🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشمس
وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا ۪ۙ﴿۳﴾
اور دن کی جب وہ اس ( سورج) کو ظاہر کر دے![3]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 3) {وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا: جَلّٰي يُجَلِّيْ تَجْلِيَةً} (تفعیل) ظاہر کرنا، روشن کرنا۔ اور دن کی قسم جب وہ اس سورج کو ظاہر کرتا ہے! یعنی جب اس میں سورج پوری روشنی اور گرمی کے ساتھ چمکتا ہے۔