🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الأعلى
فَجَعَلَہٗ غُثَآءً اَحۡوٰی ؕ﴿۵﴾
پھر اس نے اسے سیاہ کوڑا کرکٹ کر دیا ۔[5]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
5۔ پھر اسے سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا [5]
[5] ﴿مَرعٰي﴾ کا لغوی معنی چارہ ہے۔ یعنی جانوروں کی خوراک جو تازہ ہو یعنی گھاس وغیرہ تاہم اس کے وسیع معنوں میں تمام نباتات بھی شامل ہے۔ یعنی اللہ ہی ہے جو زمین پر بہار اور موسم بہار لاتا ہے۔ پھر موسم خزاں بھی لاتا ہے۔ اور اس تازہ نباتات کے فالتو اجزا خس و خاشاک بن کر پاؤں کے نیچے مسلے جاتے ہیں۔ لہٰذا تم لوگوں کو اس دنیا کی بہار پر ہی فریفتہ نہ ہو جانا چاہئے اس پر خزاں بھی آسکتی ہے۔