🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8184 (کل: 29 مقامات، 15 کتب)
المعجم الاوسط: 8184، 1787
صحیح بخاری: 1937، 2600، 5368، 6087، 6710، 6821
صحیح مسلم: 2599
سنن ابن ماجہ: 1671
سنن دارمی: 1754
مسند احمد: 6944، 7785
صحیح ابن خزیمہ: 1945
اللؤلؤ والمرجان: 678
مصنف ابن ابی شیبہ: 10048، 12980
سنن دارقطنی: 2303، 2304، 2396، 2398، 2400، 2402
صحیح ابن حبان: 3526
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 288
الجامع الكامل: 13883
السنن الكبرى للبيهقي: 8054، 8059
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4976
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6944
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَنْتِفُ شَعَرَهُ، وَيَدْعُو وَيْلَهُ! فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَالَكَ"، قَالَ: وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ، قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ: لَا أَجِدُهَا، قَالَ:" صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: لَا أَجِدُ، قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، قَالَ:" خُذْ هَذَا فَأَطْعِمْهُ عَنْكَ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرُ مِنَّا، قَالَ:" كُلْهُ أَنْتَ وَعِيَالُكَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص اپنے بال نوچتا اور واویلا کرتا ہوا آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا تجھے کیا ہوا؟ اس نے کہا کہ میں نے رمضان کے مہینے میں دن کے وقت اپنی بیوی سے جماع کر لیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کر دو اس نے کہا کہ میرے پاس غلام نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو مہینوں کے مسلسل روزے رکھ لو اس نے کہا مجھ میں اتنی طاقت نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو اس نے کہا کہ میرے پاس اتنا کہاں؟ نبی کریم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ اتنی دیر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کہیں سے ایک بڑا ٹوکر ا آیا جس میں پندرہ صاع کھجوریں تھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لے جاؤ اور اپنی طرف سے ساٹھ مسکینوں کو کھلادو اس نے عرض کیا یا رسول اللہ!! مدینہ منورہ کے اس کونے سے لے کر اس کونے تک ہم سے زیادہ ضرورت مند گھرانہ کوئی نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکر ا کر فرمایا: ”جاؤ تم اور تمہارے اہل خانہ ہی اسے کھالیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6944]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7785
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَكْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟"، قَالَ: وَاقَعْتُ أَهْلِي فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَجِدُ رَقَبَةً؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟" قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَفَلَا تُطْعِمُ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟"، قَالَ: لَا أَجِدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرْقٍ وَالْعَرْقُ: الْمِكْتَلُ فِيهِ تَمْرٌ، فقَالَ:" اذْهَبْ فَتَصَدَّقْ بِهَا"، فَقَالَ: عَلَى أَفْقَرَ مِنِّي؟ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ بِهِ إِلَى أَهْلِكَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میں ہلاک ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تجھے کس چیز نے ہلاک کردیا؟ اس نے کہا کہ میں نے رمضان کے مہینے میں دن کے وقت اپنی بیوی سے جماع کرلیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک غلام آزاد کردو اس نے کہا کہ میرے پاس غلام نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو مہینوں کے مسلسل روزے رکھ لو اس نے کہا مجھ میں اتنی طاقت نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو اس نے کہا کہ میرے پاس اتنا کہاں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا بیٹھ جاؤ اتنی دیر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کہیں سے ایک بڑا ٹوکرا آیا جس میں کھجوریں تھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ لے جاؤ اور اپنی طرف سے ساٹھ مسکینوں کو کھلادو اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! مدینہ منورہ کے اس کونے سے لے کر اس کونے تک ہم سے زیادہ ضرورت مند گھرانہ کوئی نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرا کر فرمایا جاؤ تم اور تمہارے اہل خانہ ہی اسے کھا لیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7785]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2600، م: 1111.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1945
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ لَهُ: إِنَّ الآخَرَ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ. قَالَ: فَقَالَ لَهُ:" أَتَجِدُ مَا تُحَرِّرُ رَقَبَةً؟" قَالَ: لا. قَالَ:" أَفَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟" قَالَ: لا. قَالَ:" أَفَتَجِدُ مَا تُطْعِمُ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟" قَالَ: لا. قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ وَهُوَ الزِّنْبِيلُ , فَقَالَ:" أَطْعِمْ هَذَا عَنْكَ". فَقَالَ: مَا بَيْنَ لابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجَ مِنَّا، قَالَ:" فَأَطْعِمْ أَهْلَكَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے کہنے لگا کہ اس بد نصیب نے رمضان مبارک میں (دن کے وقت) اپنی بیوی سے ہمبستری کرلی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پوچھا: ”کیا تیرے پاس گردن آزاد کرنے کی طاقت ہے؟“ اُس نے عرض کیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم دو ماہ کے مسلسل روزے رکھ سکتے ہو؟“ اُس نے جواب دیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”کیا تمہارے پاس ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی گنجائش ہے؟“ اُس نے عرض کی کہ نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بڑا ٹوکرا لایا گیا جس میں کھجوریں تھیں۔ اسے زنبیل کہتے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی طرف سے یہ کھجوریں (مسا کین کو) کھلا دو۔“ تو اُس نے عرض کی کہ مدینے کے دو پتھر یلے کناروں کے درمیان ہم سے زیادہ محتاج کوئی گھرانہ نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1945]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1936، 1937، 2600، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1111، وابن الجارود فى "المنتقى"، 421، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1943، 1944، 1945، 1949، 1950، 1951، 1954، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3523، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2390، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1671، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8136، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7063»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
678 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ الأَخِرَ [ص:12] وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ: أَتَجِدُ مَا تُحَرِّرُ رَقَبَةً قَالَ: لاَ، قَالَ: فَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتابِعَيْنِ قَالَ: لاَ قَالَ: أَفَتَجِدُ مَا تُطْعِمُ بِهِ سِتِّينَ مِسْكِينًا قَالَ: لاَ قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، وَهُوَ الزَّبِيلُ، قَالَ: أَطْعِمْ هذَا عَنْكَ قَالَ: عَلَى أَحْوَجَ مِنَّا مَا بَيْنَ لاَبَتَيْها أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ مِنَّا قَالَ: فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یہ رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ایک غلام آزاد کر سکو؟“ اس نے کہا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”کیا تم پے در پے دو مہینے کے روزے رکھ سکتے ہو؟“ اس نے کہا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے اندر اتنی قوت ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکو؟“ اب بھی اس کا جواب نفی میں تھا، راوی نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھیلا لایا گیا جس میں کھجوریں تھیں ( «الْعَرَقُ» زنبیل کو کہتے ہیں)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جا اور اپنی طرف سے (محتاجوں کو) کھلا دے۔“ اس شخص نے کہا: میں اپنے سے بھی زیادہ محتاج کو (کھلاؤں)؟ حالانکہ دو میدانوں کے درمیان کوئی گھرانہ ہم سے زیادہ محتاج نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جا اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 31 باب المجامع في رمضان هل يطعم أهله من الكفارة إذا كانوا محاويج»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9879 ترقیم الشثری: -- 10048
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابن عيينة ، عن الزهري ، عن حميد ، عن ابي هريرة ، قال:" جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: هلكت، قال: وما اهلكك؟ قال: وقعت على امراتي في رمضان، قال: اعتق رقبة، قال: لا اجد، قال: فصم شهرين، قال: لا استطيع، قال: فاطعم ستين مسكينا، قال: لا اجد، قال: اجلس، فجلس، فبينما هو كذلك إذ اتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بعرق فيه تمر، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: اذهب فتصدق به، فقال: والذي بعثك بالحق ما بين لابتيها اهل بيت افقر إليه منا، قال: فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت انيابه، ثم قال: انطلق فاطعمه عيالك" ,

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ز]: (فبينما).
(٢) في [هـ]: (أوتي).
(٣) في [هـ]: (بفرق).
(٤) في [أ، و]: (أسنانه).
(٥) صحيح، أخرجه البخاري (٦٧٠٩) ومسلم (١١١١).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں ہلاک ہوگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کس چیز نے ہلاک کردیا؟ اس نے کہا کہ رمضان میں، میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک غلام آزاد کرو۔ اس نے کہا میرے پاس تو کوئی غلام نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ دو مہینے روزے رکھو۔ اس نے کہا میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ آپ نے فرمایا کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔ اس نے کہا کہ میں اس کی طاقت بھی نہیں رکھتا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔ وہ بیٹھ گیا۔ اتنی دیر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا لایا گیا۔ آپ نے اسے فرمایا کہ یہ لے جاؤ اور اسے صدقہ کردو۔ اس شخص نے کہا کہ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، مدینہ کی دو پہاڑیوں کے درمیان مجھ سے زیادہ نادار گھر کسی کا نہیں۔ اس کی یہ بات سن کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتنا مسکرائے کہ آپ کے دندان مبارک نظر آنے لگے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جاؤ اپنے گھر والوں کو یہ کھلا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10048]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1111، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1043 / 313، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 421، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1943، 1944، 1945، 1951، 1954، 1949، 1950، (3/384) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3526، 3527، 3529، 3523، 3524، 3525، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3101، 3105، 3104، 3102، 3103، 3106، 11662، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2390، 2392، (2/286)، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 724، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1671، 1671 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8136، 8137، 8138، 8139، 8140، 8143، 8144، 8145، 8148، 8152، 8149، 8150، 8151، 8153، 8157، 8154، 8155، 8159، 10007، 10006، 15379، 15388، 15805، 20024، 20027، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2305، 2303، 2304، 2308، 2397، 2400، 2398، 2399، 2401، 2402، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7063، 7410، 7807، 7900، 10839، 10838، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1038، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6368، 6393، والبزار فى «مسنده» برقم: 8074، 8072 (م)، 8073، 8075، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7457، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12983، 38934، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3200، 3197، 3198، 3199، 3201، 3205، 3206، 3202، 3203، 3204، 4735، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1519، 1516، 1517، 1518، 1520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1787، 2246، ترقيم محمد عوامة: 9879»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12707 ترقیم الشثری: -- 12980
حدثنا ابن عيينة ، عن الزهري ، عن حميد بن عبد الرحمن ، عن ابي هريرة ، قال: اتى رجل النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: هلكت، فقال:" وما اهلكك؟" قال: وقعت على امراتي في رمضان , فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" اعتق رقبة"، فقال: لا اجدها، فقال:" فصم شهرين متتابعين"، قال: لا اقوى، قال:" فاطعم ستين مسكينا"، قال: لا اجد، فقال:" اجلس" فجلس، فبينما هو كذلك إذ اتي بعرق فيه تمر، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم:" اذهب فتصدق به"، فقال: يا رسول الله والذي بعثك بالحق ما بين لابتيها اهل بيت احوج إليه منا، قال: فضحك النبي صلى الله عليه وسلم حتى بدت انيابه ثم قال:" انطلق فاطعمه عيالك"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة من: [ن].
(٢) في [جـ، ز]: (قال).
(٣) في [ب، ن]: (فصم).
(٤) صحيح، أخرجه البخاري (٦٧٠٩)، ومسلم (١١١١).

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں ھلاک ہوگیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کس نے تجھے ہلاک کردیا؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غلام آزاد کر، اس نے عرض کیا میں غلام نہیں پاتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو مہینوں کے لگاتار روزے رکھ لے، اس نے عرض کیا میں اس کی طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا، اس نے عرض کیا میں وہ بھی نہیں پاتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جا، وہ بیٹھ گیا اسی دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کچھ کھجوریں آئیں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اس کو لے جا اور جا کر صدقہ کر دے، اس نے عرض اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے مدینہ کی دونوں گھاٹیوں کے درمیان کوئی گھر ایسا نہیں جو ہم سے زیادہ ضرورت مند ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ سن کر اتنا مسکرائے کہ آپ کے دانت مبارک ظاہر ہوگئے پھر فرمایا: یہ لے کر اپنے عیال کو کھلا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12980]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1111، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1043 / 313، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 421، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1943، 1944، 1945، 1951، 1954، 1949، 1950، (3/384) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3526، 3527، 3529، 3523، 3524، 3525، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3101، 3105، 3104، 3102، 3103، 3106، 11662، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2390، 2392، (2/286)، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 724، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1671، 1671 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8136، 8137، 8138، 8139، 8140، 8143، 8144، 8145، 8148، 8152، 8149، 8150، 8151، 8153، 8157، 8154، 8155، 8159، 10007، 10006، 15379، 15388، 15805، 20024، 20027، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2305، 2303، 2304، 2308، 2397، 2400، 2398، 2399، 2401، 2402، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7063، 7410، 7807، 7900، 10839، 10838، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1038، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6368، 6393، والبزار فى «مسنده» برقم: 8074، 8072 (م)، 8073، 8075، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7457، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10049، 38934، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3200، 3197، 3198، 3199، 3201، 3205، 3206، 3202، 3203، 3204، 4735، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1519، 1516، 1517، 1518، 1520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1787، 2246، ترقيم محمد عوامة: 12707»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2271 ترقیم الرسالہ : -- 2303
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو عُمَرَ عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْبَزَّازُ بِالرَّمْلَةِ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْتُ، قَالَ:" وَيْحَكَ وَمَا ذَا؟"، قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ، قَالَ: فَقَالَ:" فَأَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ: مَا أَجِدُ، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: مَا أَجِدُ، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقِ تَمْرٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، قَالَ:" خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ"، قَالَ: عَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي؟ فَوَاللَّهِ مَا بَيْنَ لابَتَيِ الْمَدِينَةِ أَحْوَجُ مِنْ أَهْلِي، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ، ثُمَّ قَالَ:" خُذْهُ وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں، آپ نے دریافت کیا: ”تمہارا ستیاناس ہو! کیا ہوا ہے؟“ اس نے عرض کی: میں نے رمضان میں دن کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک غلام آزاد کرو۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس یہ نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لگاتار دو ماہ کے روزے رکھو۔“ اس نے عرض کی: میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس اس کی بھی گنجائش نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کی بوری آئی، جس میں پندرہ صاع کھجوریں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لو اور اس سے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: کیا میں اپنے گھر سے زیادہ غریب لوگوں کو صدقہ کروں؟ اللہ کی قسم! مدینہ منورہ کے دونوں کناروں کے درمیان میرے گھر والوں سے زیادہ ضرورت مند اور کوئی نہیں ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت بھی ظاہر ہو گئے، آپ نے فرمایا: ”اسے لو! اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگو اور یہ اپنے گھر والوں کو کھلاؤ۔“ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2303]
ترقیم العلمیہ: 2271
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1111، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1043،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2390، 2392، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 724، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1671، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1038، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2303، 2304، 2305، 2308، 2397، 2398، 2399، 2400، 2401، 2402، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7063»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 165) برقم: (2303)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2272 ترقیم الرسالہ : -- 2304
حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا حَجَّاجٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، ثُمَّ قَالَ:" خُذْ هَذَا فَأَطْعِمْهُ عَنْكَ سِتِّينَ مِسْكِينًا".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں منقول ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بوری لائی گئی، جس میں پندرہ صاع کھجوریں تھیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لو! اور اپنی طرف سے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2304]
ترقیم العلمیہ: 2272
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1111، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1043،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2390، 2392، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 724، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1671، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1038، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2303، 2304، 2305، 2308، 2397، 2398، 2399، 2400، 2401، 2402، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7063»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 165) برقم: (2303)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2362 ترقیم الرسالہ : -- 2396
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً، أَوْ صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، أَوْ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" .
عامر بن سعد اپنے والد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان کے مہینے میں ایک دن جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک غلام آزاد کرو یا دو ماہ کے روزے رکھو یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2396]
ترقیم العلمیہ: 2362
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2396، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2364 ترقیم الرسالہ : -- 2398
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَفٍ، ثنا أَبُو ثَوْرٍ ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَهُ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَكْتُ وَأَهْلَكْتُ، قَالَ:" مَا أَهْلَكَكَ؟"، قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي رَمَضَانَ، قَالَ:" تَجِدُ رَقَبَةً تُعْتِقُهَا؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: لا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: لا أَقْدِرُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا"، قَالَ: أَعْلَى أَحْوَجَ مِنَّا؟ قَالَ:" فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ" . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو ثَوْرٍ، عَنْ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، بِقَوْلِهِ: وَأَهْلَكْتُ. وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: ”میں ہلاک ہو گیا اور میں نے (دوسرے کو بھی) ہلاکت کا شکار کر دیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کیا؟“ وہ بولا: ”میں نے رمضان میں روزے کے دوران اپنی بیوی سے صحبت کر لی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی غلام ہے، جسے تم آزاد کر سکو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو۔“ اس نے عرض کی: ”یہ میں نہیں کر سکتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی بھی قدرت نہیں رکھتا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کی ایک بوری لائی گئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: ”کیا اپنے سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو؟ (یعنی مجھے سب سے زیادہ ان کی ضرورت ہے)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“ معلی بن منصور کے حوالے سے ابن عیینہ سے یہ الفاظ: ”اور میں نے (دوسرے کو بھی) ہلاکت کا شکار کر دیا“ نقل کرنے میں ابوثور نامی راوی منفرد ہیں، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2398]
ترقیم العلمیہ: 2364
تخریج الحدیث: «عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1111، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: برقم: 261، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2390، 2392، بدون ترقيم، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 724، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1671، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2303، 2304، 2305، 2308، 2397، 2398، 2399، 2400، 2401، 2402»

الحكم على الحديث:
عند الشواهد الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں