🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6368. من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشر صلوات وحط ....
جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6359 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6359
مسند احمد: 4462
مصنف ابن ابی شیبہ: 33953
الفتح الربانی: 4339
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5475، 17290
المعجم الکبیر للطبرانی: 18733
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3323
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5688
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2539، 6279
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6359
«من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشر صلوات وحط عنه عشر خطيئات ورفع له عشر درجات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6359]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد ن ك] عن أنس. المشكاة 922، الترغيب 2/277: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4462
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ، الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ؟ فَقَال ابْنُ عُمَرَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ" اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ". قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا، وَلَا وَضَعَهَا، إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ میں آپ کو صرف ان دو رکنوں حجر اسود اور رکن یمانی ہی کا استلام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں اس کی کیا وجہ ہے؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر میں ایسا کرتا ہوں تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ان دونوں کا استلام انسان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا ہے کہ جو شخص گن کر طواف کے سات چکر لگائے اور اس کے بعد دوگانہ طواف پڑھ لے تو یہ ایک غلام آزاد کر نے کے برابر ہے۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص ایک قدم بھی اٹھاتا یا رکھتا ہے اس پر اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں دس گناہ مٹائے جاتے ہیں اور دس درجات بلند کئے جاتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4462]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، هشيم- وإن سمع من ابن السائب بعد الاختلاط متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32450 ترقیم الشثری: -- 33953
حدثنا هشيم، عن العوام قال: حدثني رجل من بني اسد عن عبد الله بن عمر انه قال: من صلى على النبي صلى الله عليه وسلم كتبت له عشر حسنات، وحط عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إبراهيم عن).
(٢) في [م]: ﵇.
(٣) في [أ، ب]: (كتب).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٥) ورد هذا الحديث في حاشية [جـ].
(٦) مجهول؛ لإبهام الرجل.

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کیے جائیں گے، اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33953]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8938، ترقيم محمد عوامة: 32450»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4339
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ مَالِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ أَفْعَلْ ذَلِكَ، فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا) ) قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ) ) قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ) )
۔ عبید بن عمیر نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا وجہ ہے کہ آپ صرف رکن یمانی اور حجراسود والے دو کونوں کا ہی استلام کرتے ہیں؟ انھوں نے جواباًکہا: اگر میں اس طرح کر رہا ہوں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ان دونوں رکنو ں کا استلام کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔ نیز سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی طواف کے سات چکر لگائے اور پھر دورکعت ادا کرے اسے ایک گردن آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔ مزید انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ طواف میں آدمی کو ایک ایک قدم اٹھانے اور رکھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں، دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس درجے بلند کئے جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4339]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4462»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4462
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہتے ہوئے سنا: کیا وجہ ہے؟ کہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ صرف ان دو ارکان یعنی حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا استلام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے“۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص گنتی کر کے سات چکر لگاتا ہے اور پھر دو رکعت ادا کرتا ہے، تو یہ اس کے لئے غلام آزاد کرنے کی مانند ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، جو شخص ایک قدم اٹھاتا ہے اور ایک قدم رکھتا ہے، تو اس کے عوض میں اسے دس نیکیاں ملتی ہیں اور اس کے دس گناہ ختم ہوتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5475]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5688، 5689)، اخرجه احمد فى المسند (4462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4448، 27863، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5040»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17290
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ". وَزَادَ:" وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی طرف سے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا، اور اس کے دس گناہ دور کر دے گا، اور اس کے دس درجات بلند کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میری امت کا جو بھی فرد سچے دل کے ساتھ مجھ پر درود بھیجے گا۔۔۔۔۔۔“۔ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17290]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3160) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/22)، أخرجه مسند البزار برقم: 3799»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18733
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرِ بْنِ عُقْبَةَ بْنِ نِيَارٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَلَاةً صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ إِلَّا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ.
سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے جو بندہ اپنے دل کی سچائی کے ساتھ مجھ پر درود بھیجتا ہے، اللہ اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے، اس کے لیے دس نیکیاں لکھتا ہے، اس کے دس درجات بلند کرتا ہے، اور اس کی دس برائیاں مٹا دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18733]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 195، حدیث 513»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3323
وَقَالَ إِسْحَاقُ : قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ : أَحَدَّثَكُمْ سَعِيدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو الصَّبَّاحِ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَلِّي عَلَيَّ صَلَاةً صَادِقًا مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ إِلَّا كَتَبَ اللهُ تَعَالَى لَهُ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ» ‏‏‏‏؟ فَأَقَرَّ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ وَقَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ (النَّسَائِيُّ ) فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى ، أَبِي كُرَيْبٍ بِهِ.
(130) وَحَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي أَوَّلِ أَحَادِيثِ الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بندہ اپنے دل کی سچائی اور مکمل اخلاص کے ساتھ مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے دس رحمتیں لکھ دیتا ہے، اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں درج فرما دیتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند فرما دیتا ہے۔“ امام اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے ابواسامہ سے پوچھا کہ کیا آپ کو سعید بن سعید ابوالصباح نے، انہوں نے سعید بن عمیر بن عقبہ سے اور انہوں نے اپنے چچا سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کیا ہے؟ تو ابواسامہ نے اس کی تائید کی اور فرمایا: جی ہاں۔
اسے امام نسائی نے اپنی کتاب 'عمل الیوم واللیلہ' میں زکریا بن یحییٰ اور ابوکریب کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کے باب کی ابتدائی احادیث میں موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3323]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4720، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17286، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6288/4»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5688
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : مَا لِي أَرَاكَ لَا تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ؟ قَالَ:
فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ سُبُوعًا يُحْصِيهِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا، وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا کہ کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو بیت اللہ کے صرف انہی دو کونوں یعنی حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کا ہی استلام کرتے دیکھتا ہوں؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ «إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا» ”بے شک ان دونوں کو چھونا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ «مَنْ طَافَ سُبُوعًا يُحْصِيَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ» ”جس نے بیت اللہ کے سات چکر مکمل کیے اور دو رکعتیں ادا کیں، تو اسے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا“ نیز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ «مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشَرُ حَسَنَاتٍ وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ» ”کوئی شخص (دورانِ طواف) اپنا قدم نہیں اٹھاتا اور نہ ہی زمین پر رکھتا ہے مگر اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5688]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5662»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2539
عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا يُحْصِيهِ كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ حَسَنَةٌ، وَمُحِيَتْ عَنْهُ سَيِّئَةٌ، وَرُفِعَتْ لَهُ دَرَجَةٌ وَكَانَ لَهُ عَدْلُ رَقَبَةٍ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَالْبَيْهَقِيُّ .
وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَلَفْظُهُ قَالَ: "رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُزَاحِمُ عَلَى الْحَجَرِ وَالرُّكْنِ الْيَمَانِي زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ، فَقُلْتُ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مَسْحَهُمَا كَفَّارَةُ الْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاهُ كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ. قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَا يَرْفَعُ الْحَاجُّ قَدَمًا وَلَا يَضَعُ أُخْرَى إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَحُطَّ عَنْهُ خَطِيئَةٌ، وَرُفِعَ لَهُ دَرَجَةٌ".
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: "قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِتَمَامِهِ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مُخْتَصَرًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے بیت اللہ کے سات چکر لگا کر ان کی گنتی مکمل کی، تو اس کے ہر قدم کے بدلے ایک نیکی لکھ دی جائے گی، اس کا ایک گناہ مٹا دیا جائے گا، اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جائے گا اور یہ عمل ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب رکھتا ہوگا۔“ اسے ابوداؤد طیالسی، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ نیز عبد بن حمید کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ (عبید بن عمیر کہتے ہیں) میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حجرِ اسود اور رکنِ یمانی پر (استلام کے لیے) اس قدر اژدھام کرتے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کسی اور کو ویسا کرتے نہیں دیکھا، تو میں نے ان سے اس کا سبب پوچھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا مسح کرنا گناہوں کا کفارہ ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے سنا: ”جس نے سات بار طواف کر کے اسے مکمل کیا، تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”حج کرنے والا اپنا جو قدم بھی اٹھاتا ہے اور جو رکھتا ہے، اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اس سے ایک گناہ جھاڑ دیا جاتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔“ جبکہ ابویعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”کیا بات ہے کہ میں آپ کو صرف ان دو کونوں یعنی حجرِ اسود اور رکنِ یمانی ہی کا استلام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا» ”بے شک ان دونوں کا استلام گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے سات چکر (طواف) مکمل کیے اور دو رکعت نماز ادا کی، تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے“، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص اپنا قدم نہیں اٹھاتا اور نہ ہی اسے رکھتا ہے مگر یہ کہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے مکمل طور پر، ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں، امام حاکم نے (صحیح قرار دیتے ہوئے)، طبرانی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے اسے مختصراً نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2539]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 959، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2919، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2956، وأخرجه فتح الباري برقم: 5317، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 9207، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1842، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2753، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13439، 13444، 13446، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27837»

الحكم على الحديث:
صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه / أخرجه ابن خزيمة في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں