الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5087. لست أنا حملتكم ولكن الله حملكم وإني والله إن شاء ....
میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ اللہ نے تمہیں ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5079 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5079
مصنف ابن ابی شیبہ: 12691
سنن سعید بن منصور: 807
صحیح ابن حبان: 4353
المستدرک علی الصحیحین: 8020
حدیث نمبر: 5079
«لست أنا حملتكم ولكن الله حملكم وإني والله إن شاء الله لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا أتيت الذي هوخير وتحللتها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ اللہ نے تمہیں سواری دی ہے، اور اللہ کی قسم، ان شاء اللہ، میں جب بھی کوئی قسم کھاتا ہوں اور اس کے علاوہ کوئی اور بات بہتر دیکھتا ہوں تو وہی بہتر کام کرتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دیتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5079]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي موسى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ترقیم عوامۃ: 12437 ترقیم الشثری: -- 12691
حدثنا حدثنا حدثنا وكيع، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة ، قالت: إن ابا بكر كان لا يحلف على يمين فيحنث فيها , حتى قد نزلت كفارة اليمين , فقال:" لا احلف على يمين فارى غيرها خيرا منها إلا اتيت الذي هو خير وكفرت عن يميني"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ص].
(٢) في [أ، ز]: (قد نزلت).
(٣) في [أ، ب]: (منه).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق قسم کا کفارہ نازل ہونے سے پہلے کوئی قسم توڑتے نہ تھے۔ جب قسم کے کفارے کا حکم نازل ہوا تو آپ فرماتے تھے کہ میں جب کبھی قسم اٹھاتا ہوں تو وہی کرتا ہوں جس میں بہتری ہو، اگر قسم توڑنا بہتر ہو تو میں قسم توڑ کر کفارہ دے دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12691]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والقول قول جرير ومن تابعه . قال ابن رجب الحنبلي: وقد ثبت من حديث هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت كان أبو بكر إذا حلف على يمين لا يحنث حتى نزلت آية الكفارة فقال لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا أتيت الذي هو خير وكفرت يميني كذا رواه يحيى القطان والليث والثوري وابن المبارك وغيرهم عن هشام وخرجه البخاري في صحيحه هذا من رواية النضر بن شميل عن هشام وخالفهم الطفاوي فرواه عن هشام عن أبيه عن عائشة ورفعه وهم منه والصحيح كان أبو بكر كذا قاله البخاري والدارقطني .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4614، 6621، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19922، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16038، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12695، ترقيم محمد عوامة: 12437»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4614، 6621، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19922، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16038، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12695، ترقيم محمد عوامة: 12437»
ترقیم دار السلفیہ: 807 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 807
نا نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ هِلالِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ رَجُلا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ أَهْلِ الْمَغْرِبِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَتَحْمِلَنِّي، فَنَظَرَ عُمَرُ , إِلَى أَدْنَاهُمْ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" وَاللَّهِ إِنْ كَانَ بِكَ مَا إِنْ تُنَبِّئَنِي حَاجَتَكَ دُونَ أَنْ تُقْسِمَ عَلَيَّ، وَأَنَا أَحْلِفُ بِاللَّهِ لا أَحْمِلُكَ" , فَأَظُنُّهُ قَدْ رَدَّدَهَا ثَلاثِينَ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ ثَلاثِينَ مَرَّةً، فَقَالَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ عَتِيكُ بْنُ بِلالٍ الأَنْصَارِيُّ: أَيَّ شَيْءٍ تُرِيدُ؟ أَلا تَرَى أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ حَلَفَ أَيْمَانًا لا أُحْصِيهَا أَنْ لا يَحْمِلَكَ، وَاللَّهِ إِنْ تُرِيدُ إِلا الشَّرَّ، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَاللَّهِ إِنَّهُ لَمَالُ اللَّهِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَمِنْ عِيَالِ اللَّهِ، وَاللَّهِ إِنَّكَ لأَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَقَدْ أَدَّتْ بِي رَاحِلَتِي، وَاللَّهِ إِنِّي لابْنُ السَّبِيلِ أُقْطِعَ بِي، وَاللَّهِ لَتَحْمِلَنِّي، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" كَيْفَ قُلْتَ؟"، فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ:" وَاللَّهِ إِنَّ الْمَالَ لَمَالُ اللَّهِ، وَإِنَّكَ لَمِنْ عِيَالِ اللَّهِ، وَإِنِّي لأَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، وَإِنْ كَانَتْ رَاحِلَتُكَ أَدَّتْ بِكَ لا أَتْرُكُكَ لِلتَّهْلُكَةِ، وَاللَّهِ لأَحْمِلَنَّكَ"، فَأَعَادَهَا حَتَّى حَلَفَ ثَلاثِينَ يَمِينًا، أَوْ يَمِينَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" لا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ أَبَدًا، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلا اتَّبَعْتُ خَيْرَ الْيَمِينَيْنِ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس مغرب کے ایک شخص نے آ کر کہا: اللہ کی قسم اے امیر المؤمنین! آپ مجھے سواری ضرور دیں گے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تو مجھے قسم دیے بغیر اپنی ضرورت بتا دیتا تو بہتر ہوتا، اور اب میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں تجھے سواری نہیں دوں گا۔ راوی کہتا ہے: میں گمان کرتا ہوں کہ آپ نے اسے تیس مرتبہ یا قریباً تیس مرتبہ اس طرح جواب دیا۔
پھر ایک انصاری شخص جس کا نام عتیک بن بلال تھا، اس نے اس سے کہا: تم کیا چاہتے ہو؟ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ امیر المؤمنین کتنی قسمیں کھا چکے ہیں کہ تمہیں سواری نہیں دیں گے؟ اللہ کی قسم! تم صرف فساد چاہتے ہو۔
اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! یہ مال اللہ کا ہے، اللہ کی قسم! میں بھی اللہ کے بندوں میں سے ہوں، اللہ کی قسم! آپ امیر المؤمنین ہیں، میری سواری راستے میں جواب دے گئی ہے، اللہ کی قسم! میں مسافر ہوں، راستے میں کٹ گیا ہوں، اللہ کی قسم! آپ مجھے سواری ضرور دیں گے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے کیا کہا؟ اس نے وہی بات دہرائی، تو آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ مال اللہ ہی کا ہے، اور تم اللہ ہی کے بندے ہو، اور میں امیر المؤمنین ہوں، اور اگر تمہاری سواری راستے میں جواب دے گئی ہے تو میں تمہیں ہلاکت میں نہیں چھوڑ سکتا، اللہ کی قسم! میں تمہیں سواری دوں گا۔
پھر وہ شخص بھی اپنی بات دہراتا رہا یہاں تک کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بھی تیس قسمیں یا دو قسمیں کھائیں، پھر فرمایا: آئندہ میں کسی ایسی قسم پر قائم نہیں رہوں گا، جس کے خلاف کوئی بہتر صورت موجود ہو، بلکہ بہتر صورت کو اختیار کروں گا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 807]

تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف للانقطاع بين أبي ليلى وعمر
حدیث نمبر: 4353
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الطُّفَاوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ لَمْ يَحْنَثْ، حَتَّى نَزَلَتْ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِِلا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی قسم اٹھاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے برخلاف نہیں کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ قسم کے کفارے سے متعلق آیت نازل ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب میں جو بھی قسم اٹھاؤں گا اور اس کے علاوہ صورت کو زیادہ بہتر سمجھوں گا، تو میں وہ کام کروں گا جو زیادہ بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4353]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4353، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7921» «رقم طبعة با وزير 4338»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (7/ 168 - 169). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 8020
حدثنا أبو الوليد الإمام، حدثنا محمد بن إسحاق ومحمد بن نُعيم، قالا: حدثنا أبو الأشعَث، حدثنا محمد بن عبد الرحمن الطُّفَاوي، حدثنا هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة قالت: كان رسولُ الله ﷺ إِذا حَلَفَ على يمين لا يَحنَثُ، حتى أنزل الله تعالى كفّارةَ اليمين، فقال:"لا أحلِفُ على يمينٍ فأرى غيرَها خيرًا منها، إلَّا كَفَّرتُ عن يميني ثم أَتيتُ الذي هو خيرٌ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7826 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7826 - على شرط البخاري ومسلم
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بات پر قسم کھاتے تو اسے نہیں توڑتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے قسم کے کفارہ کا حکم نازل فرمایا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب میں جب کسی بات پر قسم کھاؤں اور اس کے علاوہ کسی دوسری چیز میں بہتری دیکھوں، تو میں اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور وہی کرتا ہوں جس میں خیر ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8020]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8020]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير محمد بن عبد الرحمن الطفاوي، فهو وإن كان صدوقًا حسن الحديث، إلّا أنَّ له أوهامًا، وهذا الحديث قد خطّأه فيه البخاري خالف الحفاظ فيه، حيث جعله مرفوعًا، والمحفوظ فيه أنه عن أبي بكر الصديق ﵁ موقوف، فقال البخاري كما في "علل الترمذي الكبير" (452» [ترقيم الرساله 8020] [ترقيم الشركة 7925] [ترقيم العلميه 7826]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره