الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4146. العمرى جائزة لمن أعمرها والرقبى جائزة لمن أرقبها والعائد في ....
عمریٰ اس کے لیے جائز ہے جسے دیا گیا ہو، ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4139 (کل: 14 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 3558
سنن نسائی: 3770
مسند احمد: 14254
المنتقى ابن الجارود: 989
الفتح الربانی: 6300
الجامع الكامل: 6031
السنن الكبرى للبيهقي: 11988
المعجم الکبیر للطبرانی: 13853
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2214
1 تا 10
حدیث نمبر: 4139
«العمرى جائزة لمن أعمرها والرقبى جائزة لمن أرقبها والعائد في هبته كالعائد في قيئه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عمریٰ اس کے لیے جائز ہے جسے دیا گیا ہو، اور رقبیٰ اس کے لیے جائز ہے جسے دیا گیا ہو، اور جو اپنا تحفہ واپس لے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے کو واپس لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4139]
”عمریٰ اس کے لیے جائز ہے جسے دیا گیا ہو، اور رقبیٰ اس کے لیے جائز ہے جسے دیا گیا ہو، اور جو اپنا تحفہ واپس لے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے کو واپس لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4139]
تخریج الحدیث: «(صحيح) حم ن. عن ابن عباس. الإرواء 1609.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3558
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہو جاتا ہے، اور رقبیٰ ۱؎ (بھی) اسی کے اہل کا حق ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3558]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْعُمْرَىٰ» ”عمریٰ“ اور «الرُّقْبَىٰ» ”رقبیٰ“ کے ہدیے ان کے اہل کے ہو جاتے ہیں۔“ (جنہیں دیے گئے ہوں واپس نہیں ہو سکتے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3558]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأحکام 16 (1351)، سنن النسائی/العمری (3769)، سنن ابن ماجہ/الھبات 4 (2383)، (تحفة الأشراف: 2705)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الھبات 4 (1626)، مسند احمد (3/302، 303، 312) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ کہنا کہ میں پہلے مرا تو یہ چیز تیری ہو گی اور تو پہلے مرا تو یہ میری ہو گی، ایسی شرط بیکار ہو جائے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3014)
أبو الزبير صرح بالسماع في الرواية الطويلة وللحديث شواھد
مشكوة المصابيح (3014)
أبو الزبير صرح بالسماع في الرواية الطويلة وللحديث شواھد
حدیث نمبر: 3770
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہو گا اور رقبیٰ بھی اسی کے گھر والوں کا ہے جس کو رقبیٰ میں دیا گیا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3770]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس کے پاس رہے گا جسے دیا گیا اور رقبیٰ بھی اسی کے پاس رہے گا جسے دیا گیا۔“ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3770]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3769 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2383
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس شخص کا ہو جائے گا جس کو عمریٰ دیا گیا، اور رقبیٰ اس شخص کا ہو جائے گا جس کو رقبیٰ دیا گیا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2383]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرٰی اس شخص کے حق میں جاری ہو گا جسے عمرٰی کے طور پر دیا گیا اور رقبٰی اس شخص کے حق میں جاری ہو گا جسے رقبٰی کے طور پر دیا گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2383]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 89 (3558)، سنن الترمذی/الأحکام 16 (1351)، سنن النسائی/العمريٰ (3769)، (تحفة الأشراف: 2705) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی دونوں صورتوں میں وہ شئے دینے والے کے ملک سے نکل جا ئے گی، اور جس کو عمریٰ یا رقبیٰ کے طور پر دی گئی ہے اس کی ہو جائے گی، اور اس کے بعد اس کے وارثوں کو ملے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2386
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْعَرْعَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کر کے اسے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے چاٹتا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2386]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا ہبہ واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے کو دوبارہ کھاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2386]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6735) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہبہ کر کے واپس لے لینا کمینہ پنی، اور خست کا کام ہے اور خلاف مروت ہے، اکثر علماء ہبہ واپس لینے کو حرام کہتے ہیں مگر باپ ہبہ کو واپس لے لے تو جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14254
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس کے اہل کے لئے جائز ہے اور رقبیٰ اس کے اہل کے لئے جائز ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14254]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر: 14126
حدیث نمبر: 989
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثنا مُعَاوِيَةُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرُّقْبَى لِمَنْ أُرْقِبَهَا، وَالْعُمْرَى لِمَنْ أُعْمِرَهَا" .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رقبی اسی کی ملکیت ہے، جسے ہبہ کیا گیا اور عمری بھی اسی کی ملکیت ہے جسے (عمر بھر کے لیے) ہبہ کیا گیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح: مسند الإمام أحمد: 3/303، سنن أبي داود: 3558، سنن النسائي: 3770، سنن الترمذي: 1351، سنن ابن ماجه: 2383، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ”حسن“ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (5136) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 6300
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ اور رقبیٰ ان کے لیے نافذ ہو جانے والا ہے، جن کو دیا جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6300]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1625، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14254 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14304»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1625
حدیث نمبر: 6031
6031. عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول صلى الله عليه وسلم العمرى جائزة لأهلها، والرقبى جائزة لأهلها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (3558)، والترمذي (1351)، وابن ماجه (2383)، والنسائي (3739) كلهم من حديث داود بن أبي هند، عن أبي الزبير، عن جابر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11988
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس کے لیے جائز ہے جس کو بطور عمریٰ کوئی چیز دی گئی اور رقبیٰ اس کے لیے جائز ہے جسے بطور رقبیٰ کوئی چیز دی گئی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11988]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح