🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

قرآن مجيد
سورة الذاريات
فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کریں:
[اردو ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
نمبر آیت تفسیر
51
ولا تجعلوا مع الله إلها آخر إني لكم منه نذير مبين
اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بناؤ، بلاشبہ میں تمھارے لیے اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں۔
ابن کثیر ↑
52
كذلك ما أتى الذين من قبلهم من رسول إلا قالوا ساحر أو مجنون
اسی طرح ان لوگوں کے پاس جو ان سے پہلے تھے، کوئی رسول نہیں آیا مگر انھوں نے کہا یہ جادوگر ہے، یا دیوانہ۔
53
أتواصوا به بل هم قوم طاغون
کیا انھوں نے ایک دوسرے کو اس (بات) کی وصیت کی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ (خود ہی) سرکش لوگ ہیں۔
ابن کثیر ↑
54
فتول عنهم فما أنت بملوم
سو تو ان سے منہ پھیر لے، کیونکہ تو ہر گز کسی طرح ملامت کیا ہوا نہیں۔
ابن کثیر ↑
55
وذكر فإن الذكرى تنفع المؤمنين
اور نصیحت کر، کیونکہ یقینا نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے۔
ابن کثیر ↑
56
وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون
اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا مگر اس لیے کہ وہ میری عبادت کریں۔
ابن کثیر ↑
57
ما أريد منهم من رزق وما أريد أن يطعمون
نہ میں ان سے کوئی رزق چاہتا ہوں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔
ابن کثیر ↑
58
إن الله هو الرزاق ذو القوة المتين
بے شک اللہ ہی بے حد رزق دینے والا، طاقت والا، نہایت مضبوط ہے۔
ابن کثیر ↑
59
فإن للذين ظلموا ذنوبا مثل ذنوب أصحابهم فلا يستعجلون
پس یقینا ان لوگوں کے لیے جنھوں نے ظلم کیا، ان کے ساتھیوں کی باری کی طرح (عذاب کی) ایک باری ہے، سو وہ مجھ سے جلدی (عذاب) نہ مانگیں۔
ابن کثیر ↑
60
فويل للذين كفروا من يومهم الذي يوعدون
پھر بڑی ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جنھوں نے کفر کیا، ان کے اس دن سے جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں۔
ابن کثیر ↑