الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
مجلس کے کفارہ کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17168 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
صحیح بخاری: 4967
صحیح مسلم: 1086
سنن نسائی: 1048
سنن ابن ماجہ: 889
مصنف ابن ابی شیبہ: 31303
الفتح الربانی: 5560
صحیح ابن حبان: 1930
المستدرک علی الصحیحین: 1990
السنن الكبرى للبيهقي: 2560
11 تا 20
حدیث نمبر: 5560
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَفَّارَةُ الْمَجَالِسِ أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجالس کا کفارہ ہے کہ بندہ مجلس کے آخر میں یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے، اور تیری حمد کے ساتھ، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں)۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5560]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه أبوداود: 4858، والترمذي: 3433، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8818 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8804»
وضاحت: فوائد: … ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ جَلَسَ فِی مَجْلِسٍ فَکَثُرَ فِیہِ لَغَطُہُ فَقَالَ قَبْلَ أَنْ یَقُومَ مِنْ مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ إِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا کَانَ فِی مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ۔)) … جو آدمی ایسی مجلس میں بیٹھتا ہے، جس میں بہت زیادہ شور و غل اور لغو باتیں ہوتی ہیں، پھر وہ اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھتا ہے:سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔ تو اس کے اس مجلس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1930
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي سُجُودِهِ:" سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي" . قَالَتْ: فَكَانَ يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے دوران بکثرت یہ کلمات پڑھا کرتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي» ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے ہمارے پروردگار! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کے حکم پر عمل کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 794، 817، 4293، 4967، 4968، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 484، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 605، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1929، 1930، 6411، 6412، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1046، وأبو داود فى (سننه) برقم: 877، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 889، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24699» «رقم طبعة با وزير 1927»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، صفوان بن صالح: ثقة، ومن فوقه من رجال الشيخين، أبو الضحى: هو مسلم بن صبيح.
حدیث نمبر: 1990
حدثنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا محمد بن الفَرَج الأزرق، حدثنا حجّاج بن محمد، قال: قال ابنُ جُريج: أخبَرني موسى بن عُقبة، عن سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة قال: قال رسولُ الله ﷺ:"ما جَلَسَ قومٌ مجلِسًا كَثُر لَغَطُهم فيه، فقال قائلٌ قبل أن يقوم: سبحانَك ربَّنا (1) وبحمدِك، لا إله إلَّا أنت، أستغفِرُك ثم أتوبُ إليك، إِلَّا غُفِرَ له ما كان في مَجلسِه" (2) هذا الإسنادُ صحيحٌ على شرط مسلم، إلَّا أنَّ البخاري قد علَّله بحديث وُهَيب، عن موسى بن عُقْبة، عن سُهيل، عن أبيه، عن كعب الأحبار (1) من قوله، فالله أعلم. ولهذا الحديث شواهدُ عن جُبير بن مُطعِم، وأبي بَرْزة الأسلمي، ورافع بن خَديج: أما حديثُ جُبير بن مطعِم:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ کسی ایسی مجلس میں بیٹھے جس میں بے ہودہ باتیں زیادہ ہوئیں، پھر وہاں سے اٹھنے سے پہلے کسی کہنے والے نے یہ کلمات کہے: «سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ ثُمَّ أَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے ہمارے رب! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں“ تو اس کے اس مجلس میں ہونے والے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
یہ اسناد امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، البتہ امام بخاری نے وہیب کی روایت کی وجہ سے اسے معلل قرار دیا ہے جو اسے کعب احبار کا قول قرار دیتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1990]
یہ اسناد امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، البتہ امام بخاری نے وہیب کی روایت کی وجہ سے اسے معلل قرار دیا ہے جو اسے کعب احبار کا قول قرار دیتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن رواه وُهَيب بن خالد عن سُهيل بن أبي صالح عن عون بن عبد الله بن عُتبة مقطوعًا من قوله. وبذلك أعلَّ أحمدُ بن حنبل والبخاريُّ وأبو زرعة وأبو حاتم والدارقطني وغيرهم رواية موسى بن عقبة الموصولة المرفوعة برواية وُهيب المقطوعة، وقد ...» [ترقيم الرساله 1990] [ترقيم الشركة 1975]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 2125
2125. عن عبد الله بن مسعود قال: كان نبيكم صلى الله عليه وسلم إذا كان راكعاً أو ساجدًا قال: سبحانك وبحمدك أستغفرك وأتوب إليك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الكبير (10/192) عن أحمد بن خليد الحلبي، حدثنا عبدالله بن جعفر الرقي، حدثنا عبيد الله بن عمرو، عن زيد بن أبي أنيسة، عن حماد، عن أبي الضحى، عن مسروق، عن عبد الله بن مسعود، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 13787
13787- عن عائشة قالت: ما صلَّى النبي صلى الله عليه وسلم صلاة بعد أن نزلت عليه: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ إلا يقول فيها: سبحانك ربنا وبحمدك، اللهم اغفر لي.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4967) ومسلم في الصلاة (484: 219) كلاهما من طريق الأعمش، عن أبي الضحى مسلم بن صبيح، عن مسروق، عن عائشة، قالت: فذكرته، واللفظ للبخاري، ولفظ مسلم نحوه.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2560
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَبِيبٍ الْقَاضِي، وَأَبُو نَصْرٍ مَنْصُورُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمُقْرِئُ فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ اللهُمَّ اغْفِرْ لِي" يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں کثرت سے یہ دعا پڑھتے: «سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي» ”تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ مجھے بخش دے۔“ ایسا حکم قرآنی پر عمل کے لیے کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2560]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 817»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17160
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محفل کا کفارہ یہ ہے: کہ آدمی یہ پڑھ لے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17160]
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17160]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3123)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17161
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". ثُمَّ يَقُولُ:" إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محفل سے اُس وقت تک نہیں اُٹھتے تھے جب تک آپ یہ نہیں پڑھ لیتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: یہ اُس چیز کا کفارہ ہوتا ہے جو محفل میں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17161]
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: یہ اُس چیز کا کفارہ ہوتا ہے جو محفل میں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (260) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4445)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4445، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17162
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ بَعْدَ أَنْ يَقُومَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَيْسَ فِي الْكَبِيرِ:" بَعْدَ أَنْ يَقُومَ".، وَفِيهِمَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”محفل کا کفارہ یہ ہے: کہ آدمی اُٹھنے کے بعد یہ پڑھ لے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اُٹھنے کے بعد“ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17162]
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اُٹھنے کے بعد“ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10333)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1249»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4487
«كفارة المجلس أن يقول العبد: سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك أستغفرك وأتوب إليك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجلس کا کفارہ یہ ہے کہ بندہ کہے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی حمد ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4487]
”مجلس کا کفارہ یہ ہے کہ بندہ کہے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی حمد ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4487]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عمرووعن ابن مسعود. الترغيب 2/236.»
قال الشيخ الألباني: صحيح