا محمد بن أحمد بن أبي خلف، حدثنا أبو زكريا [ يحيى بن إسحاق السَّيْلَحيني] حدثنا حماد بن سلمة، عن ثابت، عن عبدالله بن رباح، عن أبي قتادة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4839
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ⦗٥٢⦘ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ ثُمَّ أُوتِرُ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ أَوْ بِالْوَثِيقَةِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ"..
سیدنا عبداللہ بن رباح رحمہ اللہ، سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کب وتر پڑھتے ہو؟“ کہنے لگے: سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”آپ کب وتر پڑھتے ہیں؟“ کہنے لگے: میں سونے کے بعد اٹھ کر وتر پڑھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تو نے احتیاط کو اختیار کیا ہے“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آپ نے عزیمت کو اختیار کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن حبان 2446»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1821
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ : مَتَى تُوتِرُ؟ قَالَ: مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ، ثُمَّ قَالَ لِعُمَرَ : مَتَى تُوتِرُ؟ قَالَ: مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ، وَقَالَ لِعُمَرَ : أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”تم وتر کب ادا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”رات کے ابتدائی حصے میں عشاء کے بعد۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”تم وتر کب ادا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”رات کے آخری پہر میں۔“ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تم نے احتیاط اور دور اندیشی کا راستہ اختیار کیا ہے“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تم نے قوت و عزیمت کے پہلو کو تھاما ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1821]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1202، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13912، 14126، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2446، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5726، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1815»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں