الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ
عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13691 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7472
حدیث نمبر: 13691
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَكْرَمِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ، وَتُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ، وَأَنْ تَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں دنیا اور آخرت کے سب سے زیادہ معزز اخلاق کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ وہ یہ ہے کہ تم اس شخص کے ساتھ تعلق رکھو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اُسے دو، جو تمہیں محروم رکھے اور تم اسے معاف کر دو، جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13691]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13691]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5563»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7472
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر بن سابق الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني يحيى بن أيوب، عن عبيد الله بن زَحْر، عن القاسم بن عبد الرحمن، عن عُقْبة بن عامر قال: لقيتُ رسولَ الله ﷺ فَبَدَرتُه فأخذتُ بيده، وبَدَرَني فأخذ بيدي، فقال:"يا عقبةُ، ألا أُخبرك بأفضلِ أخلاقِ أهل الدنيا والآخرة؟ تَصِلُ من قَطَعَك، وتُعطي مَن حَرَمَك، وتَعفُو عمن ظلمَك، ألا ومن أراد أن يُمَدَّ في عمره ويُبسَطَ في رزقِه، فليَصِلْ ذا رَحِمِه" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7285 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7285 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری ملاقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تو میں نے سبقت کر کے آپ کا ہاتھ تھام لیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سبقت کر کے میرا ہاتھ تھام لیا، پھر فرمایا: ”اے عقبہ! کیا میں تمہیں دنیا اور آخرت کے بہترین اخلاق کی خبر نہ دوں؟ وہ یہ ہیں کہ جو تم سے تعلق توڑے تم اسے جوڑو، جو تمہیں محروم کرے تم اسے عطا کرو، اور جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کر دو؛ خبردار! جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی عمر لمبی کی جائے اور اس کے رزق میں کشادگی کی جائے، تو اسے چاہیے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7472]
تخریج الحدیث: «شطره الأول حسن، وشطره الثاني صحيح لغيره، وهذا إسناد منقطع بين عبيد الله بن زحر» [ترقيم الرساله 7472] [ترقيم الشركة 7381] [ترقيم العلميه 7285]
الحكم على الحديث:
شطره الأول حسن
حدیث نمبر: 13473
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللَّهُ حِسَابًا يَسِيرًا وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". قَالُوا: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ:" تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ يُدْخِلُكَ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے ذریعے اسے جنت میں داخل کر دے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تمہیں محروم رکھے تم اُسے دو! جو شخص قطع رحمی کرے، تم اُس کے ساتھ صلہ رحم کرو، اور جو شخص تمہارے ساتھ۔ زیادتی کرے، تو اس سے درگزر کرو، جب تم ایسا کرو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13473]
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13473]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1906)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 913، 5060، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8635»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13694
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَرْفَعُ اللَّهُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟". قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَحْلُمُ عَنْ مَنْ جَهِلَ عَلَيْكَ، وَتَعْفُو عَنْ مَنْ ظَلَمَكَ، وَتُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ درجات بلند کرتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اُس شخص کے لئے بردباری کا مظاہرہ کرو، جو تمہارے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرے، تم اس شخص کو معاف کر دو جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے، تم اس شخص کو دو، جو تمہیں محروم رکھے اور تم اس شخص کے ساتھ تعلق قائم رکھو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13694]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13694]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1947)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13697
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللَّهُ حِسَابًا يَسِيرًا وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". قَالَ: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ:" تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ هَذَا، فَمَا لِي يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" يُدْخِلُكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس شخص سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے وسیلے سے اسے جنت میں داخل کر دے گا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ چیزیں کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے دو، جو تمہیں محروم رکھے، تم اس سے تعلق قائم کرو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اس شخص سے درگزر کرو جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! جب میں ایسا کر لوں گا، تو مجھے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم ایسا کر لو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13697]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (913)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5060»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14811
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ قَالَا: ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثَنَا مُعَانُ بْنُ رِفَاعَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ لَقِيتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَبَدَرْتُهُ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ أَوْ بَدَرَنِي فَأَخَذَ بِيَدِي فَقَالَ: يَا عُقْبَةُ ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ أَخْلَاقِ أَهْلِ الدُّنْيَا وَأَهْلِ الْآخِرَةِ؟ تَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ وَتُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ، الَّذِي أَرَادَ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ وَيُمَدَّ لَهُ فِي عُمُرِهِ فَلْيَتَّقِ اللهَ وَلْيَصِلْ ذَا رَحِمِهِ.
وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ .

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو میں نے پہل کر کے آپ کا ہاتھ تھام لیا، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہل کر کے میرا ہاتھ تھام لیا، پھر فرمایا: ”اے عقبہ! کیا میں تمہیں دنیا اور آخرت والوں کے سب سے بہتر اخلاق نہ بتاؤں: جو تم سے قطع تعلق کرے اس سے جوڑو، جو تمہیں محروم رکھے اسے دو، اور جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کر دو۔ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی اور عمر دراز کی جائے تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ الفاظ ابن ابی مریم کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14811]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ الفاظ ابن ابی مریم کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14811]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 269، حدیث 739»
حدیث نمبر: 14812
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَقِيتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي مَا فَوَاضِلُ الْأَعْمَالِ؟ قَالَ: أَنْ تُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ، وَتَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَكَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے بتائیے کہ سب سے افضل اعمال کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ جو تمہیں محروم رکھے اسے دو، جو تم سے قطع تعلق کرے اس سے جوڑو، اور جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14812]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 270، حدیث 740»