🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. عوف بن مجالد، عن زيد بن ثابت
عوف بن مجالد کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 4887 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 4887، 12448
سنن ابوداود: 4273
المستدرک علی الصحیحین: 3563
الجامع الكامل: 6787، 12193
المعجم الاوسط: 3423
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4887
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: نَزَلَتْ آيَةُ تَشْدِيدِ قَتْلِ النَّفْسِ الَّتِي فِي سُورَةِ النِّسَاءِ بَعْدَ الَّتِي فِي الْفُرْقَانِ بِسِتَّةِ أَشْهُرٍ، قَوْلُهُ: وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”سورۃ النساء میں قتلِ نفس کی سختی والی آیت سورۃ الفرقان کی اس آیت کے چھ مہینے بعد نازل ہوئی: 'اور جو ایسا کرے وہ گناہ کی سزا پائے گا' [سورۃ الفرقان: 68] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4887]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 149، حدیث 4906»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4273
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَوْ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ:" لَمَّا نَزَلَتِ الَّتِي فِي الْفُرْقَانِ وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ سورة الفرقان آية 68 قَالَ مُشْرِكُو أَهْلِ مَكَّةَ: قَدْ قَتَلْنَا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ وَدَعَوْنَا مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَأَتَيْنَا الْفَوَاحِشَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِلا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ سورة الفرقان آية 70 فَهَذِهِ لِأُولَئِكَ، قَالَ: وَأَمَّا الَّتِي فِي النِّسَاءِ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ سورة النساء آية 93 الْآيَةَ، قَالَ الرَّجُلُ: إِذَا عَرَفَ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ ثُمَّ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ لَا تَوْبَةَ لَهُ، فَذَكَرْتُ هَذَا لِمُجَاهِدٍ فَقَالَ: إِلَّا مَنْ نَدِمَ".
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو آپ نے کہا: جب سورۃ الفرقان کی آیت «والذين لا يدعون مع الله إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق» نازل ہوئی تو اہل مکہ کے مشرک کہنے لگے: ہم نے بہت سی ایسی جانیں قتل کی ہیں جنہیں اللہ نے حرام کیا ہے اور ہم نے اللہ کے علاوہ دوسرے معبودوں کو پکارا ہے، اور برے کام کئے ہیں تو اللہ نے «إلا من تاب وآمن وعمل عملا صالحا فأولئك يبدل الله سيئاتهم حسنات» ”سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے“ (الفرقان: ۷۰) نازل فرمائی تو یہ ان لوگوں کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا: اور سورۃ نساء کی آیت «ومن يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم» الآیۃ، ایسے وقت کے لیے ہے جب آدمی مسلمان ہو جائے اور شرعی احکام کو جان لے پھر جان بوجھ کر کسی مسلمان کو قتل کر دے تو ایسے شخص کی سزا جہنم ہو گی، اور اس کی توبہ بھی قبول نہ ہو گی۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے ابن عباس کے اس قول کو مجاہد سے بیان کیا تو انہوں نے اس میں یہ اضافہ کیا سوائے اس شخص کے جو شرمندہ ہو (یعنی دل سے توبہ کرے تو اس کی توبہ قبول ہو گی)۔ [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4273]
سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: جب سورۃ الفرقان کی آیت ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ﴾ [سورة الفرقان: 68] نازل ہوئی تو مکہ کے مشرکین نے کہا: ”(اب ہمارے ایمان لانے کا کیا فائدہ) ہم نے ناحق جانیں قتل کی ہیں، اللہ کے ساتھ دوسرے معبودوں کو پکارا ہے اور بدکاریوں کا ارتکاب بھی کیا ہے۔“ تب اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد نازل کیا: ﴿إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ﴾ [سورة الفرقان: 70] ”یہ آیتیں انہی مشرکین کے حق میں ہیں۔“ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”لیکن سورۃ النساء کی آیت ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ﴾ [سورة النساء: 93] ایسے (مسلمان) شخص کے لیے ہے جو اسلامی احکام جانتا ہے پھر کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرتا ہے تو اس کی سزا جہنم ہے اور اس کی توبہ بھی قبول نہیں۔“ سعید رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی) اس بات کا مجاہد رحمہ اللہ سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا: ”مگر جو شخص نادم ہو جائے۔ (تو اس کی توبہ قبول ہو گی۔ ان شاء اللہ)“ [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4273]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/مناقب الأنصار 29 (3855)، التفسیر 16 (4590)، تفسیر سورة الفرقان 2 (4764)، صحیح مسلم/التفسیر ح 16 (3023)، سنن النسائی/المحاربة 2 (4007)، (تحفة الأشراف: 5624) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3855) صحيح مسلم (3023)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3563
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جَرِير عن منصور، حدثني سعيد بن جُبَير قال: أمَرَني عبد الرحمن بن أبْزَى أن أسألَ ابنَ عبَّاس عن هاتين الآيتين ما أمُرهما: التي في سورة الفرقان: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ﴾ [الفرقان: 68] ، والتي في سورة النِّساء: ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ﴾ الآية [النساء: 93] ، قال: فسألتُ ابنَ عبّاس عن ذلك، قال: لما أُنزِلَ التي في سورة الفرقان قال مُشرِكو أهلِ مكة: فقد قتلنا النفسَ التي حَرَّم اللهُ بغير الحق، ودَعَوْنا مع الله إلهًا آخرَ وأَتَينا الفواحشَ، قال: فنزلت: ﴿إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا﴾ الآية [الفرقان: 70] ، قال: فهؤلاءِ لأولئك، قال: وأمَّا التي في سورة النساء: ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا﴾ الآية [النساء: 93] ، فهو الرجلُ الذي قد عَرَفَ الإسلامَ وعَمِلَ عملَ الإسلام ثم قَتَلَ مؤمنًا متعمِّدًا، فجزاؤُه جهنَّمُ لا توبةَ له. قال: فذكرتُ ذلك لمجاهدٍ، فقال: إلَّا مَن نَدِم (2) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه (1) !
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3521 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ مجھے عبدالرحمن بن ابزیٰ نے حکم دیا کہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ان دو آیات کے بارے میں دریافت کروں کہ ان کا کیا حکم ہے: ایک وہ جو سورہ الفرقان میں ہے ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ﴾ [سورة الفرقان: 68] ”اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ اس جان کو ناحق قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے،“ اور دوسری وہ جو سورہ النساء میں ہے ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ﴾ [سورة النساء: 93] ”اور جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے۔“ انہوں نے کہا: میں نے اس بارے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: جب سورہ الفرقان والی آیت نازل ہوئی تو مکہ کے مشرکین کہنے لگے: ”ہم نے تو ایسی جانوں کو بھی قتل کیا ہے جنہیں اللہ نے حرام کیا تھا، اللہ کے ساتھ دوسرے معبودوں کو بھی پکارا ہے اور بے حیائی کے کام بھی کیے ہیں (تو ہمارا کیا بنے گا؟)“ تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا﴾ [سورة الفرقان: 70] ”مگر وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیے۔“ پس یہ (توبہ کی گنجائش) ان لوگوں کے لیے تھی، لیکن جہاں تک سورہ النساء کی آیت ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا﴾ کا تعلق ہے تو یہ اس شخص کے بارے میں ہے جو اسلام کو پہچان چکا ہو اور اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہو، پھر وہ کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر دے، تو اس کا بدلہ جہنم ہے اور اس کے لیے کوئی توبہ نہیں۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے اس بات کا ذکر امام مجاہد رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا: ”مگر وہ جو (صدقِ دل سے) نادم ہو جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3563]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه وجرير: هو ابن عبد الحميد، ومنصور: هو ابن المعتمر. وأخرجه البخاري (3855) عن عثمان بن أبي شيبة، وأبو داود (4273) عن يوسف بن موسى، كلاهما عن جرير بهذا الإسناد - وفيه عندهما عن جرير أنَّ منصورًا قال: حدثني سعيد بن جبير، أو قال: ...» [ترقيم الرساله 3563] [ترقيم الشركة 3542] [ترقيم العلميه 3521]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6787
6787- عن سعيد بن جبير قال: أمرني عبد الرحمن بن أبزى قال: سل ابن عباس عن هاتين الآيتــين ما أمرهمـا: وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ [الأنعام: ١٥١، الإسراء:33] وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا [النساء: ٩٣ ] فسألت ابن عباس فقال: لما أنزلت التي في الفرقان وهي قوله تعالى: وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا [الفرقان:٦٨] قال مشركوا أهل مكة: فقد قتلنا النفس التي حرم الله، ودعونا مع الله إلها آخر. وقد أتينا الفواحش فأنزل الله تعالى: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا [الفرقان: ٧٠] فهذه لأولئك، وأما التي في النساء: [93] فالرجل إذا عرف الإسلام وشرائعه، ثم قتل فجزاؤه جهنم. فذكرته لمجاهد فقال: إلا من ندم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المناقب (3855)، عن عثمان بن أبي شيبة، حدثنا جرير، عن منصور، حدثني سعيد بن جبير أو قال: حدثني الحكم عن سعيد بن جبير قال: أمرني عبد الرحمن بن أبزى فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12193
12193- عن سعيد بن جبير قال: أمرني عبد الرحمن بن أبزى، قال: سلْ ابن عباس عن هاتين الآيتين، ما أمرهما وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ [سورة الإسراء:33] وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا، فسألت ابن عباس، فقال: لما أنزلت الّتي في الفرقان: وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا [سورة الفرقان:68] قال مشركو أهل مكة: قد قتلنا النفس التي حرم الله، ودعونا مع الله إلها آخر، وقد آتينا الفواحش، فأنزل الله: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ [الفرقان:70] فهذه لأولئك، وأمّا الّتي في النساء: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا فالرجل إذا عرف الإسلام وشرائعه ثم قتل، فجزاؤه جهنم".فذكرته لمجاهد فقال:"إلّا من ندم".
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في مناقب الأنصار (3855) عن عثمان بن أبي شيبة، قال: حدثنا جرير، عن منصور، حدثني سعيد بن جبير-أو قال: حدثني الحكم، عن سعيد بن جبير قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12448
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّويَةَ الْقَطَّانُ نَا (إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ نَا مُحَمَّدُ بْنُ جعفر ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بن جريج ) عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : هَلْ لِمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا تَوْبَةٌ؟ قَالَ: " لَا، قُلْتُ: فَأَيْنَ قَوْلُهُ: وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلا بِالْحَقِّ وَلا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا إِلا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ؟ قَالَ: " هَذِهِ آيَةٌ مَكِّيَّةٌ نَسَخَتْهَا آيَةٌ مَدَنِيَّةٌ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (حدثنا اسماعيل بن جعفر بن الحارث عن عبد الملك بن عبد العزيز بن جريج عن عيسى العطار حدثنا محمد بن جعفر عن إسماعيل بن عياش) والمثبت من النسخة الظاهرية (1) والمعجم الأوسط للمصنف، والله أعلم.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا اس شخص کے لیے جو جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کر دے، توبہ (کی گنجائش) ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے کہا: پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہو گا: ”اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو قتل نہیں کرتے جس کا قتل اللہ نے حرام کیا ہے، مگر حق کے ساتھ، اور نہ زنا کرتے ہیں، اور جو ایسا کرے گا وہ گناہ کی سزا پائے گا، قیامت کے دن اس کا عذاب دوگنا کر دیا جائے گا اور وہ ذلیل ہو کر ہمیشہ اسی میں رہے گا، سوائے اس کے جس نے توبہ کی، ایمان لایا اور نیک عمل کیا، تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا“ [الفرقان: 69] ؟ انہوں نے فرمایا: ”یہ آیت مکی ہے، اسے ایک مدنی آیت نے منسوخ کر دیا ہے“، (یعنی) ”اور جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا، اللہ اس پر غضبناک ہوا، اس پر لعنت کی اور اس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے“ [النساء: 93] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12448]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 69، حدیث 12501»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3423
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيْهِ الْقَطَّانُ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : هَلْ لِمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا تَوْبَةٌ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَأَيْنَ قَوْلُهُ: وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلا بِالْحَقِّ وَلا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا إِلا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ؟ قَالَ: I " هَذِهِ آيَةٌ مَكِّيَّةٌ نَسَخَتْهَا آيَةٌ مَدَنِيَّةٌ: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ .
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا جس شخص نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا ہو، اس کے لیے توبہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ﴾ ”اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے، اور نہ اس جان کو قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ، اور نہ زنا کرتے ہیں، اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ گناہ (کی سزا) سے دوچار ہوگا، قیامت کے دن اس کے لیے عذاب دگنا کیا جائے گا اور وہ ذلیل ہو کر اس میں ہمیشہ رہے گا، مگر جس نے توبہ کی، ایمان لایا اور نیک عمل کیے تو یہی لوگ ہیں جن کی برائیوں کو اللہ نیکیوں میں بدل دے گا“؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ مکی آیت ہے، اسے مدنی آیت نے منسوخ کر دیا ہے: ﴿وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا﴾ ”اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا، اور اللہ اس پر غضبناک ہوا، اس نے اس پر لعنت کی اور اس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن حارث سے اسماعیل بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حسین منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3423]
تخریج الحدیث: «قال المنذري: رواته رواة الصحيح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 306» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3855، 4590، 4762، 4763، 4764، 4765، 4766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 3023، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 40، 41، 13، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3542، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4010 / 14، 4011 / 15، 4012 / 16، 4016 / 20، 4013 / 17، 4878 / 1، 4881 / 4، 4879 / 2، 4880 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3448، 3449، 3450، 3454، 3451، 11049، 11050، 11306، 11307، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4273، 4275، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3029، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2621، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 666، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15927، 15926، 15925، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1966، 2175، 2727، 3513، والحميدي فى «مسنده» برقم: 494، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 680، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28303، 28304، 28326، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12314، 12315، 12501، 12597، 12935»

الحكم على الحديث:
رواته رواة الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں