الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11656 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 5709
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 57
المعجم الاوسط: 7574
حدیث نمبر: 11656
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى أَيِّ حَرْفٍ كَانَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَمَنْ قَرَأَ فَأَعْرَبَ بَعْضًا، وَلَحَنَ بَعْضًا كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَمُحِيَ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَرُفِعَ لَهُ عِشْرُونَ دَرَجَةً، وَمَنْ قَرَأَهُ فَأَعْرَبَهُ كُلَّهُ كُتِبَ لَهُ أَرْبَعُونَ حَسَنَةً وَمُحِيَ عَنْهُ أَرْبَعُونَ سَيِّئَةً وَرُفِعَ لَهُ أَرْبَعُونَ دَرَجَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قرآن کو کسی بھی حرف کے مطابق پڑھے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرے گا اس کے دس گناہ مٹا دے گا اور اس کے دس درجات بلند کرے گا اور جو شخص قرآن پڑھتے ہوئے کچھ لفظ ٹھیک پڑھے اور کوئی لفظ غلط پڑھ جائے، تو اس کو بیس نیکیاں ملیں گی اس کے بیس گناہ معاف ہوں گے اور اس کے بیس درجات بلند ہوں گے اور جو شخص قرآن کو پڑھتے ہوئے پورے کو صیح پڑھے تو اسے چالیس نیکیاں ملیں گی، اس کے چالیس گناہ معاف ہوں گے اور اس کے چالیس درجات بلند ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زید عمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11656]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زید عمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11656]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
ترقیم عوامۃ: 8790 ترقیم الشثری: -- 8937
حدثنا هشيم، عن العوام، قال: ثنا رجل من بني اسد، عن عبد الله بن عمرو ، انه قال: " من صلى على النبي صلى الله عليه وسلم كتبت له عشر حسنات، او حط عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في: [هـ] (العواء).
(٢) في [ب، ط]: (عمرو).
(٣) في [ب]: (كتب).
(٤) في [س، ز، هـ]: (أو).
(٥) مجهول.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ معاف کئے جاتے ہیں اور اس کے دس درجے بلند کئے جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8937]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33952، ترقيم محمد عوامة: 8790»
ترقیم عوامۃ: 30555 ترقیم الشثری: -- 31927
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر ، عن سليمان الضبي ، عن إبراهيم ، عن علقمة - او الاسود - عن عبد الله قال: من قرا القرآن يبتغي به وجه الله، كان له بكل حرف عشر حسنات، ومحو عشر سيئات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (سليمان).
(٢) صحيح.
حضرت علقمہ یا حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ کی رضا کے لیے قرآن پڑھتا ہے۔ تو اسے ہر حرف کے بدلہ دس نیکیاں ملتی ہیں، اور دس گناہ معاف ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31927]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 30555»
ترقیم عوامۃ: 32450 ترقیم الشثری: -- 33953
حدثنا هشيم، عن العوام قال: حدثني رجل من بني اسد عن عبد الله بن عمر انه قال: من صلى على النبي صلى الله عليه وسلم كتبت له عشر حسنات، وحط عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إبراهيم عن).
(٢) في [م]: ﵇.
(٣) في [أ، ب]: (كتب).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٥) ورد هذا الحديث في حاشية [جـ].
(٦) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کیے جائیں گے، اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33953]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8938، ترقيم محمد عوامة: 32450»
حدیث نمبر: 5709
مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا نَحْوُهُ وَفِيهِ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَاةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَيْهِ مِثْلَهَا
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، پھر اس طرح کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ تفصیل ہے: آپ کی امت میں سے جس نے آپ پر درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، اس کی دس برائیاں معاف کر ے گا، اس کے دس درجات بلند کرے گا اور اسی طرح کا درود اس پر لوٹائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5709]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابو معشر ضعيف، ثم انه لم يدرك اسحاق بن كعب، واسحاق مجھول الحال، أخرجه بنحوه ابوے علي: 1425، والطبراني في الكبير: 4721، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16352 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16465»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11655
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْرِبُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَأَعْرَبَهُ فَلَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَكَفَّارَةُ عَشْرِ سَيِّئَاتٍ، وَرَفْعُ عَشْرِ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلٌ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کو صحیح طرح سے پڑھو! کیونکہ جو شخص قرآن کو پڑھتے ہوئے صحیح طرح سے پڑھے گا، تو اُسے ہر ایک حرف کے عوض میں دس نیکیاں ملیں گی اور اس کے دس گناہوں کا کفارہ بن جائے گا اور اس کے دس درجات بلند ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نہشل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11655]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نہشل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11655]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 57
«أتاني آت من عند ربي عز وجل فقال: من صلى عليك من أمتك صلاة كتب الله له بها عشر حسنات ومحا عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات ورد عليه مثلها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) آیا اور اس نے کہا: آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا، اس کے دس گناہ مٹا دے گا، اس کے دس درجات بلند فرما دے گا اور اسے اسی کی مثل (رحمت و برکت کا) جواب دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 57]
”میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) آیا اور اس نے کہا: آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا، اس کے دس گناہ مٹا دے گا، اس کے دس درجات بلند فرما دے گا اور اسے اسی کی مثل (رحمت و برکت کا) جواب دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «صحيح ... [حم] عن أبي طلحة. الترغيب 2/279: ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7574
وَبِهِ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْرِبُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَأَعْرَبَهُ فَلَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَكَفَّارَةُ عَشْرِ سَيِّئَاتٍ، وَرَفْعُ عَشْرِ دَرَجَاتٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کو اعراب کے ساتھ (درست اور صحیح طریقے سے) پڑھا کرو، کیونکہ جو شخص قرآن پڑھے اور اسے اعراب کے ساتھ پڑھے تو اس کے لیے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں ہیں، دس گناہوں کا کفارہ ہے اور دس درجات کی بلندی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7574]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه نهشل وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 163» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه نهشل بن سعيد متروك