🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2682. إياكم والشح فإنما هلك من كان قبلكم بالشح أمرهم بالبخل ....
بخل و تنگ دلی سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2678 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2678، 2680
الجامع الكامل: 15283
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9188
المعجم الاوسط: 3340
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2678
«إياكم والشح فإنما هلك من كان قبلكم بالشح أمرهم بالبخل فبخلوا وأمرهم بالقطيعة فقطعوا وأمرهم بالفجور ففجروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بخل و تنگ دلی سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ بخل ہی کی وجہ سے ہلاک ہوئے، بخل نے انہیں بخل کا حکم دیا تو انہوں نے بخل کیا، اس نے انہیں رشتہ داریاں توڑنے کا حکم دیا تو انہوں نے رشتہ داریاں توڑ دیں، اور اس نے انہیں بدکاری کا حکم دیا تو انہوں نے بدکاری کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2678]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ك] عن ابن عمرو. الصحيحة 1462.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15283
15283- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: وإياكم والغلو في الدين، فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو في الدين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (1851)، وابن ماجه (3029)، والنسائي (5/268)، وصحّحه ابن خزيمة (2867)، وابن حبان (3871)، والحاكم (1/466) كلهم من طريق عوف بن أبي جميلة، عن زياد بن معين، عن أبي العالية، عن ابن عباس قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم غداة جمع: ((هلم القط لي))، فلقطت له حصيات من حصى الخذف، فلما وضعهن في يده، قال: ((نعم بأمثال هؤلاء، وإياكم والغلو في الدين...)) الحديث. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9188
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن، تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اس نے رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے پر مجبور کیا، تو اُن لوگوں نے رشتہ داری کے حقوق پامال کیے، اس نے انہیں خون بہانے کا حکم دیا، تو ان لوگوں نے خون بہائے، ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ اور زبان سے لوگ سلامت رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2680
«إياكم والغلو في الدين فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو في الدين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دین میں غلو (حد سے بڑھنے) سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2680]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن هـ ك] عن ابن عباس. الصحيحة 1283، السنة 98: ابن خزيمة، ابن حبان، حم، الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3340
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: نَا أَبُو مُطِيعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ، وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ I ".
فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ أَفْضَلَ الْإِسْلَامِ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مُطِيعٍ ، لَا يُرْوَى عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن بہت سی تاریکیوں کا باعث ہوگا، اور بخل و حرص سے بچو، کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا، اس نے انہیں قطع رحمی کا حکم دیا تو انہوں نے اپنے رشتے ناتے توڑ دیے، اور اس نے انہیں خونریزی کا حکم دیا تو انہوں نے آپس میں خون بہایا۔“
پھر ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام میں سب سے افضل عمل کون سا ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں سب سے افضل وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو مطیع منفرد ہیں، اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 235» »

الحكم على الحديث:
فيه جماعة لم يعرفهم الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں