🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابٌ فِي الْإِقَامَةِ وَمَا يَقُولُ عِنْدَهَا .
اقامت کا بیان، نیز اقامت کے وقت آدمی کیا پڑھے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1918 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1918، 1886، 2893، 16963
مصنف ابن ابی شیبہ: 31210
المستدرک علی الصحیحین: 2027
المعجم الکبیر للطبرانی: 7465
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 242
المعجم الاوسط: 9195
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 908، 914
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1918
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا قبول ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14279، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29858 ترقیم الشثری: -- 31210
حدثنا احمد بن عبد الملك بن واقد ، حدثنا الحارث بن مرة ، حدثنا يزيد الرقاشي ، عن انس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا كان عند الاذان فتحت ابواب السماء واستجيب الدعاء، وإذا كان عند الإقامة لم ترد دعوة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف يزيد الرقاشي، أخرجه الطيالسي (٢١٠٢)، وأبو يعلى (٤١٠٩)، والطبراني في الدعاء (٤٨٥)، وأبو نعيم في الحلية ٣/ ٥٤، وانظر: تخريج ما قبله.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: جب اذان کا وقت ہوتا ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا قبول کی جاتی ہے، اور جب اقامت کا وقت ہوتا ہے تب تو دعا بالکل بھی رد نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31210]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: هذه الرواية ضعفها بيزيد وذكره أيضا في ترجمة سلام أبي المنذر وهو ضعيف عن ثابت عن أنس وأورده في ترجمة الفضل بن مختار عن حميد عنه وقال لم يتابع عليه وأورده في ترجمة أسيد الجمال عن ابن المبارك عن سليمان التيمي عن قتادة عنه وقال لم يروه عن ابن المبارك غير أسيد . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يزيد الرقاشي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 425، 426، 427، (1/504) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1696، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1561، 1562، 1563، 2168، 2170، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9814، 9812، 9813، 9815، 9816، 9817، وأبو داود فى «سننه» برقم: 521، والترمذي فى «جامعه» برقم: 212، 3595، 3594، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1968، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12383، 12448، 12779، 13561، 13875، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2220، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3679، 3680، 4072، 4109، 4147، والبزار فى «مسنده» برقم: 6511، 7350، 7585، 7584، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1909، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8693، 31206، 31209، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4053، 9195، ترقيم محمد عوامة: 29858»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2027
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أحمد بن علي بن مُسلم الأبّار، حدثنا الهيثم بن خارجة، حدثنا الوليد بن مسلم، عن عُفير بن مَعْدان، عن سُلَيم بن عامر، عن أبي أُمامة، عن النبي ﷺ، قال:"إذا نادى المُنادِي فُتحت أبوابُ السماءِ، واستُجيب الدُّعاءُ، فمن نَزَلَ به كَرْبٌ أو شِدّةٌ فليَتحيَّن المُناديَ، فإذا كبَّرَ كبَّرَ، وإذا تَشهَّد تَشهَّدَ، وإذا قال: حيَّ على الصلاة، قال: حيَّ على الصلاة، وإذا قال: حيَّ على الفَلاح، قال: حيَّ على الفلاح، ثم يقول: اللهمَّ ربَّ هذه الدعوة الصادقةِ المستجابِ لها دعوةِ الحقِّ وكلمةِ التقوى أحْيِنا عليها، وأمِتْنا عليها، وابعَثْنا عليها، واجعَلْنا من خِيارِ أهلِها أحياءً وأمواتًا، ثم يسألُ اللهَ حاجتَه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب منادی (مؤذن) اذان پکارتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے، پس جس شخص کو کوئی پریشانی یا سختی درپیش ہو، اسے مؤذن (کی اذان) کا انتظار کرنا چاہیے، پھر جب مؤذن اللہ اکبر کہے تو وہ بھی کہے، جب وہ شہادت دے تو یہ بھی شہادت دے، جب وہ «حي على الصلاة» کہے تو یہ بھی «حي على الصلاة» کہے، جب وہ «حي على الفلاح» کہے تو یہ بھی «حي على الفلاح» کہے، پھر وہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ الصَّادِقَةِ الْمُسْتَجَابِ لَهَا دَعْوَةِ الْحَقِّ وَكَلِمَةِ التَّقْوَى أَحْيِنَا عَلَيْهَا، وَأَمِتْنَا عَلَيْهَا، وَابْعَثْنَا عَلَيْهَا، وَاجْعَلْنَا مِنْ خِيَارِ أَهْلِهَا أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا» ”اے اللہ! اس سچی پکار کے رب، جس کی دعا قبول کی جاتی ہے، جو حق کی پکار اور تقویٰ کا کلمہ ہے، ہمیں اسی پر زندہ رکھ، اسی پر موت دے، اسی پر (قیامت میں) اٹھا، اور ہمیں زندگی اور موت دونوں حالتوں میں اس کے بہترین لوگوں میں شامل فرما“، اس کے بعد وہ اللہ سے اپنی حاجت کا سوال کرے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2027]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل عُفير بن مَعْدان، فهو واهٍ كما قال الذهبي في "تلخيصه".» [ترقيم الرساله 2027] [ترقيم الشركة 2011]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا من أجل عُفير بن مَعْدان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1886
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّوْحَاءِ حَتَّى لَا يَسْمَعَ صَوْتَ التَّأْذِينِ، وَفُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے، تو شیطان پیٹھ پھیر کر روحاء تک چلا جاتا ہے جہاں اسے اذان کی آواز سنائی نہ دے (جب اذان ہوتی ہے) تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا مستجاب ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، جسے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9191»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2893
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، وَإِذَا انْصَرَفَ الْمُنْصَرِفُ مِنَ الصَّلَاةِ وَلَمْ يَقِلْ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ قَالَتِ النَّارُ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعَجَزَ أَنْ يَسْتَجِيرَ بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ!! وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ!! وَقَالَتِ الْحُورُ الْعَيْنِ: أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ أَنْ يُزَوِّجَهُ مِنَ الْحُورِ الْعَيْنِ!!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب نماز کھڑی ہوتی ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا مستجاب ہوتی ہے، جب نماز سے فارغ ہونے والا شخص نماز سے فارغ ہوتا ہے، اور یہ نہیں پڑھتا: ”اے اللہ! تو مجھے جہنم سے نجات عطا فرما اور مجھے جنت میں داخل کر دے اور میری شادی حورعین کے ساتھ کروا دے“۔ تو جہنم یہ کہتی ہے، اس شخص کا ستیاناس ہو کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا کہ یہ جہنم سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے اور جنت یہ کہتی ہے، اس شخص کا ستیاناس ہو جو اس بات سے عاجز آ گیا کہ وہ اللہ تعالی سے جنت کا سوال کرے اور حورعین کہتی ہے یہ شخص اس بات سے عاجز آ گیا کہ یہ اللہ تعالی سے یہ دعا کرے کہ اللہ تعالی اس کی شادی حورعین کے ساتھ کروا دے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصہ عکاشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2893]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7496، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16963
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، وَإِذَا انْصَرَفَ الْمُنْصَرِفُ مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: يَا وَيْحَ هَذَا، أَعَجَزَ أَنْ يَسْتَجِيرَ بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ؟! وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا وَيْحَ هَذَا، أَعَجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ؟! وَقَالَتِ الْحُورُ الْعِينُ: أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ أَنْ يُزَوِّجَهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ؟!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ - وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ - وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب نماز کھڑی ہوتی ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا مستجاب ہوتی ہے، اور جب نماز ختم کرنے والا شخص نماز ختم کر لیتا ہے، اور وہ یہ نہیں کہتا ہے:
«اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ»
اے اللہ! تو مجھے جہنم سے نجات عطا فرما، اور مجھے جنت میں داخل کر دے اور حورعین کے ساتھ میری شادی کروا دے۔“
تو فرشتے کہتے ہیں: اس کا ستیاناس ہو! کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا؟ کہ یہ جہنم سے اللہ کی پناہ مانگے اور جنت یہ کہتی ہے: اس شخص کا ستیاناس ہو، کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے جنت مانگے اور حورعین یہ کہتی ہیں: کیا شخص اس بات سے عاجز آ گیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگے کہ ”اللہ تعالیٰ اس کی شادی حورعین سے کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس سے پہلے یہ کتاب الصلوٰۃ میں گزر چکی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7465
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَرِّحٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، فَإِذَا انْصَرَفَ الْمُنْصَرِفُ مِنَ الصَّلَاةِ، وَلَمْ يَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، قَالَتِ النَّارُ: يَا وَيْحَ هَذَا، أَعَجَزَ أَنْ يَسْتَجِيرَ اللهَ مِنْ جَهَنَّمَ؟ وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا وَيْحَ هَذَا، أَعَجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللهَ الْجَنَّةَ؟ وَقَالَتِ الْحُورُ الْعَيْنِ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعَجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللهَ أَنْ يُزَوِّجَهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ؟.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کھڑی کی جاتی ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے، تو جو شخص نماز سے فارغ ہو کر یہ نہ کہے: اے اللہ! مجھے جہنم سے پناہ دے، اور مجھے جنت میں داخل فرما، اور مجھے حورِ عین سے نکاح کروا دے، تو آگ کہتی ہے: افسوس اس پر، کیا وہ اللہ سے جہنم سے پناہ مانگنے سے بھی عاجز آ گیا؟ اور جنت کہتی ہے: افسوس اس پر، کیا وہ اللہ سے جنت مانگنے سے بھی عاجز آ گیا؟ اور حورِ عین کہتی ہیں: افسوس اس پر، کیا وہ اللہ سے یہ مانگنے سے بھی عاجز آ گیا کہ وہ اس کا نکاح ہم سے کروا دے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7465]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 102، حدیث 7496»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي عَائِذٍ وَهُوَ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏إِذَا نَادَى الْمُنَادِي بِالصَّلَاةِ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، فَمَنْ نَزَلَ بِهِ كَرْبٌ أَوْ شِدَّةٌ فَلْيَتَحَيَّنِ الْمُنَادِي، فَإِذَا كَبَّرَ كَبَّرَ، وَإِذَا تَشَهَّدَ تَشَهَّدَ، وَإِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، وَإِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، دَعْوَةِ الْحَقِّ الْمُسْتَجَابَةِ، الْمُسْتَجَابِ لَهَا، دَعْوَةِ الْحَقِّ وَكَلِمَةِ التَّقْوَى، أَحْيِنَا عَلَيْهَا، وَأَمِتْنَا عَلَيْهَا، وَابْعَثْنَا عَلَيْهَا، وَاجْعَلْنَا مِنْ خِيَارِ أَهْلِهَا مَحْيَانَا وَمَمَاتَنَا، ثُمَّ يَسْأَلُ اللهَ حَاجَتَهُ» .‏‏‏‏
أَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الدُّعَاءِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَحْمَدَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مُوسَى ، بِطُولِهِ
وَأَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ مِنْ طَرِيقِ الْهَيْثَمِ بْنِ خَارِجَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بِطُولِهِ.

وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، عَنِ الْهَيْثَمِ ، إِلَى قَوْلِهِ: «‏‏‏‏وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ» ‏‏‏‏ وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب پکارنے والا (مؤذن) نماز کے لیے پکارتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے، لہٰذا جس شخص کو کوئی دکھ، غم یا سخت تکلیف درپیش ہو اسے چاہیے کہ وہ مؤذن کی پکار کا انتظار کرے؛ پھر جب مؤذن تکبیر کہے تو وہ بھی تکبیر کہے، جب وہ کلمہ شہادت ادا کرے تو یہ بھی کلمہ شہادت ادا کرے، اور جب وہ مؤذن ”حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ“ کہے تو یہ بھی ”حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ“ کہے، اور جب وہ ”حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ“ کہے تو یہ بھی ”حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ“ کہے، پھر یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، دَعْوَةِ الْحَقِّ الْمُسْتَجَابَةِ، الْمُسْتَجَابِ لَهَا، دَعْوَةِ الْحَقِّ وَكَلِمَةِ التَّقْوَى، أَحْيِنَا عَلَيْهَا، وَأَمِتْنَا عَلَيْهَا، وَابْعَثْنَا عَلَيْهَا، وَاجْعَلْنَا مِنْ خِيَارِ أَهْلِهَا مَحْيَانَا وَمَمَاتَنَا» ”اے اللہ! اس کامل پکار کے رب، اس برحق پکار کے رب جو شرفِ قبولیت پانے والی ہے اور جس کی پکار سنی جاتی ہے، جو سچائی کی دعوت اور تقویٰ کا کلمہ ہے، ہمیں اسی (ایمان و توحید) پر زندہ رکھ، اسی پر ہمیں موت عطا فرما، اسی پر ہمیں دوبارہ اٹھا، اور ہمیں زندگی اور موت دونوں حالتوں میں اس کے بہترین لوگوں میں شامل فرما۔“ اس کے بعد وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کا سوال کرے۔“
اس حدیث کو امام طبرانی نے کتاب ”الدعاء“ میں عبداللہ بن احمد کے واسطے سے حکم بن موسیٰ سے تفصیلاً روایت کیا ہے۔
نیز اسے امام حاکم نے ”المستدرک“ میں ہیشم بن خارجہ کے واسطے سے ولید سے مفصل روایت کیا ہے۔
اور احمد بن منیع نے اسے ہیشم سے روایت کیا ہے لیکن ان کی روایت صرف ”اور دعا قبول کی جاتی ہے“ کے الفاظ تک ہے اور انہوں نے بعد والا حصہ ذکر نہیں کیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2011، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،،، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7496»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9195
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، نَا أَبُو حُمَةَ ، نَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبَانَ ، حَدَّثَنِي أَنَسٌ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّوْحَاءِ حَتَّى لَا يَسْمَعَ صَوْتَ التَّأْذِينِ، وَفُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَأَبْوَابُ الْجِنَانِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا زَمْعَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قُرَّةَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے، یہاں تک کہ اپنے اور روحاء (مقام) کے درمیانی فاصلے تک دور نکل جاتا ہے تاکہ اذان کی آواز نہ سنے، اور (اس وقت) آسمان کے دروازے اور جنتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زیاد سے زمعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو قرہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9195]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه زمعة بن صالح وقد ضعفه الناس «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 334» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 425، 426، 427، (1/504) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1696، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1561، 1562، 1563، 2168، 2170، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9814، 9812، 9813، 9815، 9816، 9817، وأبو داود فى «سننه» برقم: 521، والترمذي فى «جامعه» برقم: 212، 3595، 3594، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1968، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12383، 12448، 12779، 13561، 13875، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2220، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3679، 3680، 4072، 4109، 4147، والبزار فى «مسنده» برقم: 6511، 7350، 7585، 7584، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1909، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8552، 29854، 29857، 29858، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4053»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف زمعة بن صالح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 908
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنْ عُفَيْرِ بْنِ مَعْدَانَ، ثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا نَادَى الْمُنَادِي بِالصَّلَاةِ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي عَائِذٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَزَادَ: "فَمَنْ نَزَلَ بِهِ كَرْبٌ أَوْ شِدَّةٌ فَلْيَتَحَيَّنِ الْمُنَادِيَ، فَإِذَا كَبَّرَ كَبَّرَ، وَإِذَا تَشَهَّدَ تَشَهَّدَ، وَإِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، وَإِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ الْحَقِّ الْمُسْتَجَابَةِ الْمُسْتَجَابِ لَهَا، دَعْوَةِ الْحَقِّ وَكَلِمَةِ التَّقْوَى، أَحْيِنَا عَلَيْهَا، وَأَمِتْنَا عَلَيْهَا، وَابْعَثْنَا عَلَيْهَا، وَاجْعَلْنَا مِنْ خِيَارِ أَهْلِهَا، مَحْيَانَا وَمَمَاتِنَا، ثُمَّ يَسْأَلُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَاجَتَهُ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ أَبِي عَامِرٍ عُفَيْرِ بْنِ مَعْدَانَ... فَذَكَرَ حَدِيثَ أَبِي يَعْلَى.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ فِي الْمُسْتَدْرَكِ مِنْ طَرِيقِ الْهَيْثَمِ بْنِ خَارِجَةَ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عُفَيْرٍ ... فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي يَعْلَى.
وَقَالَ الْحَاكِمُ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ. وَلَيْسَ كَمَا زَعَمَ؛ لِتَدْلِيسِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَضَعْفِ عُفَيْرِ بْنِ مَعْدَانَ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مَوْقُوفٌ عَلَى ابْنِ عُمَرَ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ، وَالْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ، وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ عَنِ الْحَاكِمِ بِهِ.
وَقَوْلُهُ: "فَلْيَتَحَيَّنِ الْمُنَادِيَ " أَيْ: يَنْتَظِرُ بِدَعْوَتِهِ حِينَ يُؤَذِّنُ الْمُؤَذِّنُ فَيُجِيبُهُ، ثُمَّ يَسْأَلُ اللَّهَ حَاجَتَهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب پکارنے والا نماز کے لیے پکارتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے۔“
اسے ابویعلی موصلی نے بھی روایت کیا ہے اور ان کی روایت میں یہ اضافہ ہے: ”پس جس کسی کو کوئی رنج یا سختی لاحق ہو، اسے چاہیے کہ وہ مؤذن (کی اذان) کا انتظار کرے؛ چنانچہ جب وہ اللہ اکبر کہے تو یہ بھی اللہ اکبر کہے، جب وہ کلمہ شہادت پڑھے تو یہ بھی کلمہ شہادت پڑھے، جب وہ حی علی الصلوۃ کہے تو یہ بھی حی علی الصلوۃ کہے، اور جب وہ حی علی الفلاح کہے تو یہ بھی حی علی الفلاح کہے، پھر یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ الْحَقِّ الْمُسْتَجَابَةِ الْمُسْتَجَابِ لَهَا، دَعْوَةِ الْحَقِّ وَكَلِمَةِ التَّقْوَى، أَحْيِنَا عَلَيْهَا، وَأَمِتْنَا عَلَيْهَا، وَابْعَثْنَا عَلَيْهَا، وَاجْعَلْنَا مِنْ خِيَارِ أَهْلِهَا، مَحْيَانَا وَمَمَاتِنَا» ”اے اللہ! اے اس سچی پکار کے رب جس کی دعا قبول کی جاتی ہے اور جس کی پکار پر لبیک کہا جاتا ہے، جو حق کی دعوت اور تقویٰ کا کلمہ ہے، ہمیں اسی پر زندہ رکھ، اسی پر موت عطا فرما، اسی پر (دوبارہ) اٹھا اور ہمیں اس کے بہترین لوگوں میں شامل فرما، ہماری زندگی میں بھی اور موت کے وقت بھی۔“ پھر وہ اللہ عزوجل سے اپنی حاجت کا سوال کرے۔“
میں کہتا ہوں: اسے طبرانی نے کتاب الدعاء میں عبداللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
نیز اسے حاکم ابوعبداللہ نے مستدرک میں ہیثم بن خارجہ کے طریق سے ابویعلی کی روایت کی مانند بیان کیا ہے۔
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن حقیقت وہ نہیں جو انہوں نے گمان کی، کیونکہ اس کی سند میں ولید بن مسلم کی تدلیس اور عُفیر بن مَعدان کا ضعف موجود ہے۔
اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قول پر موقوفاً بھی مروی ہے جسے طبرانی نے کتاب الدعاء اور حاکم نے مستدرک میں روایت کیا ہے، جبکہ بیہقی نے اسے حاکم کے واسطے سے بیان کیا ہے۔
فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ”فَلْيَتَحَيَّنِ الْمُنَادِيَ“ کا مفہوم یہ ہے کہ وہ اپنی دعا کے لیے اس وقت کی تاک میں رہے جب مؤذن اذان دے رہا ہو، پس وہ مؤذن کا جواب دے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت طلب کرے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذان/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: «(908/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 14279»
«(908/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 14279»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف عفير بن معدان وتدليس الوليد بن مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں