🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الشمس
وَ الشَّمۡسِ وَ ضُحٰہَا ۪ۙ﴿۱﴾
قسم ہے سورج کی! اور اس کی دھوپ کی![1]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
1۔ سورج کی اور اس کی دھوپ [1] کی قسم
[1] ﴿ضُحٰي﴾ کے معنی چاشت کا وقت بھی ہے جب سورج خاصا بلند ہو جاتا ہے اور اس وقت کی دھوپ بھی جبکہ روشنی کے علاوہ سورج کی گرمی بھی اہل زمین کو متاثر کرنا شروع کر دیتی ہے۔