الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4478 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4478
صحیح بخاری: 3385
صحیح مسلم: 948
المعجم الاوسط: 5005
حدیث نمبر: 4478
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي مَرَضِهِ: لِيَؤُمَّ النَّاسَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ : قُولِي لَهُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ رَقِيقُ الْقَلْبِ، وَإِنَّهُ إِذَا قَامَ مَقَامَكَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ، فَمُرْ عُمَرَ فَلْيَؤُمَّ النَّاسَ، فَقَالَتْ حَفْصَةُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لِيَؤُمَّ النَّاسَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ مِثْلَ مَقَالَتِهَا الْأُولَى، فَقَالَ: لِيَؤُمَّ النَّاسَ أَبُو بَكْرٍ ، فَأَعَادَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ مِثْلَ مَقَالَتِهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: دَعِينِي، إِنَّكُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ، لِيَؤُمَّ النَّاسَ أَبُو بَكْرٍ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی علالت کے ایام میں ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھائیں“، اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کریں: ”بے شک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نہایت رقیق القلب انسان ہیں، وہ جب آپ کے مصلے پر کھڑے ہوں گے تو گریہ و زاری کی کثرت کی وجہ سے لوگوں کو (قرأت) نہیں سنا پائیں گے، لہٰذا آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حکم فرمائیں کہ وہ لوگوں کی امامت کریں“، جب سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی بات عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا: ”لوگوں کی امامت ابوبکر ہی کریں“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے پہلی بات کی مانند پھر کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کی امامت ابوبکر ہی کریں“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تیسری مرتبہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور وہی بات دہرانے کو کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”مجھے رہنے دو، تم تو بالکل یوسف (علیہ السلام) کے قصے والی عورتوں کی طرح (اصرار کرنے والی) ہو، ابوبکر ہی کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 418، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3672، وأخرجه سنن النسائي برقم: 833، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24126، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 82، وأخرجه فتح الباري برقم: 170، 329، 633، 652، 680، 681، 2932، 5911، 5988، 6442، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16075، وأخرجه مسند البزار برقم: 103، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 525، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 257، 1618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6325، 6710، 7850، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4461»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 418، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3672، وأخرجه سنن النسائي برقم: 833، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24126، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 82، وأخرجه فتح الباري برقم: 170، 329، 633، 652، 680، 681، 2932، 5911، 5988، 6442، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16075، وأخرجه مسند البزار برقم: 103، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 525، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 257، 1618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6325، 6710، 7850، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4461»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3385
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَى الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ كَذَا، فَقَالَ: مِثْلَهُ، فَقَالَتْ: مِثْلَهُ، فَقَالَ: مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ فَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، فَقَالَ: حُسَيْنٌ، عَنْ زَائِدَةَ رَجُلٌ رَقِيقٌ.
ہم سے ربیع بن یحییٰ بصریٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے زائدہ نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالملک بن عمیر نے ‘ ان سے ابوبردہ بن ابی موسیٰ نے اور ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نہایت نرم دل انسان ہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ یہی حکم فرمایا اور انہوں نے بھی وہی عذر دہرایا۔ آخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان سے کہو نماز پڑھائیں۔ تم تو یوسف کی ساتھ والیاں ہو۔ (ظاہر کچھ باطن کچھ) چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں امامت کی اور حسین بن علی جعفی نے زائدہ سے «رجل رقيق.» کے الفاظ نقل کئے کہ ابوبکر نرم دل آدمی ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3385]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو فرمایا: ”ابوبکر رضی اللہ عنہ کو (میری طرف سے) حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اس طرح کے آدمی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ یہی حکم دیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی وہی عذر دہرایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں حکم دو کہ وہ نماز پڑھائیں۔ تم تو حضرت یوسف علیہ السلام (پر فریفتہ ہونے) والی عورتوں کی طرح (بے جا اصرار کرنے والی) ہو۔“ بہرحال حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں لوگوں کی امامت کرائی۔ حسین نے زائد سے «رَجُلٌ كَذَا» کی جگہ «رَجُلٌ رَقِيقٌ» ”نرم دل آدمی“ ذکر کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3385]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 420 ترقیم شاملہ: -- 948
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ، فَقَالَ: " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ "، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ، رَجُلٌ رَقِيقٌ، مَتَى يَقُمْ مَقَامَكَ، لَا يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَقَالَ: " مُرِي أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ "، قَالَ: فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو بَكْرٍ، حَيَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے اور آپ کی بیماری نے شدت اختیار کی تو آپ نے فرمایا: ”ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: وہ نرم دل آدمی ہیں، جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو نماز نہ پڑھا سکیں گے۔ آپ نے فرمایا: ”(اے عائشہ!) ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، تم تو یوسف علیہ السلام کے ساتھ (معاملہ کرنے) والیوں کی طرح ہو۔“ انہوں (ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ) نے کہا: اس طرح ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں لوگوں کو نماز پڑھانے لگے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 948]
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار پڑ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری نے شدت اختیار کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو بکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔“ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا، وہ نرم دل ہیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو بکر کو کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، تم تو یوسف علیہ السلام کے ساتھ معاملہ کرنے والیوں کی طرح ہو۔“ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں لوگوں کو نماز پڑھاتے رہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 948]
ترقیم فوادعبدالباقی: 420
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5005
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: نَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَرِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ : إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ رَقِيقٌ. فَقَالَ: I " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ I ". قَالَ: قَامَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَّا زَائِدَةُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَّا زَائِدَةُ I ".
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ تو ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”ابوبکر تو نرم دل آدمی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، بے شک تم تو یوسف علیہ السلام والی عورتوں کی طرح ہو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ ہی میں (امامت کے لیے) کھڑے ہوئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ سے زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5005]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ سے زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5005]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والصواب عن أبي موسى أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر أبا بكر فصلى بالناس فقالت عائشة إن أبا بكر وكذلك قال عباس الدوري عن حسين عن زائدة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 218» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 678، 3385، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 420، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5147، 5148، 16680، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20013، 20014، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7240، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2359، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4212»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 678، 3385، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 420، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5147، 5148، 16680، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20013، 20014، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7240، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2359، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4212»
الحكم على الحديث:
معلول، والصواب عن أبي موسى