🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2815 (کل: 32 مقامات، 12 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2815، 228، 4800، 5763
صحیح بخاری: 4380
سنن ترمذی: 3796
مسند احمد: 108، 233، 3930، 16823
الفتح الربانی: 11942، 11944، 11945، 11946
المستدرک علی الصحیحین: 5243، 6414
الجامع الكامل: 9774، 9976، 9977، 10181، 12071
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14911، 14912، 14913، 14914
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 868، 2154
المعجم الکبیر للطبرانی: 3810
المعجم الاوسط: 866، 5815، 6463
فضائل صحابہ: 1284
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11946
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ الْعَاقِبُ وَالسَّيِّدُ صَاحِبَا نَجْرَانَ قَالَ وَأَرَادَا أَنْ يُلَاعِنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ لَا تُلَاعِنْهُ فَوَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ نَبِيًّا فَلَعَنَّا قَالَ خَلَفٌ فَلَاعَنَّا لَا نُفْلِحُ نَحْنُ وَلَا عَقِبُنَا أَبَدًا قَالَ فَأَتَيَاهُ فَقَالَا لَا نُلَاعِنُكَ وَلَكِنَّا نُعْطِيكَ مَا سَأَلْتَ فَابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا أَمِينًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا أَمِينًا حَقَّ أَمِينٍ حَقَّ أَمِينٍ“ قَالَ فَاسْتَشْرَفَ لَهَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ قَالَ فَقَالَ ”قُمْ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ“ قَالَ فَلَمَّا قَفَا قَالَ ”هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ“
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نجران کے حاکم کے دونمائندے عاقب اور سید آئے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ملاعنت یعنی مباہلہ کرنا چاہتے تھے، لیکن ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا:اس محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مباہلہ نہ کرو۔ اللہ کی قسم! اگر یہ سچا نبی ہوا اور ہم نے ان سے مباہلہ کر لیا تو نہ ہم فلاح پائیں گے اور نہ ہمارے بعد ہماری نسل فلاح پاسکے گی۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ہم آپ سے مباہلہ نہیں کرتے،البتہ ہم آپ کا مطالبہ پورا کر دیتے ہیں، آپ کسی امین آدمی کو ہمارے ساتھ روانہ کریں تاکہ ہم صلح نامہ کے مطابق طے شدہ مال اسے ادا کر دیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ ایک ایسے آدمی کو بھیجوں گا جو صحیح معنوں میں امین اور دیانت دار ہے۔ یہ سن کر سب صحابہ نے نظریں اٹھا اٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیطرف دیکھا (کہ یہ منصب کس خوش نصیب کو ملتا ہے) پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابو عبیدہ! اٹھو۔ جب سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ روانہ ہوگئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ اس امت کا امین اور قابل اعتماد آدمی ہے۔ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند روایت بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11946]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، اخرجه ابن ماجه: 136، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3930 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3930»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5243
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن صِلةَ بن زُفَر، عن عبد الله بن مسعود، قال: جاء العاقِبُ والسَّيّد صاحبا نَجْرانَ إلى النبي ﷺ، يُريدان أن يُلاعِناهُ، فقال أحدُهما لصاحبِه: لا تَفعلْ، فو اللهِ لئن كان نبيًّا فلَعَنَنا لا نُفلِحُ (1) نحنُ ولا عَقِبُنا مِن بعدِنا، فقالا: بل نُعطِيك ما سألتَ، وابعثْ معنا رجلًا أمينًا حقَّ أمينٍ، قال: فاستشرفَ لها أصحابُ رسول الله ﷺ، فقال:"قُم يا أبا عُبيدةَ بن الجرَّاح"، فلما قَفَّى، قال رسول الله ﷺ:"هذا أَمينُ هذه الأُمّة" (2) . قد اتفق الشيخان على إخراج هذا الحديث مختصرًا في"الصحيحين" من حَديث الثَّوري وشعبة عن أبي إسحاقَ عن صِلَة بن زُفَر عن حذيفة، وقد خالفَهما إسرائيلُ فقال: عن صِلَة عن عبد الله، وساق الحديثَ أتمَّ (1) ممّا عند الثَّوري وشعبة، فأخرجتُه لأنه على شرطهما صحيحٌ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5162 - على شرط البخاري ومسلم
صلہ بن زفر، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نجران کے دو سردار عاقب اور سید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مباہلہ کرنا چاہتے تھے، ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ایسا نہ کرو، اللہ کی قسم! اگر یہ سچے نبی ہیں اور انہوں نے ہمیں بددعا دے دی تو نہ ہم کبھی فلاح پائیں گے اور نہ ہی ہمارے بعد ہماری اولاد، چنانچہ ان دونوں نے عرض کیا: (مباہلہ کے بجائے) ہم آپ کو وہ مال دے دیں گے جس کا آپ مطالبہ کریں گے، ہمارے ساتھ کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو سچا امین ہو، راوی کہتے ہیں: یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اس سعادت کے حصول کی امید کرنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو عبیدہ بن جراح! کھڑے ہو جاؤ“، پھر جب وہ روانہ ہونے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس امت کے امین ہیں“۔
شیخین نے اس حدیث کو حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے مختصر طور پر نقل کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اسرائیل نے ثوری اور شعبہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے صلہ کے واسطے سے ابن مسعود سے روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ دیگر اسناد سے زیادہ مکمل ہیں، اس لیے میں نے اسے روایت کیا ہے کیونکہ یہ ان دونوں کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5243]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقد اختُلف فيه على إسرائيل - وهو ابن يونس بن أبي إسحاق عمرو بن عبد الله السَّبيعي - في تعيين صحابي الحديث، فبعضهم يذكر فيه عبد الله بن مسعود، وبعضهم يذكر فيه حذيفةَ بن اليمان، كما اختلف فيه كذلك على أبي إسحاق - وهو السَّبيعي جدّ إسرائيل - ...» [ترقيم الرساله 5243] [ترقيم الشركة 5198] [ترقيم العلميه 5162]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6414
حدثنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجَلّاب بهَمَذان، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا محمد بن يزيد بن سنان الرُّهاوي، حدثنا الكَوثَر بن حكيم أبو محمد (1) الحَلَبي، عن نافع، عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"إنَ أرأفَ أمتي بها أبو بكر، وإنَّ أصلبَها في أمرِ الله عمرُ، وإنَّ أشدَّها حياءً عثمانُ، وإنَّ أقرأَها أُبيُّ بن كعب، وإِنَّ أَفَرَضَها زيدُ ابن ثابت، وإنَّ أقضاها عليُّ بن أبي طالب، وإنَّ أعلمَها بالحلال والحرام معاذُ بن جَبَل، وإِنَّ أصدَقَها لَهجةً أبو ذرٍّ، وإنَّ أمينَ هذه الأمة أبو عُبيدة بن الجرّاح، وإِنَّ حَبْرَ هذه الأمة لَعبدُ الله بن عبّاس" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6281 - كوثر بن حكيم ساقط
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میری امت میں سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں، اللہ کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں، سب سے زیادہ حیا دار عثمان ہیں، سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ہیں، وراثت کے مسائل کے سب سے بڑے ماہر زید بن ثابت ہیں، سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے علی بن ابی طالب ہیں، حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں، گفتگو میں سب سے سچے ابو ذر ہیں، اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں اور اس امت کے بہت بڑے عالم عبداللہ بن عباس ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6414]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا،من أجل كوثر بن حكيم، فإنه متروك الحديث، وبه أعلَّه الذهبي في "تلخيصه" وقال: ساقط. والراوي عنه محمد بن يزيد الرهاوي ليس بالقوي.» [ترقيم الرساله 6414] [ترقيم الشركة 6340] [ترقيم العلميه 6281]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9774
9774- عن حذيفة قال: جاء العاقب والسيد صاحبا نجران إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يريدان أن يلاعناه. قال: فقال أحدهما لصاحبه: لا تفعل، فوالله لئن كان نبيا فلاعنَّا لا نفلحُ نحن، ولا عَقِبُنا من بعدنا. قالا: إنا نعطيك ما سألتنا، وابعث معنا رجلا أمينا، ولا تبعث معنا إلا أمينا. فقال: لأبعثن معكم رجلا أمينا حق أمين فاستشرف له أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: قم يا أبا عبيدة بن الجراح فلما قام قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا أمين هذه الأمة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في المغازي (4380) ومسلم في فضائل الصحابة (2420: 55) كلاهما من طريق أبي إسحاق، عن صلة بن زفر، عن حذيفة، قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9976
9976- عن عبد الله بن مسعود قال: جاء العاقب والسيد صاحبا نجران، قال: وأرادا أن يلاعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فقال أحدهما لصاحبه: لا تلاعنه، فوالله لئن كان نبيا فَلَعَنَّا، -قال خلف: فلاعَنَّا- لا نفلح نحن ولا عقبنا أبدا، قال: فأتياه، فقالا: لا نلاعنك، ولكنا نعطيك ما سألت، فابعث معنا رجلا أمينا، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لأبعثن رجلا أمينا حق أمين، حق أمين قال: فاستشرف لها أصحاب محمد، قال: فقال: قم يا أبا عبيدة بن الجراح قال: فلما قفّى، قال: هذا أمين هذه الأمة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (136)، والنسائي في فضائل الصحابة (93)، وأحمد (3930)، وصحّحه الحاكم (3/267) كلهم من طريق إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن صلة (هو ابن زفر العبسي)، عن ابن مسعود فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9977
9977- عن خالد بن الوليد قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لكل أمة أمين، وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الكبير (3825) عن محمد بن عبد الله الحضرمي، حدثنا مقدم بن محمد بن يحيى، ثنا عمي القاسم بن يحيى، عن عبد الله بن عثمان بن خيثم، عن أبي الزبير (محمد بن مسلم)، عن جابر، عن خالد بن الوليد فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10181
10181- عن أبي العجفاء قال: قيل لعمر بن الخطاب: لو عهدت يا أمير المؤمنين؟ قال: لو أدركت أبا عبيدة بن الجراح ثم وليته، ثم قدمت على ربي، فقال لي: لِمَ استخلفته على أمة محمد؟ قلت: سمعت عبدك وخليلك يقول: لكل أمة أمين، وإن أمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح، ولو أدركت خالد بن الوليد ثم وليته، ثم قدمت على ربي، فقال لي: من استخلفت على أمة محمد؟ لقلت: سمعت عبدك وخليلك يقول لخالد: سيف من سيوف الله سلَّه الله على المشركين.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي عاصم في الآحاد والمثاني (697) والشاشي في مسنده (617) -والسياق له- كلاهما من طريق ضمرة بن ربيعة، عن يحيى بن أبي عمرو الشيباني، عن أبي العجفاء فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12071
12071- عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: جَاءَ الْعَاقِبُ وَالسَّيِّدُ صَاحِبَا نَجْرَانَ إِلَى رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم يُرِيدَانِ أَنْ يُلَاعِنَاهُ، قَالَ: فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: لَا تَفْعَلْ، فوالله لَئِنْ كَانَ نَبِيًّا فَلَاعَنَّا لَا نُفْلِحُ نَحْنُ وَلَا عَقِبُنَا مِنْ بَعْدِنَا.قَالَا: إِنَّا نُعْطِيكَ مَا سَأَلْتَنَا، وَابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا أَمِينًا، وَلَا تَبْعَثْ مَعَنَا إِلَّا أَمِينًا، فَقَالَ: لَأَبْعَثَنَّ مَعَكُمْ رَجُلًا أَمِينًا حَقَّ أَمِينٍ، فَاسْتَشْرَفَ لَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ: قُمْ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الجَرَّاحِ، فَلَمَّا قَامَ، قَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم: هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4380) عن عباس بن الحسين، حدثنا يحيى بن آدم، عن إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن صِلَة بن زُفر، عن حذيفة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14911
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ الْعَاقِبُ وَالسَّيِّدُ صَاحِبَا نَجْرَانَ قَالَ: وَأَرَادَا أَنْ يُلَاعِنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: لَا تُلَاعِنَنَّ، فَوَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ نَبِيًّا فَلَاعَنَّاهُ لَا نُفْلِحُ نَحْنُ وَلَا عَقِبُنَا أَبَدًا.
قَالَ: فَأَتَيَاهُ فَقَالَا: لَا نُلَاعِنُكَ، وَلَكِنَّا نُعْطِيكَ مَا سَأَلْتَ فَابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا أَمِينًا، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا حَقَّ أَمِينٍ، حَقَّ أَمِينٍ": قَالَ: فَاسْتَشْرَفَ لَهَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قُمْ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ. فَلَمَّا قَامَ قَالَ:" هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَةَ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ غَيْرَ خَلَفِ بْنِ الْوَلِيدِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجران سے تعلق رکھنے والے دو افراد عاقب اور سید آئے، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مباہلہ کریں گے، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: تم مباہلہ ہرگز نہ کرنا، اللہ کی قسم! اگر یہ نبی ہوئے اور ہم نے ان کے ساتھ مباہلہ کیا، تو پھر ہم بھی کامیاب نہیں ہوں گے، اور نہ ہی ہماری اولاد کبھی کامیاب ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ان دونوں نے کہا: ہم دونوں آپ کے ساتھ مباہلہ نہیں کریں گے بلکہ ہم آپ کو وہ ادائیگی کر دیں گے جو آپ مانگیں گے آپ ہمارے ساتھ کسی امین شخص کو بھیج دیں۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسے شخص کو بھیجوں گا جو واقعی امین ہو گا، واقعی امین ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پوری طرح متوجہ ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوعبیدہ بن جراح تم اٹھ جاؤ، جب وہ کھڑے ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس امت کا امین ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام بن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اسی طرح امام أحمد کے رجال ہیں صرف خلف بن ولید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14911]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 136، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3920، وأخرجه مسند البزار برقم: 1920، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5211»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14912
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، وَغَيْرِهِمَا، قَالُوا: لَمَّا بَلَغَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ سَرْغَ حُدِّثَ أَنَّ بِالشَّامِ وَبَاءً شَدِيدًا.
قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ شِدَّةَ الْوَبَاءِ بِالشَّامِ، فَقُلْتُ: إِنْ أَدْرَكَنِي أَجَلِي وَأَبُو عُبَيْدَةَ حَيٌّ اسْتَخْلَفْتُهُ، فَإِنْ سَأَلَنِي اللَّهُ: لِمَ اسْتَخْلَفْتَهُ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِكُلِّ نَبِيٍّ أَمِينٌ وَأَمِينِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ" فَأَنْكَرَ الْقَوْمُ ذَلِكَ، وَقَالُوا: مَا بَالُ عُلْيَا قُرَيْشٍ؟ يَعْنِي: بَنِيِ فِهْرٍ.
ثُمَّ قَالَ: فَإِنْ أَدْرَكَنِي أَجَلِي وَقَدْ تُوُفِّيَ أَبُو عُبَيْدَةَ اسْتَخْلَفْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، فَإِنْ سَأَلَنِي رَبِّي لِمَ اسْتَخْلَفْتَهُ؟ قُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّهُ يُحْشَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْنَ يَدَيِ الْعُلَمَاءِ نَبْذَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، رَاشِدٌ وَشُرَيْحٌ لَمْ يُدْرِكَا عُمَرَ.
شریح بن عبید اور راشد بن سعد اور دیگر لوگ یہ بیان کرتے ہیں: جب ”سرغ“ کے مقام پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ شام میں شدید وباء پھیل چکی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا کہ مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ شام میں شدید وباء پھیل چکی ہے میں نے یہ سوچا تھا کہ اگر میری موت آ گئی اور اس وقت ابوعبیدہ زندہ ہوئے تو میں انہیں اپنا جانشین مقرر کر دوں گا، اور اگر اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں مجھ سے پوچھا: تم نے اسے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر کیوں خلیفہ مقرر کیا؟ تو میں جواب دوں گا: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نبی کا ایک امین ہوتا ہے، اور میرا امین ابوعبیدہ بن جراح ہے۔“ اس پر لوگوں نے یہ اعتراض کیا اور یہ کہا: قریش کے بلند مرتبہ خاندان کا کیا معاملہ ہے؟ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد بنو فہر ہونا تھا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی کہ اگر میری موت آ گئی اور اس وقت ابوعبیدہ کا انتقال ہو گیا، تو میں معاذ بن جبل کو اپنا نائب مقرر کر دوں گا، اگر میرے پروردگار نے مجھ سے پوچھا: کہ تم نے اسے کیوں خلیفہ بنایا ہے، تو میں یہ کہوں گا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اسے قیامت کے دن علماء کے آگے ”نبذہ“ (یعنی گوشہ یا کنارہ) کے طور پر (یعنی الگ نمایاں حیثیت کے ساتھ) اُٹھایا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے راشد اور شریح ان دونوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14912]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں